کون ہے جو محفل میں آیا 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

غزل عباس

محفلین
السلام علیکم غزل، کیسی ہیں ، کیا کر رہی ہیں اور آپ کو کون سی اچھی بات بابا نے بتائی آج ۔۔۔ ؟
وعلیکم سلام پھپھو۔
میں خالہ کے گھر گئی تھی ۔واپس آئی تو بخار اور لوز موشن ہو گئے۔ اب دوائی کھا رہی ہوں اور بہتر ہوں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم سلام پھپھو۔
میں خالہ کے گھر گئی تھی ۔واپس آئی تو بخار اور لوز موشن ہو گئے۔ اب دوائی کھا رہی ہوں اور بہتر ہوں

اوہ نو یہ ہماری پیاری سی غزل کی طبیعت کیسے خراب ہو گئی شکر ہے کہ اب بہتر ہے دوائی وقت پر لینا ہے ۔۔۔ ٹھیک۔۔۔ اور بابا سے خوب خیال رکھوانا ہے اپنا۔۔۔ اور بابا کو نسخہ لکھنے کی فیس بالکل بھی نہیں دینی۔۔۔ اور یہ بات بابا کو بالکل بھی نہیں بتانی کہ کس نے کہا۔۔۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
شکریہ فہیم، میں خیریت سے ہوں۔۔۔ اور کچھ مصروف بھی۔ یہاں سب جویریہ کی شادی میں مصروف اور میں یہاں بہن کی منگنی اور دوستوں کی شادیوں میں۔

لگتا ہے کہ یہ شادیوں کا ہی سیزن چل رہا ہے:)

میرے بھی دو کزنز کی شادیاں شروع ہوچکیں ہیں
ایک کی بارات 30 جولائی کو ہے اور ایک کی 1 اگست کو

اور دونوں کا ولیمہ 4 اگست کو

اور میں نے ابھی تک کوئی تیاری نہیں کی
جب کے دونوں میرے سگے ماموں کے بیٹے ہیں

اب سوچ رہا ہوں کے کیا کیا جائے:confused:
 
لیں۔۔۔ اس میں سوچنے کی کیا بات ہے ، تیاری کریں جانے کی اور اچھی طرح سے کریں، کزنز کی شادیوں میں تو ویسے بھی بہت مزہ آتا ہے۔

درست کہا یہ شادیوں کا ہی سیزن لگ رہا ہے ۔ کئی شادیاں ہوچکی ہیں انھی دنوں میں اور ابھی بھی باقی ہیں۔ میری بھی ایک دوست کی بارات 30 جولائی کو ہے اور ایک اور دوست کی بارات یکم اگست کو ہے ۔
 
فہیم

لائبریرین
جی بالکل صحیح کہا کزنز کی شادیوں میں بڑا مزہ آتا ہے

اور میں اس لیے مطمئن ہوں کیوں کے مجھے معلوم ہے میری تیاری صرف ایک دن میں ہوجائے گی
کیوں کے میں لڑکی نہیں ہوں;)

ویسے یہ بھی عجیب اتفاق ہے

جن 2 تاریخوں میں‌ میرے کزنز کی شادیاں ہیں
انہیں 2 تاریخوں میں آپ کی فرینڈز کی بھی ہیں:)
 
ہاں درست کہا شادیوں کا سیزن جو ہے تو ایک دن میں ایک سے زائد بھی شادیاں جمع ہوجاتی ہیں، دونوں میری بہت اچھی دوستیں ہیں میری تیاری تو ابھی جاری ہے۔

لیکن یہ آپ کی کیسی تیاری ہے جو ایک دن میں ہوجانی ہے۔۔۔ پورا اہتمام کریں اچھی طرح تیاری کریں، لڑکی بے شک نہ ہوں آپ۔۔۔ پر لڑکے کون سا کم تیار نہیں ہوتے لڑکیوں سے بھی زیادہ دیر لگا دیتے ہیں۔۔۔ تیاری ختم ہونے میں ہی نہیں آ رہی ہوتی لڑکوں کی :)
 
