کون ہے جو محفل میں آیا ( 36)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
امین بھائی معذرت چاہتا ہوں۔ لفظوں کے ہیر پھیر میں میں صحیح سے سمجھ نہیں سکا تھا۔

اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی کزن کو خوش و خرم رکھے۔
 

محمد امین

لائبریرین
وہ میری عم زاد نہیں، خالہ زاد ہیں۔ اور رشتہ تو ہم نے ہی بھیجا تھا 2 مہینوں قبل انہی کے کہنے پر، مگر ہماری خالہ کچھ خاندانی رنجشوں کی بنا پر راضی نہ ہوئیں اور کسی دوسری جگہ سے رشتہ اآیا تو وہاں کردی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ظالم سماج :nailbiting::notlistening:

:)

شمشاد بھائی کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بالکل برا نہیں لگا۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی فراخ دلی کا بہت بہت شکریہ۔

تو آپ بھی خالہ کے گھر کے چکروں میں رہے۔
آئے ہائے نہ ہوئی زینب آجکل یہاں، ورنہ وہ آپ کو صحیح کا مشورہ دیتی۔
 

محمد امین

لائبریرین
ہم چکروں میں نہیں تھے جناب ۔۔۔۔ وہ تو ہماری خالہ زاد کا اصرار تھا۔۔۔ ہم نے بہتیرا سمجھا لیا تھا کہ دیکھو مسائل ہیں، کوئی نہیں مانے گا، مگر وہ تو کہتی تھیں تم بات تو کرو ہم سب ٹھیک کرلیں گے۔ اور جب خالہ نے انکار کیا تو منہ میں لڈو لے کر بیٹھ گئیں :rolleyes:۔ ہمیں اتنا غصہ آیا، پھر دو چار ایسی کھری کھری سنائیں کہ محترمہ کو بھاگتے ہی بنی۔ اور ناراض ہوگئیں :dancing:
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی کی طرف سے جو ہوتا ہے بہتر ہی ہوتا اور انسان نہیں سمجھتا۔

اللہ سے بہتری کی امید رکھیں۔ ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے۔ آپ کی باری بھی آ جائے گی۔
 

محمد امین

لائبریرین
جی صحیح فرمایا۔۔ :) ویسے مجھے مزا آیا۔۔۔ جب محمود بھائی کا فون آیا تو میں بستر سے اٹھنے کی تیاری کر رہا تھا، رات کو ولیمے سے آیا تھا تو تھکن بہت تھی۔۔۔
نیند کے عالم میں جب مجھے "شادی مبارک ہو امین" کے الفاظ سننے کو ملے تو اٹھنا ہی پڑا ہڑبڑا کر۔۔۔۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی نے جلدی سے اس لیے فون کیا ہو گا کہ آپ نے شادی کر لی اور انہیں دعوت تک نہیں دی۔
 

زین

لائبریرین
جی جی چچا جی کوئی تو چکر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا زین کی پٹائی لگوادیں:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
وہ وقت گزر چکا ، اب ہم دوسروں کی پٹائی کرتے ہیں‌


لگتا ہے پولیس کا سُن کر ڈر گیا ہے۔ اس لیے اب نہیں آیا۔
کام بھی کرنا ہوتا ہے شمشاد بھائی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top