کون ہے جو محفل میں آیا - 48

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
وعلیکمُ السلام،

اللہ کا کرم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


میں بھی حاضر ہوں آج، کل حاضری نہیں دی کیونکہ آج میرا امتحان تھا تو اسی کی تیاری کرنے تھی، اللہ کے کرم سے پاس ہو گیا ہوں :)
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ :)

جی میں ریڈ کراس والوں کا رضاکار ہوں اور انھیں کے ساتھ فرسٹ ایڈ کا کورس کر رہا تھا، چھ ماہ کا کورس تھا اور آج فائنل امتحان تھا۔
امتحان تو کافی لمبا تھا، پہلے ِرٹن ٹیسٹ تھا اور پھر تین پریکٹیکل سیشنز تھے اور آخر میں زبانی ٹیسٹ تھا، لیکن مشکل نہیں تھا۔ :)

اب ایک دو ہفتے آرام کروں گا پھر کسی اور مصروفیت کے بارے میں سوچیں گے :)
 

شمشاد

لائبریرین
چلتے چلتے میری مختصر سی حاضری لگا لیں۔ آج موقع ملا اور مفت کا نیٹ لگ گیا تو حاضر ہوں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم۔۔
صبح بخیر سب کو۔ کیا حال ہیں سب کے؟؟؟؟
اب تو ہم بھی گوشہ نشین ہوتے جا رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کچھ دنوں بعد اس دھاگے میں پائے جائیں ’’ جو کم آتے ہیں وہ یہاں آئیں‘‘:)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
چلتے چلتے میری مختصر سی حاضری لگا لیں۔ آج موقع ملا اور مفت کا نیٹ لگ گیا تو حاضر ہوں۔

میں نے سعود لالہ کو کہاتھا کہ حاغری لگا لیں پر انہوں نے کہا کہ ننھی پری آپ لگا لیں مجھے تو شمشاد لالہ نے آئسکریم نہیں کھلائی اس لئے میں نہیں لگا رہا:):)
 

میم نون

محفلین
جی ہاں یہ شمشاد بھائی کا ہی قصور ہے جو کوئی بھی حاضری لگوانے نہیں آرہا :cool:


۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
کہاں ہو شمشاد بھائی آپکے جانے سے تو پوری محفل میں سناٹا سا چھا گیا ہے :eek:

:)
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم، میں بھی حاضر ہوں، ایک تربیتی پروگرام میں شامل ہونا تھا، دو گھنٹے ادھر نکل گئے اور واپسی پہ باس نے دھر لیا، اب کب خلاصی ہوگی معلوم نہیں
-------------------------
السلام علیکم۔۔
صبح بخیر سب کو۔ کیا حال ہیں سب کے؟؟؟؟
اب تو ہم بھی گوشہ نشین ہوتے جا رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کچھ دنوں بعد اس دھاگے میں پائے جائیں ’’ جو کم آتے ہیں وہ یہاں آئیں‘‘:)

ارے آپ کہاں چلہ کاٹنے تشریف لے جا رہی ہیں، اس عمر میں ہی گوشہ نشینی، پھر ہم چاکلیٹ کس کو کھلائیں گے اور شمشاد بھائی نے تو اسی موٹی کو ہم پہ مسلط کر دینا ہے
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں یہ شمشاد بھائی کا ہی قصور ہے جو کوئی بھی حاضری لگوانے نہیں آرہا :cool:

۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔
کہاں ہو شمشاد بھائی آپکے جانے سے تو پوری محفل میں سناٹا سا چھا گیا ہے :eek:

:)

جی ہاں، اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا
شائد اسی موقع کے لیے یہ مصرع فٹ ہے
 

میم نون

محفلین
جی سفر میں ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے، جب کبھی وقت ملا اور نیٹ کی سہولت میسر آئی تبھی حاضر ہو سکتے ہیں، ویسے کل تو آئے تھے، شائد آج بھی آئے ہوں۔
مزید چند ایک ہفتے اور ایسا رہے گا پھر انشاءاللہ رونقیں بحال ہو جائیں گی :)
ویسے بہار کہ آتے ہی پتہ نہیں کہاں کا رخ کر گئے ہیں
 
السلام علیکم !
کیسے ہیں سعود بھائی ؟

وعلیکم السلام۔

الحمد للہ ہم بخیر ہیں اپیا رانی۔ کچھ تعلیمی مصروفیات اس قدر بڑھی ہوئی ہیں کہ محفل میں بھی پڑھنے بلکہ زیادہ تر دیکھنے کی حد تک ہی فعال رہ پا رہے ہیں ان دنوں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top