کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی! یونیورسٹی کے دور میں ایک بار ہم 4 دوستوں نے عہد کیا کہ ایک مہینہ سگریٹ نہیں پیئیں‌گے اور اسی دن شام کو تڑپ رہے تھے کہ یہ کیا ظلم کر دیا۔ وہ تو بھلا ہو ایک سینیئر کا جس نے پائپ کی راہ دکھلائی اور کسی نہ کسی طرح مہینہ گزارا اور پھر توبہ کر لی ایسے عہد کرنے سے:grin:

ہاہاہاہا ۔۔۔۔ اسی عہد کی بات پر مجھے یاد آیا میرا ایک دوست ہے ساتھ والی اسٹیٹ ورجینا میں رہتا ہے ۔۔ دباکر چینج اسموکر ۔۔۔ ایک دن پتا نہیں کیا ہوا سب کے سامنے قسم کھالی کی اب سگریٹ کبھی نہیں پیئے گا ۔۔ مگر اسی شام اس کو دیکھا تو موصوف سگار سے لطف اندوز ہورہے تھے ۔۔ پوچھا : قسم کا کیا ہوا ۔ ؟ ۔۔۔ کہنے لگا ۔۔۔ میں نے سگریٹ نہ پینے کی قسم کھائی تھی سگار کی نہیں ۔ :grin:
 
فاتح

لائبریرین
اوہ۔۔۔ نہایت افسوس ناک خبر ہے۔ ذرا مجھے دیں اس کا ای میل یا فون نمبر۔۔۔

اسے قسم کا کفارہ بتا دوں;)
 
ظفری

لائبریرین
اوہ اچھا ۔۔۔۔ :grin:

ویسے وارث بھائی ۔۔ سچی مجھے تو اسموکنگ کا اتنا نہیں پتا کہ کبھی کی ہی نہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
اوہ۔۔۔ نہایت افسوس ناک خبر ہے۔ ذرا مجھے دیں اس کا ای میل یا فون نمبر۔۔۔

اسے قسم کا کفارہ بتا دوں;)

فاتح بھائی ۔۔ وہ بہت بڑی فلم ہے ۔۔۔ اس کو سارے کفاروں کا علم ہے ۔ میرے اسکول اور کالج کے دور کا دوست ہے اور ستم تو یہ ہے کہ یہاں بھی ساتھ ہی رہتا ہے ۔:grin:
 
فہیم

لائبریرین
اوہ اچھا ۔۔۔۔ :grin:

ویسے وارث بھائی ۔۔ سچی مجھے تو اسموکنگ کا اتنا نہیں پتا کہ کبھی کی ہی نہیں ۔

ظاہر ہے آپ بڑے لوگ ہیں

تو شوق بھی بڑے ہی ہونگے
سموکنگ تو آج کل بچے بھی کرلیتے ہیں;)

آپ ٹھہرے بڑے تو آپ تو پھرررررررررررررررر;)
 
محمد وارث

لائبریرین
اوہ اچھا ۔۔۔۔ :grin:

ویسے وارث بھائی ۔۔ سچی مجھے تو اسموکنگ کا اتنا نہیں پتا کہ کبھی کی ہی نہیں ۔

بہت اچھا کرتے ہیں، میں شاید پندرہ سولہ سال کا تھا، فرسٹ ایئر میں، اٹھارہ انیس سال ہوگئے اپنی جان پر ظلم کرتے۔ :(

ظفری

لائبریرین
اچھا آپ لوگوں کے سگریٹ اور سگار پر ایک لطیفہ یاد آیا ۔ ;)

ایک لڑکی نے نفسیاتی معالج سے کہا “ میری مدد کریں میں بہت مشکل میں ہوں پتہ نہیں کیا بات ہے میں جب کبھی سگریٹ یا سگار پیتی ہوں تو میرا دل کسی نوجوان سے خوش گپیاں کرنے کو مچل اٹھتا ہے“۔
نفسیاتی معالج کے دل میں لڈو پھوٹنے لگے ، وہ اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے بولا “ پریشانی کی کوئی بات نہیں ، آپ آرام سے بیٹھیں ، میں آپ سے ابھی تفصیلی بات کروں گا ، تب تک آپ اس سگار سے شوق فرمائیے ۔ :grin:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ۔۔ وہ بہت بڑی فلم ہے ۔۔۔ اس کو سارے کفاروں کا علم ہے ۔ میرے اسکول اور کالج کے دور کا دوست ہے اور ستم تو یہ ہے کہ یہاں بھی ساتھ ہی رہتا ہے ۔:grin:

تب تو آپ خوش قسمت ہیں۔ ابھی دو روز قبل ہی ایک دوست سے بات ہو رہی تھی اور ہم منصوبہ بنا رہے تھے کہ ہم پانچ دوست واپس اکٹھے ہوں کچھ دن کے لیے۔۔۔
لیکن پانچ دوست اور چار ممالک میں۔:(
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھا آپ لوگوں کے سگریٹ اور سگار پر ایک لطیفہ یاد آیا ۔ ;)

ایک لڑکی نے نفسیاتی معالج سے کہا “ میری مدد کریں میں بہت مشکل میں ہوں پتہ نہیں کیا بات ہے میں جب کبھی سگریٹ یا سگار پیتی ہوں تو میرا دل کسی نوجوان سے خوش گپیاں کرنے کو مچل اٹھتا ہے“۔
نفسیاتی معالج کے دل میں لڈو پھوٹنے لگے ، وہ اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے بولا “ پریشانی کی کوئی بات نہیں ، آپ آرام سے بیٹھیں ، میں آپ سے ابھی تفصیلی بات کروں گا ، تب تک آپ اس سگار سے شوق فرمائیے ۔ :grin:

یہ لطیفہ امریکہ کا ہے نا ظفری بھائی ;)
 
ظفری

لائبریرین
تب تو آپ خوش قسمت ہیں۔ ابھی دو روز قبل ہی ایک دوست سے بات ہو رہی تھی اور ہم منصوبہ بنا رہے تھے کہ ہم پانچ دوست واپس اکٹھے ہوں کچھ دن کے لیے۔۔۔
لیکن پانچ دوست اور چار ممالک میں۔:(

یقین مانیئے ۔۔ ابھی کچھ دن ہی پہلے ہم نے بھی ایسا ہی پروگرام بنایا اور اس پر عمل کر ڈالا ، مگر ملاقات فون پر گفتگو تک ہی محدودتھی ۔۔ایساہوا کہ میں نے انصار کو دبئی میں فون ملایا اور احمر نے پاکستان طارق کو فون ملایا اور پھر ہم نے آپس میں کانفرنس کال کر لی ۔۔۔۔ یقین مانیں ایک عرصے بعد ہم چاروں دوست نے ایک دوسرے کے ساتھ ایک ساتھ بات کی ۔۔ بہت مزا آیا ۔۔۔ خوب شغل لگا ۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آج تو خوب محفل جمی، خیر اب میں جا رہا ہوں۔ بہت شکریہ فاتح بھائی و ظفری بھائی۔ نوازش آپ دونوں کی۔ فی امان اللہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top