کون ہے جو محفل میں آیا کی 35 لڑی حاضر ہے۔
کہا تو سارہ کو تھا کہ نیا دھاگہ کھول لے لیکن زونی آئی ہیں، کہیں وہ پھر لمبا غوطہ نہ مار جائیں، اس لیے خود ہی یہ لڑی کھول دی ہے۔
ہاں تو زونی آنٹی فرصت مل گئی آپ کو آنے کی۔
آج مابدولت اس دھاگے کا افتتاح کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
یعنی ہماری بھتیجی کے خلاف سازش ۔۔۔۔۔۔ جلاد کو بلاؤ ہم مقدمہ کے بغیر ہی فیصلہ کردیتے ہیں ۔شمشاد بھائی نے دھاگہ ہی مقفل کر دیا میرے جواب سے پہلے
آپ سنائیے میرا تو حال خراب ھے اسوقت ، بخار ھے تو تانک جھانک کر رہی ہوں منہ کا مزا ٹھیک کرنے کیلئے !
یعنی ہماری بھتیجی کے خلاف سازش ۔۔۔۔۔۔ جلاد کو بلاؤ ہم مقدمہ کے بغیر ہی فیصلہ کردیتے ہیں ۔
صبح تک ادھر ہی رہو، پچاس پیغامات پوسٹ کرو۔
بخار بھی اتر جانے گا اور طبیعت بھی ٹھیک ہو جائے گی۔ (عزیز امین کے کسی بھی مراسلے کی طرف نہیں جانا۔ طبیعت مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے)
بادشاہ سلامت یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کی بھتیجی کے خلاف کوئی سازش کرئے۔ ویسے جلاد اپنی تلوار تیز کروانے لوہار کے پاس گیا ہوا ہے۔
یہ میرے آتے ساتھ ہی آپکو جلاد کیوں یاد آگیا
ابھی تو میں نے امتحان بھی دینے ہیں
بادشاہ سلامت یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کی بھتیجی کے خلاف کوئی سازش کرئے۔ ویسے جلاد اپنی تلوار تیز کروانے لوہار کے پاس گیا ہوا ہے۔
لوہار کے پاس کیا لینے گیا ہے ۔۔۔۔۔ وہ تو یہاں ہماری شیو بنا رہا ہے ۔
یہ بات ہے تو پھر تمہیں تین ماہ کے لیے عزیز امین کے مراسلوں کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔
آپ کو شیو کیلئے تلوار کی ضرورت پڑتی ھے ، استغفراللہ !
بی بی ۔۔۔۔ میں نے جلاد کی نہیں لوہار کی بات کی تھی ۔ اب کہیں اس کے لیئے بھی استغفار نہ پڑھ لینا ۔
لوہار کے پاس کیا لینے گیا ہے ۔۔۔۔۔ وہ تو یہاں ہماری شیو بنا رہا ہے ۔
بھتیجی ۔۔۔ تم کو امتحان سے بچانے کے لیئے ہی تو یہ حل نکالا ہے ۔