کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
آپ کو پتا ہوگا ۔۔ آپ وہاں پرنسیپل ہونگے نا تب ۔۔:tounge:

یہاں بھی لوگ دن بھر سوتے ہیں شمشاد بھائی ۔۔ بلکہ کراچی والوں کے پاس ٹائیم ہو تو کسی بھی وقت سو جاتے ہیں ۔۔ دن یا رات نہیں دیکھتے ۔۔ :)
 
ہممم۔۔۔۔۔ میں بھی مخل ہوجاتا ہوں۔۔۔ :)
واقعی میں کراچی والوں کے لیے دن اور رات کا کوئی خاص حساب نہیں ہے۔۔۔ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب اگر تین، چار بجے بھی باہر نکلیں تو چائے والے کے ہوٹل پر رش لگا نظر آئے گا اور لوگ بڑے مزے سے چائے پراٹھا کھارہے ہوتے ہیں۔۔۔ خود ہم کزنز بھی جب اکٹھے ہوتے ہیں تو اکثر یہی کرتے ہیں۔۔۔ :lll:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے اگر میں پرنسپل ہوتا تو تمہارا تو پتہ ہوتا کہ سارہ نام کی یہاں ایک استانی ہے۔ :)

یہ جیہ کہاں رہ گئی، اب تو بہت دن ہو گئے ہیں؟ پہلے تو لوڈ شیڈنگ کی ماری تھی اب لگتا ہے کرفیو کی بھی ماری ہو گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمار آپ بلکل بھی مخل نہیں ہوئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی جیسا شہر شاید ہی ساری دنیا میں کوئی ہو۔ ایسا غریب پرور شہر کہ شاید ہی اس شہر میں رات کو کوئی بھوکا سوتا ہو۔ پتہ نہیں اس کو کس کی نظر کھا گئی۔
 

حسن علوی

محفلین
چلیئے اگر عمار مخل نہیں ہوئے تو کیا، میں ہو جاتا ہوں۔ آخر'مخلِ اعظم' جو ٹھہرے:grin:

السلام علیکم
 

حسن علوی

محفلین
جی اللہ کا شکر ھے بالکل ٹھیک ہوں اور آپی اگر کوئی لائبریری کا چھوٹا موٹا کام ھے تو بتا دیں مجھے دو چھٹیاں ہیں پر کسی کو بتانا نہ:eek:;)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بالکل بالکل :grin: میں کسی کو بھی نہیں بتانا ۔ ۔ ۔ ذرا سا بھی نہیں بتانا :)

اچھا صفحات مل جائیں تو رسید دے دیجیے گا ۔
 

حسن علوی

محفلین
تو پھر کیجیئے ای میل پر کام چھوٹا موٹا ہی ہو۔ ویسے موٹاپے سے بھی پرہیز ہی کی جائے تو بہتر ھے:)
سمجھ گئیں نا آپی:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
آ گئے آپ مخلِ اعظم صاحب۔ کہاں رہے اتنے دن اور کیا کرتے رہے؟

کرنا کیا ھے وہی آپیہ والی بات کہ 'فکر دنیا میں سر کھپاتا ہوں':(
کچھ دیگر فرائض کی انجام دہی بھی واجب تھی سو ہو لیئے ان سے بھی مبراء ہم (واہ واہ یہ میری ثقیل اردو کیا کہنے:grin: )
 
وعلیکم السلام شگفتہ آپی۔۔۔۔۔۔
حال چال بخیر ہیں۔۔۔ آپ سنائیں۔۔۔۔ اور وہ بلاگ پر ویڈیو لگانے کا تجربہ ہوا یا نہیں؟

السلام علیکم حسن بھائی۔۔۔۔۔۔ کیا حال ہیں؟
اور لگتا ہے کہ وہ راز والے مذاق نے کافی گہرا اثر چھوڑا ہے۔۔۔۔ ;)
 

حسن علوی

محفلین
جی عمار بھائی کافی گہرے اثرات چھوڑے ہیں اس واقعے نے (بلکہ میں تو اب تک اس کے "آفٹر شاکس" محسوس کر رہا ہوں:))
کیسے مزاج گرامی ہیں اور الیکشن میں حصہ لے رھے ہیں یا نہیں؟
 
مزاج ٹھیک، الحمدللہ، جی ہاں۔۔۔ بالکل حصہ لے رہا ہوں الیکشن میں بحیثیت ووٹر۔۔۔ یہ جاننے کے باوجود کہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔۔۔۔!


آپ کیا وہیں سے ووٹ کاسٹ کریں گے؟ :) ویسے آپ کے خیال میں کس پارٹی کو ووٹ ڈالنا چاہئے؟ یا اگر آپ یہاں ہوتے تو کسے ووٹ دیتے؟
 

شمشاد

لائبریرین
جی عمار بھائی کافی گہرے اثرات چھوڑے ہیں اس واقعے نے (بلکہ میں تو اب تک اس کے "آفٹر شاکس" محسوس کر رہا ہوں:))
کیسے مزاج گرامی ہیں اور الیکشن میں حصہ لے رھے ہیں یا نہیں؟

یہ کون سے راز و نیاز کی باتیں ہو رہی ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
مزاج ٹھیک، الحمدللہ، جی ہاں۔۔۔ بالکل حصہ لے رہا ہوں الیکشن میں بحیثیت ووٹر۔۔۔ یہ جاننے کے باوجود کہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔۔۔۔!


آپ کیا وہیں سے ووٹ کاسٹ کریں گے؟ :) ویسے آپ کے خیال میں کس پارٹی کو ووٹ ڈالنا چاہئے؟ یا اگر آپ یہاں ہوتے تو کسے ووٹ دیتے؟

حصہ ضرور لیجیئے کیا پتہ آپ جیسے کتنے ہی نوجوان آپ کو دیکھ کر یہ فریضہ انجام دیں اور اچانک کوئی مخلص اور مستحق امیدوار کامیاب ہو جائے اور اس ملک کی قسمت بدل جائے۔
ویسے کافی مشکل سوال کر ڈالا آپ نے، حقیقتاً سوال تو اپنا مشکل نہین مگر جواب خاصہ مشکل اور قدرے ٹیڑھا ھے:) مگر اگر میں آپکی جگہ ہوتا تو شاید 'عمران خان' کو ٹرائی کرتا;)
 
شمشاد بھائی جان! آپ کو تو پتا ہے نا، اس محفل کا ایک رکن ہے جسے نام بدل بدل کر آنے کا شوق ہے۔۔۔ سو، حسن بھائی کا ایک بار ان سے سامنا ہوگیا تھا۔۔۔۔ ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top