کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
میں نے خود نئی ہارڈ ڈسک لی تھی ابھی ۔۔ بلکہ تقریباً ہر چیز نئی ۔۔۔ اب پھر بار بار بجلی جانے سے پی سی ڈایریکٹ آف ہوتا ہے ۔۔ پھر نہ خراب ہو جائے ۔۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
جی فہد بھائی اس بات سے تو میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔
اللہ سے دعا ہی کر سکتے ہیں اور تو کوئی زور نہیں چلتا۔
 
میں نے خود نئی ہارڈ ڈسک لی تھی ابھی ۔۔ بلکہ تقریباً ہر چیز نئی ۔۔۔ اب پھر بار بار بجلی جانے سے پی سی ڈایریکٹ آف ہوتا ہے ۔۔ پھر نہ خراب ہو جائے ۔۔ :(
آفس میں میرے زیرِ استعمال ایک مانیٹر تو آج جواب دے گیا ہے بار بار بجلی کے جھٹکوں کے سبب۔۔۔ آپریٹنگ سسٹم بھی کافی گڑبڑ کرچکا ہے۔۔۔ اللہ خیر کرے۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا کوئی وقت نہیں ہوتا بجلی کے جانے کا کہ اس سے چند منٹ پہلے پی سی بند کر دیا جائے۔
 

سارہ خان

محفلین
اگر ٹائیم پتا ہو بجلی کے جانے کا تو بندہ پہلے سے آف کر دے کمپیوٹر ۔۔۔ ورنہ تو پھر یہی ہونا ہے ۔۔۔۔۔
 

زین

لائبریرین
السلام علیکم !
کیا حال ہے تمام بھائیوں بہنوں کا ؟

کیا گلے شکوے ہورہے ہیں‌۔

ارے کم بخت بجلی کا تو نام ہی نہ لیا جائے،لوڈ شیڈنگ تو سردی میں بھی پیچھا نہیں‌چھوڑ رہی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا کہوں، بجلی ویسے ہی اتنی مہنگی کر دی ہے، بجلی آتی نہیں اور بل باقاعدگی سے، واہ بھئی واہ کیا بات ہے ہماری حکومت کی۔
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم !!!!!!

آج کافی دنوں کے بعد محفل کا چکر لگ رہا ھے، امید ھے سب ہی خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہونگے۔
 

زین

لائبریرین
السلام علیکم !!!!!!

آج کافی دنوں کے بعد محفل کا چکر لگ رہا ھے، امید ھے سب ہی خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہونگے۔
وعلیکم السلام
کیا حال ہے حسن بھائی؟
کافی دنوں‌ نہیں کافی مہینوں‌ بعد نظر آرہے ہیں‌ آپ
 

حسن علوی

محفلین
ہاں سارہ واقعی بڑی لمبی غیر حاضری رہی، سب خیریت ہی رہی بس کچھ مصروفیت اور دیگر جھمیلے باعث رھے لیکن اب انشاءاللہ باقاعدگی سے آمدورفت جاری رھے گی۔ تم سناؤ کیا احوال ہیں سب ٹھیک ٹھاک؟؟؟:)
 

حسن علوی

محفلین
پڑھائی مکمل ہو چکی جناب، رزلٹ بھی آ لیا اور ڈگری بھی وصول کر چکا ہوں الحمدللہ۔ دسمبر کی 16 تاریخ ہی کو ڈگری کی تقسیم کی تقریب ہوئی۔ مبارک تو دے دو اب۔۔۔:beating:
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام حسن
کہو کیسے ہو؟ بہت دنوں کے بعد فرصت ملی۔ اب کیا پروگرام ہے؟
 

حسن علوی

محفلین
مبارک ہو حسن بہت بہت ڈگری کی۔

اب مبارک کیسے دیں، کسی کو معلوم ہو تو مبارک بھی دے۔

بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی بس محفل پر آنا ہی نہیں ہوا اسی لیئے کچھ بتا بھی نہیں پایا، معذرت خواہ ہوں۔ امید ھے درگزر فرمائیں گے:)
 

سارہ خان

محفلین
پڑھائی مکمل ہو چکی جناب، رزلٹ بھی آ لیا اور ڈگری بھی وصول کر چکا ہوں الحمدللہ۔ دسمبر کی 16 تاریخ ہی کو ڈگری کی تقسیم کی تقریب ہوئی۔ مبارک تو دے دو اب۔۔۔:beating:

واؤ بہت بہت مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

مٹھائی کہاں ہے ۔۔ :rolleyes:

شمشاد بھائی حسن کے لئے مبارکباد کا تھریڈ کھول دیں جلدی سے ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top