کون ہے جو محفل میں آیا- (24)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
بالکل درست کہا شمشاد بھائی نے۔

شگفتہ میں خیریت سے ہوں۔ اگر بجلی نے موقع دیا تو ای میل لکھوں گی آپ کو تفصیل سے
 

مغزل

محفلین
شامل کیئے گئے شامل کے ابا کے مراسلے کی مد میں
بندہ کی جناب سے ’’ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبراکاۃ ‘‘
 

مغزل

محفلین
الحمد للہ ۔۔۔میرے دوست، باری تعالیٰ کا کرم ہے ۔
ویسے تجھ سے بچھڑ کے دوست، بڑی مشکلوں میں ۔۔
ملنے کو جی کرتا ہے ۔مگر آپ کی مصروفیت آڑے آجاتی ہے۔
عمار تو قریب ہو کے بھی ملنا نہیں چاہتے ۔۔ ( جانے کیوں ؟ )
ویسے بھی غائب ہیں۔۔ کئی روز سے۔۔خدا خیر کرے۔
 

مغزل

محفلین
مغل صاحب! محبت میں قربِ مکانی درکار نہیں ہوتا، بلکہ دلی قربت درکار ہوتی ہے۔

اجی چھوڑیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے بڑے قریب سے دیکھا ہے محبت کو اور اس کے مکروہ چہرے کو ۔۔۔ :cry:
عمار کی بات کیجئے ۔۔ محبت میں کیا رکھا ہے ۔۔۔
 

مغزل

محفلین
7 ہزار واں پیغام اور اتنا مایوس کن :(

سقراط سے کسی نے کہا کہ ۔۔ جناب ، آپ میں اور جاہل میں کیافرق ہے ؟؟
تو سقراط نے کہا ۔۔۔ بس اتنا کہ مجھے خبر ہے کہ میں جاہل ہوں اور جاہل کو یہ خبر نہیں ۔۔۔
خدائے سخن جب دنیا سے رخصت ہونے لگے تو کہا :
’’افسوس جب مصرع لکھنے کی صلاحیت پیدا ہوئی تو بلاوا آگیا ‘‘

خوش رہو ۔۔ جیہ ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top