کون ہے جو محفل میں آیا (17)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

راسخ اور فیصل عظیم تو عظیم لوگوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ ادھر کہاں آئیں گے، البتہ تعبیر سے امید کی جا سکتی ہے۔
 

پر امید

محفلین
سب کو و علیکم السلام

پر امید آپ Ghaligay-Swat سے ہیں، اس کے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔

السلام علیکم

شمشاد صاحب ۔ غالیگے سوات کا ایک چھوٹا سا گاوں ہے جو مینگورہ سے 10 کلومیٹر دور پشاور روڈ پر واقع ہے۔ تاریخی گاوں ہے ۔ یہاں شنگردار سٹوپا ہے جس میں مہاتما بدھ کی اصل راکھ دفن ہے۔ یہاں پر بر لب سڑک ایک پتھر پر بدھ کا مجسمہ کندہ ہے ، اور ساتھ ہی ایک چھوٹا سا غار ہے۔ کہتے ہیں کہ بدھ نے سوات یاترا کے وقت اس غار میں قیام کیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب غالیگے کے متعلق معلومات فراہم کرنے کا۔

سوات سے اور بھی اراکین اس محفل کی زینت ہیں جن میں سے ایک " جیہ " کافی دیر سے محفل سے غیر حاضر ہیں۔

آج سارہ پھر نہیں آئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو اب جانے لگا ہوں کہ کھانے کا وقفہ ختم ہوا چاہتا ہے۔

ماوراء بھی آیا کرتی ہے اس وقت، وہ بھی نہیں آئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیسا ہونا ہے، ویسا ہی ہونا ہے جیسا ہوتا ہے، آ جائیں، و علیکم السلام، میں تو ٹھیک ہوں، چلو بھئی باقی بھی سب اپنی خیریت زونی کو بتاتے جائیں۔
 

زونی

محفلین
کیسا ہونا ہے، ویسا ہی ہونا ہے جیسا ہوتا ہے، آ جائیں، و علیکم السلام، میں تو ٹھیک ہوں، چلو بھئی باقی بھی سب اپنی خیریت زونی کو بتاتے جائیں۔






جس نے بتانا ھے جلدی حال بتا دے ،نو بجے میرا دفتر بند ہو جانا ھے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
گیلانی صاحب آئے ہوئے تھے لاہور، پکڑ لینا تھا ان کو کہ کم از کم لوڈ شیڈنگ کا تو خاتمہ کرتے جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر ایسے بے اختیار وزیر اعظم کا کیا فائدہ؟ ویسے ان لیڈروں نے کبھی سوچا ہے کہ کبھی وہ بھی عام عوام کی طرح رہ کر چند دن گزاریں تا کہ انہیں عام آدمی کی تکلیف کا احساس ہو۔
 

شعیب خالق

محفلین
آج میں‌ بولتا پاکستا ن دیکھ رہا تھا نصرت جاوید اور مشتاق منہا س نے ایک بات کی کہ اگر لوڈ شیڈنگ ہے تو ایوان صدر ، وزیر اعطم ہائوس میں‌ بھی کی جائے تاکہ ان لوگوں کو بھی پتا چلے لوڈ شیڈنگ ہوتی کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل کو اگر آپ اخبار میں پڑھیں یا ٹی وی پر سنیں کہ ایوانِ صدر یا وزیر اعظم کے گھر بھی لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے تو کہیں یقین نہ کر لیجئے گا کہ واقعی ایسا ہی ہوا ہے۔ یہ سب صرف بیان بازی ہو گی، عوام کو مزید بیوقوف بنانے کے لیے۔

ایک سچا واقعہ ہے۔ بھٹو صاحب کے دور میں ایک دفعہ کسی فنی خرابی کے باعث وزیر اعظم ہاؤس کی لائٹ چلی گئی، گرمی کے دن تھے اور رات کا وقت تھا۔ لائٹ تو تھوڑی دیر بعد بحال ہو گئی لیکن اس کے بعد تین مختلف ڈیموں سے براہ راست لائنیں وزیر اعظم ہاؤس تک لائی گئیں اور اس پر مزید یہ کہ ایک بھاری بھر کم جنریٹر بھی نصب کیا گیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top