کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بھئی ماشاء اللہ خوب رونق ہے اس وقت تو محفل میں۔ اور تو اور آج تو ثناء اللہ صاحب بھی جلوہ افروز ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لو اب م،یں یہاں آیا تو یہ پانچ صفحے ہو چکے۔ ماشا ء اللہ کیا ترقی ہے۔ ثناء اللہ یہاں‌کیوں نہیں آ رہے ہیں شمشاد؟ کہاں گھوم رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ۔

لگتا ہے آج کراچی والے تھوڑا سکون میں ہیں کہ بجلی نے اتنا تنگ نہیں کیا۔

قیصرانی بھائی وہاں کیا صورتحال ہوتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دفعہ ہمارا ایک وفد جاپان گیا تھا، وہاں ہمارے ایک وزیر نے ایک بہت بڑی فیکڑی کا معائنہ کرنے کے بعد حیرانگی سے سوال کیا کہ یہ سب آپ بجلی سے چلاتے ہیں تو اگر بجلی فیل ہو جائے تو؟

تب حیران ہونے کی باری جاپانیوں کی تھی کہ بجلی فیل بھی ہو سکتی ہے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
جی جناب آج اتنے سارے لوگوں نے یاد کیا ہے تو گھوم گھام کے آگئے ہیں۔
بلانے کا شکریہ اب میرے بعد وہی آئیں گے۔ :D
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں سال میں ایک دو بار بجلی کے ایک یا دو سیکنڈ‌کے جھٹکے لگتے ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں۔ گذشتہ چالیس سال کے دوران ایک بار چوبیس گھنٹے کے لئے بجلی گئی تھی۔ وجہ یہ تھی کہ اس علاقے کے لئے جو نیوکلئیر ری ایکٹر بجلی پیدا کرتا تھا وہ کسی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا تھا
 

پاکستانی

محفلین
خوب، مزے ہیں جناب، یہاں جھٹکے تو معمول کی بات ہے، جب بجلی گئے ہوئے آدھ گھنٹے سے اوپر ہو جائے تو پھر ہم کہتے ہیں لائٹ گئی ہوئی ہے :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
زبردست۔ کیسے ہیں ثناء اللہ بھائی۔ میں بھی آپ کے نقش قدم پر چلا ہوں۔ یعنی شدہ شدہ ہو چکا ہوں :D
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید ثناء اللہ بھائی۔ کہیے کیسے ہیں؟ کہاں ہیں عرصہ دراز سے؟ خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top