کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ووٹ کس کو دینا چاہیے تو بھائی میرے پارٹی، برادری یا رشتہ داری سے ہٹ کر اور سوچ کر دینا چاہیے۔ تو جو بھی آپ کو پاکستان کا مخلص امیدوار لگے اس کو ووٹ دیں۔
 
ویسے کافی مشکل سوال کر ڈالا آپ نے، حقیقتاً سوال تو اپنا مشکل نہین مگر جواب خاصہ مشکل اور قدرے ٹیڑھا ھے:) مگر اگر میں آپکی جگہ ہوتا تو شاید 'عمران خان' کو ٹرائی کرتا;)

دینا تو میں نے بھی عمران خاں کو تھا اور پختہ عزم تھا لیکن اس نے انتخابات میں حصہ لیا ہی نہیں۔۔۔ بائیکاٹ کردیا۔۔۔ :(
 
فہیم

لائبریرین
آج بڑی کراچی کی باتیں ہورہی ہیں

لیکن سچی بات جس کراچی میں میں رہتا ہوں
نہ ہی اس میں عمار رہتا ہے، نہ سارہ اور نہ ہی شگفتہ صاحبہ:rolleyes:

کبھی واقعی اصل کراچی دیکھنا ہو تو میرے علاقے کو دیکھیں:)
 
فہیم

لائبریرین
ویسے اپنے علاقے کی کچھ خصوصیات بیان کرتا چلوں

چاہے کراچی میں کچھ بھی ہو

اللہ کے کرم سے میرے علاقے میں امن ہی رہتا ہے
لوڈشیڈنگ دوسرے علاقوں کے مقابلے میں کافی کم
رات ہو یا دن ہمیشہ ہسٹل بسٹل
سوئی سے لے کر جہاز تک دستیاب
ہر طرح کے لوگ بھی موجود
جن میں ہائی کوالیفائیڈ سے لے کر جاہل جٹ تک

اور کیا کیا بتاؤں
بس فلحال اتنا ہی بہت ہے
 
شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آج فہیم اوورٹائم پر ہیں۔
یہ حسن کہاں غایب ہو گیا، کہہ رہا تھا کہ دو چھٹیاں ہیں؟
عمار بھائی آپ علاقے کا نام لکھ ہی دیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم !
کیسے مزاج ہیں سب دوستوں کے ۔

وعلیکم اسلام ظفری بھائی، امید ہے آپ کے مزاج بخیر ہونگے۔ میں ٹھیک ہوں الحمدللہ۔

معذرت خواہ ہوں کہ اپنے نام آپ کا آخری پیغام بہت تاخیر سے پڑھا، دراصل اس دھاگے کی طرف آنا کم کم ہی ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 'برق پاشیوں' کا مارا ہوں، اور ابھی بھی شاید یہ میرا آخری پیغام ہو کہ ابھی 'لوڈ شیرنگ' ہونے والی ہے۔

بہرحال آپ کے حال احوال اور تحاریر تو نظر سے گزرتے ہی ہیں یعنی یوں سمجھیئے کہ آپ دل کے پاس ہی رہتے ہیں۔

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا

خوش رہیئے، ہنستے مسکراتے رہیئے۔ اب یہ مت کہیئے گا کہ 'میرا مجلسی تبسم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" ;)
 
ظفری

جی ہم کچھ نہیں کہتے ۔۔۔۔ :)
بہت بہت شکریہ وارث بھائی کہ آپ کو یہ ناچیز بندہ یاد رہتا ہے ۔ اور اس بات کا بھی شکریہ کہ آپ نے ایک پرانی پوسٹ کا حوالہ بھی دیا ۔ حال احوال تو آپ کو معلوم ہی ہوجاتا ہے اور میری ہر تحاریر کے نیچے آپ کا شکریہ بھی اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ آپ میری تحاریر بھی پڑھ رہے ہیں ۔جس کے لیئے میں ممنون ہوں ۔ مجھے احساس ہے کہ یہ برق پاشیاں سب کے لیئے مصبیت بنی ہوئی ہیں ۔ اس لوڈ شیدنگ کا اگر اب تک حملہ نہیں ہوا ہے تو میرا خیال ہے یہ پوسٹ آپ کی نظر میں آجائے گی ۔ ;)
اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی ہم بھی اللہ تعالٰی کے فضل اور آپ کی دعاؤں سے اچھے ہیں۔

اللہ کرئے اب لوڈ شیڈنگ کی ماری آ جائے۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی ہم بھی اللہ تعالٰی کے فضل اور آپ کی دعاؤں سے اچھے ہیں۔

اللہ کرئے اب لوڈ شیڈنگ کی ماری آ جائے۔

ارے ہاں ۔ صحیح یاد دلایا آپ نے ۔ جویریہ کو محفل پر آئے ہوئے واقعی کئی دن ہوگئے ہیں ۔ میں نے کہا بھی تھا کہ اگر لوڈ شیڈنگ ہو تو ایک موم بتی کمیپوٹر پر رکھ کر کام چلا لینا ۔ مگر لگتا ہے اس نے مجھے پٹھان سمجھ کر اس بات کو نظر انداز کردیا ہے ۔ :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top