کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
نہیں مجھے بار بار یاد کروانے کا شوق نہیں ابھی صرف جو پوچھا کہ لائبریری ٹیم میں ہوں کہ نہیں وہ بتا دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔

ضبط، محفل کے نئے سیٹ اپ کی وجہ سے نئے سرے سے گروپس کو ترتیب دینا پڑ رہا ہے۔ لائبریری میں فعال اراکین کو لائبریری ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ہاں، اگر لائبریری ٹیم کا باقاعدہ اعلان ہو جانے تک آپ کا نام شامل نہ ہو تو تب شکایت کیجئے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور اب ماوراء کو بلاتے ہیں، اتنے میں میں ذرا اچھی سی چائے بنا کر لے آؤں۔

کسی نے پینی ہے تو ابھی بتا دے۔
 
فاتح

لائبریرین
یہاں سعودی عرب میں کل رات شبِ برات تھی۔
شمشاد بھائی! یہ "کل رات شبِ برات تھی" کی ترکیب ہضم نہیں ہو پا رہی۔ پہلے تو کارمینا لی مگر اس سے بھی افاقہ نہ ہوا۔;)
اس سے ہمیں اپنے ایک دوست یاد آ گئے جو مذاق میں "شبِ لیلۃ القدر کی رات" کی ترکیب استعمال کرتے ہیں۔
 
بجا فرماتے ہیں آپ، بس یہ ایسے ہی ہے جیسے کہتے ہیں آبِ زم زم کا پانی۔

کارمینا سے واقعی فرق نہیں پڑنا تھا۔ Agiolax استعمال کر کے دیکھیں۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
ساتھ ہی کپ میں سالن بھی منگوا لیں:grin:

میری طرح شمشاد بھائی بھی اس فن سے نابلد ہی لگتے ہیں، ورنہ سالن بنانا اگر شمشاد بھائی کو آتا تو نیچے ملباری کے ریستوران سے کھانا کیوں کھاتے۔ یہ خالصتاً زنانہ شغل ہے۔
اب آپ آ ہی رہی ہیں تو سالن بھی لیتی آئیں اور ہاں راستے میں نانبائی سے روٹیاں لانا مت بھولیے گا;)
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں مجھے آپ سے اختلاف ہے۔

دنیا میں بہترین شیف مرد حضرات ہی ہیں۔ اور ہاں میں بہت اچھا باورچی بھی ہوں لیکن صرف اس وقت تک جب تک مطبخ کی منتظمہ اعلٰی غیر حاضر ہیں یعنی کہ پاکستان سے واپسی تک۔ بازار کا کھاتا ہوں لیکن کبھی کبھار۔
 
زینب

محفلین
میری طرح شمشاد بھائی بھی اس فن سے نابلد ہی لگتے ہیں، ورنہ سالن بنانا اگر شمشاد بھائی کو آتا تو نیچے ملباری کے ریستوران سے کھانا کیوں کھاتے۔ یہ خالصتاً زنانہ شغل ہے۔
اب آپ آ ہی رہی ہیں تو سالن بھی لیتی آئیں اور ہاں راستے میں نانبائی سے روٹیاں لانا مت بھولیے گا;)

میں آپ کے اتنے قریب ہوں کے سالن تو کیا گرمگرم روٹیاں خود ڈال کے پہنچا سکتی ہوں آپ فکر نہ کریں:grin:
 
فاتح

لائبریرین
کارمینا سے واقعی فرق نہیں پڑنا تھا۔ Agiolax استعمال کر کے دیکھیں۔ ;)
کارمینا بے چاری ہمارے دور کی سادہ مزاج سی گولی ہے ورنہ آج کل کی ماڈرن گولیوں کے بارے میں انور مسعود کی یہ نظم تو پڑھی ہی ہو گی آپ نے بھی:
307.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top