کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
بھئی، اہلِ محفل جشن اور کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں۔ جب دیکھو۔۔کھانے پینے کی باتیں ہو رہی ہوتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو ادھر ہی ہوں اور میں نے کافی کی نہیں چائے کی دعوت دی تھی۔ باقیوں کا مجھے معلوم نہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
بھئی، اہلِ محفل جشن اور کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں۔ جب دیکھو۔۔کھانے پینے کی باتیں ہو رہی ہوتی ہیں۔

ماوراء! درست کہا آپ نے محض "باتیں" ہی کرتے رہتے ہیں ہم کھانے پینے کے شوقین لوگ۔ کیونکہ "لوگ" صرف وعدوں پر ہی ٹرخا دیتے ہیں;)۔ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ اب ان لوگوں میں اگر آپ خود کو شامل کر لیں تو آپ کی مرضی ہے:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
جناب آپ آنے والے بنیں پھر جو ساگ پات ہو گا حاضر کر دیا جائے گا۔

ویسے باتیں بنانا ہمارا قومی مشغلہ ہے اور ہمارے سربراہوں کا سیاسی اور فرضی منصب ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
جناب آپ آنے والے بنیں پھر جو ساگ پات ہو گا حاضر کر دیا جائے گا۔

ویسے باتیں بنانا ہمارا قومی مشغلہ ہے اور ہمارے سربراہوں کا سیاسی اور فرضی منصب ہے۔

آپ کا ماحضر ہمارے لیے شاہی دستر خوان سے فزوں تر شمشاد بھائی! لیکن یہ آپ کی ہجو نہیں تھی بلکہ یہ تو قصیدہ تھا "ماورائی" اور "ناروائی" لوگوں کا۔;):grin:

ویسے کن لغویات میں پڑ رہے ہیں آپ سربراہان کرام کے سیاسی اور فرضی منصب کی پیروی کر کے۔ خدا خدا کیجیے جناب!:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے جناب نہیں پڑتے ان لغویات میں، اب اجازت دیجیئے۔

پھر ملاقات ہو گی۔
 
ماوراء

محفلین
ماوراء! درست کہا آپ نے محض "باتیں" ہی کرتے رہتے ہیں ہم کھانے پینے کے شوقین لوگ۔ کیونکہ "لوگ" صرف وعدوں پر ہی ٹرخا دیتے ہیں;)۔ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ اب ان لوگوں میں اگر آپ خود کو شامل کر لیں تو آپ کی مرضی ہے:grin:
ہاہاہا۔ نہیں بھئی، میں تو وعدہ پورا کرتی ہوں۔ صوفی بناستی کی طرح۔میرا نام اس لسٹ میں بھلا کیوں شامل ہونے لگا۔ :p

لیکن سجی اور چرغی کا مسئلہ ہی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
ہاہاہا۔ نہیں بھئی، میں تو وعدہ پورا کرتی ہوں۔ صوفی بناستی کی طرح۔میرا نام اس لسٹ میں بھلا کیوں شامل ہونے لگا۔ :p

لیکن سجی اور چرغی کا مسئلہ ہی ہے۔

واقعی صوفی بناسپتی کی طرح ہی پورا کرتی ہیں۔ تبھی اچھے بھلے چرغے کو چرغی بنا دیا;)
 
ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا۔ اوپس۔۔۔چرغہ تھا اور میں چرغی لکھ گئی۔ یہاں آپ نے اس کے بارے میں لکھا نہیں تھا نا۔ ورنہ دوسرے دھاگے پر تو آپ کی پوسٹ سے دیکھ کر لکھا تھا۔ :p
 
الف عین

لائبریرین
السلام علیکم سب کو۔ کل تو محفل ہی ڈاؤن تھی۔ اب آج دیکھ رہا ہوں۔ اور شاید اس وجہ سے زیادہ پیغامات نہیں ہیں۔
فاتح تم بھی پریشان تھے کیا محفل ڈاؤن ہونے سے؟
 
فاتح

لائبریرین
و علیکم السّلام! جی پریشانی تو لازمی تھی۔ نبیل صاحب کو ای میل بھی کی تھی اور ان کی جانب سے جواب موصول ہونے سے پہلے محفل دوبارہ گرم ہو چکی تھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top