کون ہے جو محفل میں آیا ۔67

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ اس کو اپنے کام کے سلسلے میں ایک اسکول میں جانا پڑا جہاں دو بچے آپس میں لڑ پڑے تھے۔ ایک بچے نے دوسرے کے سر میں اتنی ٹھوکریں ماریں کہ وہ لہولہان ہو گیا۔ مقدس نے بتایا کہ اس کے کپڑے تک خراب ہو گئے، خیر، اس نے ایمبولینس بلوائی، لڑکے کو ہسپتال پہنچایا لیکن قضائے الہٰی سے اگلے روز وہ بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ اور اسی وجہ سے وہ بہت اپ سیٹ تھی اور یہ بھی کہ اس کے والدین کا کیا حال ہو گا۔ بس اسی لیے اس نے لکھا تھا کہ وہ دو دن تک نہیں آ پائے گی۔
 
عندلیب

محفلین
بٹیا رانی آپ کسی بھی چیز کے بارے میں یہ کہنا ترک کر دیں کہ ہمیں فلاں کام کرنا نہیں آتا تو سب کچھ کر لینے اور کا حوصلہ اور شعور بیدار ہو جائے گا۔ :)
پیاری عائشہ !
بہت سوچنے کے بعد میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ;)
لفظوں میں فرق بیان کرنا تو مشکل ہے:) البتہ محسوس کر سکتے ہیں ملاقات ہونے پر۔:)
رئیل والے سعود بھائی میں اچھائی کاعنصر اس لیے زیادہ ہے کیونکہ سعود بھائی "سرکاری ذمہ داریوں" کے دائرہ عمل سے باہر ہوتے ہیں۔ عقلمند کو اشارہ کافی۔ :)
 
اپیا رانی کیا یا مطالعہ کر لیا اتنی دیر میں؟ :)
 
اتنی دیر میں اور بہت کچھ دیکھا ہم نے لیکن بیان نہیں کر پا رہے ہیں۔

سلام ہے آپ کی تیز بینائی اور کمال مشاہدہ کو۔ ہم تو اس سے زیادہ کچھ نہ دیکھ سکے کہ آپ ہماری اپیا ہیں اور بے حد پیاری ہیں نیز یہ کہ آپ کے بچے بھی بے حد پیارے ہیں۔ :)

بیان کی فکر نہ کریں وہ ابھی ننھی پری عائشہ بٹیا آ کر آپ سے سب کچھ اگلوا لیں گی۔ :)
 
ہی ہی ہی ۔۔
ہم کہاں سے تیز لگے آپ کو؟;) ہم تو بے چاری بھولی بھالی 5 بچوں والی ماں ہیں۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top