کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ!
الحمد اللہ کرم ہے مالک کا۔ آپ کی طبیعت اب کیسی ہے؟
رمضان کیسا جا رہا ہے؟

ابھی تک اس دھاگے پر کسی منتظم کی نظر نہیں پڑی ورنہ اپنی عمر تو جی چکا ہے یہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فاتح صاحب، ۔

رمضان ٹھیک جار رہا ہے، بس سارا دن انتظار کرتا رہتا ہوں کہ کب میرے سگریٹ کھلیں گے:( اور طبیعت کی بھی پرواہ کرنی چھوڑ دی ہے کہ نہ میں سگریٹ چھوڑؤں گا اور نہ صحیح ہونگا۔ :(

دھاگا مقفل کرنے والی بات بجا ہے لیکن شمشاد صاحب کرتے ہیں عموماً یہ کام، جیسے ہی وہ ادھر آؕئے، اس دھاگے کیلیے عزرائیل ثابت ہونگے ;) (شمشاد صاحب سے معذرت کے ساتھ)
 
صحیح فرمایا۔۔۔۔۔ ایسا کریں کہ اگلا دھاگہ کھولنے کا نیک فریضہ آپ اپنے مبارک ہاتھوں سے انجام دیں۔۔۔ جب منتظم آئیں گے تو اسے مقفل کردیں گے۔
 
فاتح

لائبریرین
صحیح فرمایا۔۔۔۔۔ ایسا کریں کہ اگلا دھاگہ کھولنے کا نیک فریضہ آپ اپنے مبارک ہاتھوں سے انجام دیں۔۔۔ جب منتظم آئیں گے تو اسے مقفل کردیں گے۔

جب تک منتظمین آتے ہیں تب تک میرا خیال ہے محفل کے دھاگوں پر ایک نیا ریکارڈ بن جائے گا۔:grin:
 
فاتح

لائبریرین

رمضان ٹھیک جار رہا ہے، بس سارا دن انتظار کرتا رہتا ہوں کہ کب میرے سگریٹ کھلیں گے:( اور طبیعت کی بھی پرواہ کرنی چھوڑ دی ہے کہ نہ میں سگریٹ چھوڑؤں گا اور نہ صحیح ہونگا۔ :(

وارث صاحب! اس معاملے میں مجھے نصیحت کرنے یا مشورہ دینے کا اختیار نہیں کہ سگریٹ تو میں خود پیتا ہوں اور خوب ہی پیتا ہوں۔:(

لیکن جناب سگریٹ نہیں چھوڑتے نا چھوڑیں مگر صحت کی پرواہ تو نہ چھوڑیں۔
 
ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔ کیسے ہیں سب ۔۔ آج تو بڑی رونق لگی ہوئی ہے ۔
شمشاد بھائی بھی آتے ہی ہونگے ۔۔ اکثر یہ نیک کام ان کے ہی ہاتھوں انجام پاتے ہیں ۔ ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب! اس معاملے میں مجھے نصیحت کرنے یا مشورہ دینے کا اختیار نہیں کہ سگریٹ تو میں خود پیتا ہوں اور خوب ہی پیتا ہوں۔:(

لیکن جناب سگریٹ نہیں چھوڑتے نا چھوڑیں مگر صحت کی پرواہ تو نہ چھوڑیں۔

ارے واہ واہ واہ، سبحان اللہ کیا ارشاد فرمایا ہے فاتح بھائی، روزے میں سگریٹ کا مزہ آ گیا۔ میں کچھ زیادہ تو نہیں پیتا بس یہی کوئی دو تین ہی، پیک میرا مطلب۔ ;)

اب اگر کسی "نان سموکر مولوی" کی ادھر نظر پڑھ گئی تو محفل پر سگریٹوؓں کی تشہیر کرنے کے الزام میں "باہر" ہی نہ کردیں۔

ظفری

لائبریرین
فاتح اور وارث بھائی ۔۔ بہت ہی بری بات ہے سگریٹ پینا ۔۔۔۔۔ صحت کا اچھا خاصا ستیاناس ہوجاتا ہے ۔۔ اگر پینا ہی ہے تو سگار پیا کریں ۔۔۔۔ :grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
فاتح اور وارث بھائی ۔۔ بہت ہی بری بات ہے سگریٹ پینا ۔۔۔۔۔ صحت کا اچھا خاصا ستیاناس ہوجاتا ہے ۔۔ اگر پینا ہی ہے تو سگار پیا کریں ۔۔۔۔ :grin:

ہا ہا، میں نے یہ طریقہ اپنایا تھا سگریٹ کم کرنے کیلیے لیکین چھوڑ دیا، کیونکہ سگریٹ تو کم نہیں ہوئے تھے لیکن سگار ساتھ میں خواہ مخواہ بڑھ گئے تھے۔ :)
 
کراچی کا موسم تو اچھا خاصا گرم ہے۔۔۔۔۔ روزے اچھے جارہے ہیں۔۔۔۔۔ دو دن سے بیماری میں گزر رہے ہیں۔۔۔
آپ کے ہاں کا موسم کیسا ہے؟
 
فاتح

لائبریرین

ارے واہ واہ واہ، سبحان اللہ کیا ارشاد فرمایا ہے فاتح بھائی، روزے میں سگریٹ کا مزہ آ گیا۔ میں کچھ زیادہ تو نہیں پیتا بس یہی کوئی دو تین ہی، پیک میرا مطلب۔ ;)

اوہ تب آپ بہت زیادہ پیتے ہیں۔ میں آپ سے ایک دو کم پیتا ہوں، سگریٹ میرا مطلب:grin:

یہ لیجیے مکرر مزا آ گیا ہو گا۔;)

فاتح اور وارث بھائی ۔۔ بہت ہی بری بات ہے سگریٹ پینا ۔۔۔۔۔ صحت کا اچھا خاصا ستیاناس ہوجاتا ہے ۔۔ اگر پینا ہی ہے تو سگار پیا کریں ۔۔۔۔ :grin:

ہاہاہا
ظفری بھائی! یونیورسٹی کے دور میں ایک بار ہم 4 دوستوں نے عہد کیا کہ ایک مہینہ سگریٹ نہیں پیئیں‌گے اور اسی دن شام کو تڑپ رہے تھے کہ یہ کیا ظلم کر دیا۔ وہ تو بھلا ہو ایک سینیئر کا جس نے پائپ کی راہ دکھلائی اور کسی نہ کسی طرح مہینہ گزارا اور پھر توبہ کر لی ایسے عہد کرنے سے:grin:
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز صاحب!
کیسے مزاج ہیں جناب؟ کافی دنوں بعد آپ کو آنلائن دیکھا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top