کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام جناب

کہیے کیا خبر اخبار ہے؟

تھوڑا ارد گرد کا ہی حال احوال لکھ دیا کریں۔
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میرے اردگرد کا حال کچھ یوں ہے کہ رات کے دس بجنے والے ہیں اور سونے کی تیاری ہو رہی ہے۔۔آج تھوڑی گرمی ہے اس لیے رات کو پنکھا لگا کر سونے کا ارادہ ہے۔۔:rolleyes: ایک چھوٹی سی اسٹوری پڑھی تھی جو اچھی لگی ''شوہر کیسے کیسے'' اس پر بھی کام ہو رہا ہے کچھ دنوں میں آپ کی خدمت میں پیش کی جائی گی انشا اللہ۔۔(ویسے تو اتنی لمبی نہیں ہے لیکن میرے پاس ٹائم کم ہوتا ہے)
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

آج کا بلیٹن سارا کی زبانی ختم ہوا۔ اللہ حافظ۔
آپ بھی سو جائیں۔
اگلی قسط میں " بیوی کیسی کیسی" کی امید کی جا سکتی ہے۔
 
سارا

محفلین
نہیں دراصل اس میں بیویاں ہی موجود ہیں بس شوہر حضرات کے تذکرے ہو رہے ہیں۔۔۔:rolleyes:
ابھی صبح ہو گئی ہے۔۔ چائے پی جا رہی ہے۔۔اور ساتھ سوچا جا رہا ہے کہ کیا بنایا جائے۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیجئے حضرات سارا نئے بلیٹن کے ساتھ حاضر ہیں۔

فی الحال زیر غور مسئلہ یہ ہے کہ دوپہر کے کھانے میں کیا پکایا جائے جبکہ یہاں رات کا کھانا کھایا جانے والا ہے جو کہ ایک عدد بڑے پیزے پر مشتمل ہے۔

ابھی کے لیے اتنا ہی۔ ملتے ہیں بریک کے بعد۔ ہو سکتا ہے تب تک حسن آ ہی جائے۔
 
آلو قیمہ پکانا طے پا گیا ہے۔۔۔یہاں بھی پیزا منگوانا زیر غور تھا لیکن زیادہ ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ کل تک ملتوی ہو گیا۔۔۔
وعلیکم السلام ظفری بھائی۔۔۔
 
یوں تو فی الوقت گنوم کے ترجمے میں لگا ہوں۔ پر مناسب خیال کیا کہ نئے نام کے ساتھ ایک عدد حاضری تو لگا ہی دوں۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
خوشی ہوئی اردو میں آپ کی شناخت دیکھ کر۔

چلیں پھر شروع ہو جائیں گنوم کے ترجمے پر۔ ;)
 
الف عین

لائبریرین
چلو کام سے لگ گیا سعود بھی۔ یار تم کو میں سعود کے نام سے ہی پکاروں گا، وہی نام عرصے سے یاد ہے نا!
 
چلو کام سے لگ گیا سعود بھی۔ یار تم کو میں سعود کے نام سے ہی پکاروں گا، وہی نام عرصے سے یاد ہے نا!

جی جیسی مرضی بزرگوں کی۔
ویسے نام تو میرا سعود ہی ہے ابن سعید تو نسبتی اسم ہے جو کہ یوزر آئی ڈی تک ہی محدود رہے تو بیجا نہ ہوگا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
یونس بھائی آج تین خوا-3 غایب ہیں زونی زینب اور تعبیر۔ کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 
یونس بھائی آج تین خوا-3 غایب ہیں زونی زینب اور تعبیر۔ کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

ورطہ حیرت میں تو بھی ہوں سر جی ! مگر پھر ایک خیال آیا کہ کہیں غلط فہمی کا شکار نہ ہو گئیئں ہوں۔۔۔۔ کہ فروری اٹھائیس کا ہے اس بار بھی ۔۔۔۔۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
وارث صاحب! آپ چھپ کر بیٹھے ہیں مگر آپ کا قلم اپنی چھب دکھلا رہا ہے۔
لگتا ہے کل کی چھٹی کے تصور میں کھوئے ہوئے محفل پر آ بیٹھے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب! آپ چھپ کر بیٹھے ہیں مگر آپ کا قلم اپنی چھب دکھلا رہا ہے۔
لگتا ہے کل کی چھٹی کے تصور میں کھوئے ہوئے محفل پر آ بیٹھے ہیں۔

قبلہ چھپ کر بھی تو آپ کے ہی دل میں بیٹھے ہیں، میں بریک پر کیا گیا آپ "محفل" سے ہی چل دیئے۔ ;)

اور کھویا چھٹی کے تصور میں نہیں حضور بلکہ اس قیامت کے سحر میں ہوں جو کچھ دیر پہلے آپ کے اور میرے دل پر مشترکہ گزری ہے۔ ;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top