کون ہے جو محفل میں آیا - 48

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
پاکستان کےتاریخی دن پہ ایک عظیم فتح۔
السلام علیکم سب کو۔ کیا حال ہیں ؟؟؟ جس جس نے میچ دیکھا اس کے تو وارے نیارے ہوگئے جو محروم رہ گیا تو کوئی نہیں اپنی دعا ہے کہ اگلا میچ بھی ایسا ہی وہ۔ آمین:)
 

میم نون

محفلین
وعلیکمُ السلام،

بات تو آپکی ٹھیک ہے لیکن حاضری تو لگوایا کریں ناں، نہیں تو پھر رونق کیسے ہو گی؟ :)
 

فہیم

لائبریرین
شہباز صاحب مطلب کے شمشاد صاحب دکھائی نہیں پڑرہے۔
میں نے سوچا کہ میچ جیتنے کی مبارک باد دیتا چلوں۔
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم فہیم بھائی،

شمشاد بھائی آجکل سفر پر ہیں اس لئیے محفل پر کم حاضری دے رہے ہیں۔

خیر مبارک، آپکو بھی ڈھیر ساری مبارک :)
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام۔
شکریہ، یعنی کہ آج کل پرواز میں ہیں صاحب۔
اور آپ سنائیں کیسے ہیں، کہاں ہیں، کیاہورہا ہے آج کل اور کوئی نئی تازہ۔
 

میم نون

محفلین
جی اللہ کا کرم ہے۔
اٹلی میں مقیم ہیں اور یہیں پر روزگار کا سلسلہ اللہ نے بنایا ہوا ہے۔

:)
 

فہیم

لائبریرین
جی وہ تو آپ کے جھنڈے سے بھی ظاہر ہے اور ویسے بھی ہمیں علم تھا۔
یہ بھی علم ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ آپ آٹھ جماعتیں پڑھے ہوئے ہیں لیکن لگتے آپ اس سے کئی اوپر کے ہیں:)
اچھے بھلے گرافگس ڈیزائنر ہیں۔ اور چھائے ہوئے ہیں آج کل یہاں:)
 

میم نون

محفلین
یعنی کہ آپکی تیز نظر سے کوئی چیز نہیں چھپتی :grin:
بھائی جی پاکستان میں تو آٹھویں پاس ہی ہوں، باقی دو چار جماعتیں یہاں بھی پڑھی ہیں :)
ڈیزائینر تو بہت بڑا ہو گیا، گرافکس کا شوق ہے اور تھوڑا بہت ہاتھ پاؤں مار لیتا ہوں بس، اور جو تھوڑا بہت آتا ہے اسے دوسروں کے ساتھ شئیر کرنا اچھا لگتا ہے :)
 

فہیم

لائبریرین
ماشاءاللہ،
اللہ اور ترقی دے۔
مجھے تو یہ بتائیں آپ کہ رسوتو رائس کیا بنا وائن کے بھی بنتے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
آمین ثم آمین۔

جی بلکل بنتے ہیں، لیکن یہاں پر ایک بہت بیماری ہے کہ تقریبا تمام چیزوں میں وائن ڈال دیتے ہیں، اور اگرکبھی رستوران میں جانا ہوا ہے تو پہلے ہی کہنا پڑتا ہے کہ بغیر وائن کے بنانا۔

ویسے بھی ہمیں تو باسمتی سے اچھے کوئی چاول نہیں لگتے ;)

لیکن ایک چیز جو کہ بہت اچھی ہے وہ یہ کہ تمام چیزوں پر لکھا جاتا ہے کہ اسمیں کیا کیا ڈالا گیا ہے، اگر کسی شے پر یہ نہ لکھا ہو تو اسے بیچ ہی نہیں سکتے، اس سے ہماری بہت ساری مشکلات کم ہو جاتی ہیں
 

فہیم

لائبریرین
چلیں جی ہم تو اب چلے۔
آپ سے بات ہوئی اچھا وقت گزرا:)
اپنا بہت بہت خیال رکھیئے گا اور ہنستے مسکراتے رہیے گا۔

انشاءاللہ پھر کبھی ملنا ہوگا۔
اللہ حافظ
شب بخیر۔
 

میم نون

محفلین
اللہ آپکو بھی خوش اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین

انشاء اللہ پھر ملاقات ہو گی۔

شب بخیر
 

میم نون

محفلین
وعلیکمُ السلام،

یہاں تو اب دوپہر ہے اور آپ کے ہاں تو شام ہو نے والی ہے :)

دعائیں اور اچھی امیدیں کرتی رہا کریں :)
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم، میں بھی حاضر ہوں، آج تو سارا دن وقت ہی نہیں مل سکا محفل پہ آنے کا، ابھی ابھی آیا ہوں، میچ بھی جاری ہے، ایک آنکھ سے وہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ ہمارا سیمی فائنل کس سے آئے گا،

نوید بھائی، آپ کے چیزیں تو خالص ملتی ہوں گی نا، یہاں تو برا حال ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top