کون ہے جو محفل میں آیا----------44

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب یہاں فارسی میں لکھنا پڑے گا کیا؟

اب جن کو فارسی بھی نہیں آتی اور نہ ہی وہ تیل بیچتے ہیں، وہ کیا کریں؟
 

یونس عارف

محفلین
شمشاد بھائی فارسی کا جواب فارسی میں ہوتا ہے نہ
آج کل تیل بیچنے کا رواج گزر چکا ہے اور گیس بیچنے کا دور دورہ ہے نہ
 

شمشاد

لائبریرین
گیس کی افادیت اپنی جگہ صحیح ہے۔

لیکن یہ فارسی پڑھ کر سرسوں کا تیل بیچنے کی بات ہو رہی ہے ناکہ پیڑول کی۔
 

فہیم

لائبریرین
پورا کمپیوٹر نیا نہیں لیا۔
صرف اس کی ممی یعنی مدر بورڈ اور پروسیسر تبدیل کرائے۔
پہلے d845 کا بورڈ اور 1.7 کا پروسیسر تھا۔
اب d865 کا بورڈ اور 2.4 کا پروسیسر لیا۔
خرچہ کل ملا ملو کے 2000 سے کچھ اوپر کا پڑا۔
 
یہاں بھی خیریت ہے. آجکل یہاں نوروز کی چھٹیاں چل رہی ہیں. ایرانی نیا سال شروع ہو گیا ہے. تو ہم بحی کلاس میں ہونے کی جگہ کمپیوٹر لیے بیٹھے لکھ رہی ہیں.
 
بات یہ ہے کہ ہمارے ساتھ چند دوست بھی ہے. اکیلا ہوتا تو کہیں بھی جا چکا ہوتا، اجتمائی پروگرام بنانے کا مسئلہ ہے. کیا کریں دوستوں کو چھوڑا تو جاسکتا نہیں.
 
اکیلے جانا ہوتا تو جانے کا فائدہ بھی کیا تھا۔ تنہا تفریح سے بہتر تو یہ ہے کہ آدمی سو سو کر پیلیا کا مریض ہو جائے۔
 
اسی لیے تو کہیں جانے کے بجائے، ان لوگوں کا ارادہ یہ لگ رہا ہے کہ سو سو کر پیلیا کے علاج کی جناب ڈاکٹر کے لیے فرصت مہیا کریں، ان کو بھی تو کچھ کمانا ہے نا.:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top