کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عندلیب

محفلین
السلام علیکم !
یہ کیا ناانصافی والی بات ہے سعود بھائی یہاں آپ کی سب آپائیں منتظر ہیں سوٹ کے ۔لئے۔۔۔۔۔;)
 
چلئے یوں ہی سہی۔ ایسا کیجئے کہ گنتی کر لیجئے اور ساری آپاؤں کی فہرست بنا لیجئے اس کے بعد سب کے نام کے آگے سوٹ کی تعداد لکھ لیجئے جتنی جس کو چاہئے اور پھر یہ فہرست مجھے دیجئے۔ :)
 
ارے شمشاد بھائی (سرگوشی: آپ نے میری ڈپلومیسی ملاحظہ نہیں کی کیا؟ نوبت ہی نہیں آئے گی مٹھائی اور سوٹ کی) :)
 

عندلیب

محفلین
جس کو سوٹ چاہیے وہ خود آئے اور اپنا نام دے مجھ سے تو ایسے کام نہیں ہو سکتے اسی لئے سب سے پہلے میں اپنا نام دے رہی ہوں
1 عندلیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لا متناہی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شک تو مجھے بھی گزرا تھا کہ یہ جو لمبا چوڑا طریقہ بتایا جا رہا ہے، پھر یہ سب ڈاٹا ملنے کے بعد آپ کہیں گے کہ کمپیوٹر میں ڈال کر کوئی اطلاقیہ بناتا ہوں تو اتنے عرصہ میں دو چار ماہ تو گزر ہی جائیں گے۔
 
ارے شمشاد بھائی آپ بھی بس شور مچا رہے ہیں ادھر لائیے کان میں بتاتا ہوں۔ اصل میں خواتین کو متفق ہی نہیں ہونا ہے تعداد پر۔ ایک نے 253 سوٹ لکھوا دیئے تو تھوڑی دیر بعد کسی کا 486 دیکھا تو اپنا پھر سے درست کرانے آ جائیں گی نہین وہ میرے میں 5 اور دو کی جگہ تبدیل کر دیجئے آپس میں۔ وغیرہ وغیرہ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
جس کو سوٹ چاہیے وہ خود آئے اور اپنا نام دے مجھ سے تو ایسے کام نہیں ہو سکتے اسی لئے سب سے پہلے میں اپنا نام دے رہی ہوں
1 عندلیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لا متناہی ۔

لامتناہی سوٹ چاہییں آپ کو؟ ایک دو سے گزارا نہیں ہو گا کیا؟ سعود بھائی کا کچھ خیال کر لیں ابھی تو پہلی تنخواہ بھی نہیں ملی۔
 
شمشاد بھائی یہ دو چار برس نہیں دو چار پشت یہ سلسلہ جاری رہے تو بھی خواتین کی چار سوٹ اور والی خواہش کو انجام نہیں پانا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
اب ایسی بھی بات نہیں سعود بھائی۔ اصل میں آپ کو تجربہ نہیں۔ خواتین کا سوٹ بنوانا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوتا۔ چاہے بہن ہو یا بیوی، اپیا ہو یا بیٹی، یہ ایموشنل بلیک میل کر کے منٹوں میں کئی سوٹوں کے پیسے نکلوا لیتی ہیں۔
 
بھائی دیکھئے اموشنل بلیک میلنگ تو ہر دو جانب سے ہوتی ہے۔

راز افشاء کر دوں؟ (اگر بھابھی کا بھی ادھر گزر ہوتا ہو تو پردہ داری ہی بہتر ہے ورنہ مردوں کے ہتھکنڈے بے اثر ہو کر رہ جائیں گے۔) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی ان کا گزر اکثر اس طرف سے ہوتا ہے۔

آپ ابھی غیر شادی شدہ ہیں اس لیے ایسا کہہ رہے ہیں۔ شادی شدہ ایک ہی طرف سے ایموشنل بلیک میل ہوتا ہے۔ خود سے بلیک میل نہیں کر سکتا۔

آپ کی بھابی کو تو ایسے کئی ہتھکنڈے آتے ہیں۔ آپ کو خبردار کرنے کے لیے ایک یہاں لکھ دیتا ہوں۔
وہ میکے جانے کی دھمکی دیتی ہیں۔ میں خوشی خوشی جانے کا کرایہ بھی دے دیتا ہوں کہ چلو اچھا ہے، دو چار دن آزادی کے گزار لیں گے۔ وہ دو گھنٹوں بعد کرائے کے پیسوں سے دو سوٹ خرید کر واپس آ جاتی ہیں۔
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا۔ :)

اور آپ کے لئے مارے محبت کے ایک عدد رومال (وہ بھی زنانہ کہ بعد میں انھیں کے کام آئے) لے آتی ہوں گی۔ :) کہ دیکھئے مجھے آپ کا کتنا خیال رہتا ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی یہاں رومال رکھنے کا رواج نہیں ہے۔ یہاں ٹشو پیپر کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔
رومال اور وہ بھی مردانہ، انہوں نے شادی سے پہلے مجھے بہت سارے دیئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی وہی تو سنہرے دن تھے۔ اب بھی خیالوں ہی خیالوں میں انہی دنوں کی یاد سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top