فہیم

لائبریرین
دراصل مین تیاری تو ہوچکی ہے

سوٹ سل گیا ہے

دو عدد کرتے بھی آچکے ہیں

بس اوپری چھوٹی موٹی تیاریاں رہتی ہیں
وہ تو ایک دن میں ہی ہوجانی ہیں

ویسے واقعی آپ نے درست کہا کہ آج کل کے لڑکوں نے تو لڑکیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے

ویسے میں ان لڑکوں میں نہیں ہوں:)
 
کیوں آپ کو منع ہے کہ ایسے نہیں ہونا

کیسی سوکھی سی تیاری ہے۔۔۔ سوٹ سِل گیا ہے اور دو کرتے :)

اور کزنز کو کوئی یادگار سا گفٹ دینے کا سوچا۔۔۔ کوئی بہت ہی یادگار اور منفرد کارڈ ۔۔۔ کچھ بھی ایسا کرنے کا سوچیں جس سے آپ کے کزنز کی زندگی کا یہ موقع مزید یادگار بن جائے اُن کے لئے ۔
 
جی مجھے منع تو نہیں
لیکن اللہ نے پہلے ہی اتنا اچھا چہرہ دے دیا ہے کہ اس پر مصنوعی پالش چڑھانے کی ضرورت نہیں پڑتی;)

باقی رہی تیاری تو سوٹ ہی مین چیز تھی ولیمے کے لیے وہ سل چکا ہے۔

باقی وہ جو 2 کرتے ہیں وہ کرتے کم اور شیروانی زیادہ ہیں بڑے بھیا نے سلوائے ہیں میرے لیے اپنی پسند سے۔
اور ایسے سلوائے ہیں کہ ایک دفعہ پہنے کے بعد دوبارہ پہنے کی نوبت ہی نہ آئے:(

باقی یہ تو آپ نے کام کی بات بتائی کے تحفہ یادگار ہو

اس بارے میں تو میں نے کچھ سوچا ہی نہیں:(

آپ بتائیں کیا تحفہ دینا چاہیے
 
فہیم کچھ بھی سوچ لیں۔۔۔ کوئی بھی بات یا سادہ سی چیز ہو اصل بات تو آپ نے اپنے خلوص کا اظہار کرنا ہے تو کسی بھی طرح کرلیں ۔ کوئی سادہ سی بات یا عمل یا کوئی چیز بھی آپ کی اپنائیت کا اظہار ہو سکتی ہے وہی ان کے لئے یادگار بن جانی ہے۔۔۔ اگر آپ کو اپنے کزنز کی اور ہونے والی بھابھیوں کی پسند کے بارے میں معلوم ہو تو ان کی پسند کے حوالے سے کچھ انتخاب کرلیں۔۔۔ لیکن جو بھی کریں اسے سرپرائز کی صورت میں کرنا ہے : )
 
الف عین

لائبریرین
میں بھی ابھی ایک نکاح اور طعام بعد از نکاح سے چلا آ رہا ہوں۔ کل اسی شادی کا ولیمہ ہے۔
اب شاید فاتح یہاں فتح کا جھنڈا گاڑیں
 
جیہ

لائبریرین
مبارک جوجو۔ تم بھی مشتاق بنی ہوئی ہو!!!
شاید مستقل آ رہے ہیں نا، تم لوگ کہاں رہو گے، منگورہ میں ہی یا کسی اور مقام پر؟
جوجو۔۔۔!

خیر مبارک بابا جانی۔ آپ کے حکم کی تعمیل ہوگی مگر ایسا نہ ہو کہ بقول غالب۔

ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار
یا الہی یہ ماجرا کیا ہے :)
بابا جانی۔ ان کا گھر ساتھ ہی ہے ایک ہی سیکٹر میں کوئ 15 منٹ کے پیدل فاصلے پر۔ تو کبھی ادھر تو کھبی اُدھر۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top