کون ہے جو محفل میں آیا -59

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نازنین ناز

محفلین
ہم کب شریک ہوئے بھلا؟ آپ اپنے ہمراہ بھیا کو بھی گھسیٹنا چاہتی ہیں (سرگوشی: تو صد بسم اللہ)۔ :)
ہم نے تو بس اس موقع کی مناسبت سے ایک واقعہ سنایا ہے۔ :)

جی نہیں میں آپ کو اپنے ہمراہ گھسیٹ نہیں رہی، وہ تو امین بھائی اور عائشہ سس مل کر کچھ مشکوک آدمی کی گردان کر رہے تھے اور آپ نے واقعہ سنا کر مجھے بھی مشکوک کرلیا کہ شاید آپ بھی ان سےملے ہوئے ہیں تو میں نے شمشاد بھائی کو یقین دہانی کرانے کے لئے لکھا تھا کہ میں ان کے ساتھ ہوں۔:)
ویسے میں اب بھی شمشاد بھائی کے ساتھ ہوں، گاڑی کو میں نے یوں مشکوک قرار دیا کہ وہ کئی مرتبہ کیمروں کی زد میں آچکی ہے۔:)
 
محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی، اپنے امین بھائی محفل کے کونوں کھدروں میں تلچٹے کی مانند گھومتے پائے جاتے ہیں۔ :)

بہت سی چیزیں تو میں نے ابھی بھی نہیں پڑھی ہوئیں۔۔۔۔

اور ہاں شمشاد بھائی۔۔۔۔آپ نے ہمارے تھپڑ کھانے کے قصے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔۔۔بھئی یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔۔ایک تو اتنی ہمت کرکے واقعہ سنایا۔۔اوپر سے کوئی جواب بھی نہیں :brokenheart::brokenheart:
 
بھیا۔۔۔ یہ "آپ۔۔۔ان۔۔۔" سے باز آجائیں آپ۔۔۔ ایسے الفاظ استعمال کر کے خود کو چھوٹا نہ پوز کریں :noxxx::raisedeyebrow: تم۔۔بلکہ تو کا استعمال بھی کرسکتے ہیں آپ :tongue:

اس پس منظر میں دیکھا جائے تو جب سعود میں کہتے ہیں کہ "ننھی پری، گڑیا رانی کیسی ہیں، اور آج آپ نے کھانا بنانے میں ان کی مدد کی یا نہیں" تو کیا اس وقت وہ خود کو ننھی پری اور گڑیا رانی سے چھوٹا ثابت کرنے کی فراق میں ہوتے ہیں؟ :)
 
نازنین ناز

محفلین
بہت سی چیزیں تو میں نے ابھی بھی نہیں پڑھی ہوئیں۔۔۔۔

اور ہاں شمشاد بھائی۔۔۔۔آپ نے ہمارے تھپڑ کھانے کے قصے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔۔۔بھئی یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔۔ایک تو اتنی ہمت کرکے واقعہ سنایا۔۔اوپر سے کوئی جواب بھی نہیں :brokenheart::brokenheart:

اس کا لنک تو شئیر کریں ذرا۔ شمشاد بھائی تو بصد شوق ایسا واقعہ ملاحظہ کریں گے کہ آپ نے انہیں مشکوک آدمی جو قرار دیا ہے۔ اور مجھے بھی پڑھنے کا اشتیاق ہے کیوں کہ ’’میں شمشاد بھائی کے ساتھ ہوں۔‘‘ :):):)
 
شمشاد

اس کا مطلب ہے آپ وہاں پلٹ کر گئے ہی نہیں۔ میں نے تبصرہ کیا تھا اور do more کی دہائی دی تھی۔
 
نازنین ناز

محفلین
اس پس منظر میں دیکھا جائے تو جب سعود میں کہتے ہیں کہ "ننھی پری، گڑیا رانی کیسی ہیں، اور آج آپ نے کھانا بنانے میں ان کی مدد کی یا نہیں" تو کیا اس وقت وہ خود کو ننھی پری اور گڑیا رانی سے چھوٹا ثابت کرنے کی فراق میں ہوتے ہیں؟ :)

کیا نکتہ نوازی ہے۔ :)
 
مگر شمشاد بھائی تو ہمیں "امین بھائی" ایسے کہتے ہیں جیسے ہمارے چھوٹے بھائی ہوں وہ :raisedeyebrow:
اس کا لنک تو شئیر کریں ذرا۔ شمشاد بھائی تو بصد شوق ایسا واقعہ ملاحظہ کریں گے کہ آپ نے انہیں مشکوک آدمی جو قرار دیا ہے۔ اور مجھے بھی پڑھنے کا اشتیاق ہے کیوں کہ ’’میں شمشاد بھائی کے ساتھ ہوں۔‘‘ :):):)

نہیں بری بات :shameonyou: ہماری بے عزتی پر ہنسوگی تم :thumbsdown:
 
شمشاد

لائبریرین
اس کا لنک تو شئیر کریں ذرا۔ شمشاد بھائی تو بصد شوق ایسا واقعہ ملاحظہ کریں گے کہ آپ نے انہیں مشکوک آدمی جو قرار دیا ہے۔ اور مجھے بھی پڑھنے کا اشتیاق ہے کیوں کہ ’’میں شمشاد بھائی کے ساتھ ہوں۔‘‘ :):):)

"کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا ہے" کا دھاگہ پڑھ لیں۔
 
نازنین ناز

محفلین
اس کا مطلب ہے آپ وہاں پلٹ کر گئے ہی نہیں۔ میں نے تبصرہ کیا تھا اور do more کی دہائی دی تھی۔

اس کا مطلب ہے کہ آپ نے امین بھائی سے مشکوک آدمی کے خطاب کا بدلہ لے لیا۔ مجھے خوشی ہوئی کیوں کہ ’’میں آپ کے ساتھ ہوں۔‘‘ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top