کون ھے جو محفل میں آیا (13)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آئیں جی بالکل آئیں۔ بلکہ آتے رہا کریں۔ بس اپنا رولنمبر بدل لیں۔
نہیں مس نے کہاتھا کہ اس کے علاوہ کوئی اور رولنمبر لکھا تو مار پڑے گی۔۔۔۔ :confused: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا میری آج کی حاضری نہیں لگی گے۔۔
آج اسلامی تاریخ ہے جی 04 ذالحجہ الحرام 1428 ہجری اور انگریزی تاریخ ہے 14 دسمبر 2007 عیسویں دن جمعۃ المبارک
رولنمبر: xxx (کل مس سے پوچھ کر بتاؤنگا کہ یہ رولنمبر نہیں چلتا اب کونسا لکھا کرو)۔:confused:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے ثناء اللہ صاحب کو صرف ایک ہی فقرہ لکھنے کی اجازت ملی تھی اور بس۔

اب حسن یا جیہ
 

ثناءاللہ

محفلین
و علیکم السلام

یہ چاند آج کدھر سے طلوع ہو گیا؟ کیسے ہیں جناب اور کہاں ہیں؟ مدت کے بعد آج آئے ہیں۔

جی شمشاد بھائی
چاند تو اسی وقت طلوع ہوتا ہے جب عید آتی ہے۔ ;)
اللہ کا شکر ہے اور اس مالک کا کرم ہے۔ وہ کیا کہتے ہیں نا کہ کم کم آنا جانا چاہیے کہ اس میں عزت رہتی ہے :)

وعلیکم السلام۔ کیسے ہیں ثناءاللہ صاحب۔ آج ہماری یاد کیسی آگئی؟

جی آپ کی دعائیں ساتھ ہو تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ابھی آپ نے فرمایا "یاد کیسی آگئی" تو اس پر یہی کہوں گا کہ یاد تو اس کی آتی ہے جس کو بھلا دیا ہو اور اسی پر مجھے ساغر صدیقی کی غزل یاد آ رہی ہے۔

ہے دُعا یاد مگر حرفِ دُعا یاد نہیں
میرے نغمات کو اندازِ دعا یاد نہیں

ہم نے جن کے لئیے راہوں میں بچھایا تھا لہو
ہم سے کہتے ہیں وہی، عہدِ وفا یاد نہیں

زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا، یاد نہیں

میں نے پلکوں سے درِ یار پہ دستک دی ہے
میں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں

کیسے بھر آئیں سرِ شام کسی کی آنکھیں
کیسے تھرائی چراغوں کی ضیاء یاد نہیں

صرف دھندلاتے ستارے کی چمک دیکھی ہے
کب ہوا، کون ہوا، مجھ سے جدا، یاد نہیں

آؤ اک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں

خوش رہیں
 

ثناءاللہ

محفلین
میرا خیال ہے ثناء اللہ صاحب کو صرف ایک ہی فقرہ لکھنے کی اجازت ملی تھی اور بس۔

اب حسن یا جیہ

جی چلیں آپ کی اس غلط فہمی کو ختم کرتے ہیں اور آپ کی نظر ایک غزل کرتے ہیں

دسمبر آن پہنچا ہے



ابھی ہجر کا قیام ہے اور دسمبر آن پہنچا ہے
یہ خبر شہر میں عام ہے دسمبر آن پہنچا ہے

آنگن میں اُتر آئی ہے مانوس سی خوشبو
یادوں کا اژدہام ہے ، دسمبر آن پہنچا ہے

خاموشیوں کا راج ہے ،خزاں تاک میں ہے
اداسی بھی بہت عام ہے ،دسمبر آن پہنچا ہے

تیرے آنے کی امید بھی ہو چکی معدوم
نئے برس کا اہتمام ہے ،دسمبر آن پہنچا ہے

خُنک رت میں تنہائی بھی چوکھٹ پہ کھڑی ہے
جاڑے کی اداس شام ہے ،دسمبر آن پہنچا ہے

تم آؤ تو مرے موسموں کی بھی تکمیل ہو جائے
نئے رُت تو سرِ بام ہے ، دسمبر آن پہنچا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب، لیکن پھر آپ اتنا کم کم کیوں آتے ہیں؟ محفل میں دو چار پیغامات لکھنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
جی کوئی ایک گھنٹہ قبل ہی ہوئی۔ ہمارے گھر کے پاس ہی جامعہ مسجد ھے اور نمازِ جمعہ پر کھچا کھچ بھری ہوتی ھے ماشاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
حسن یہ ثناء اللہ صاحب کی مندرجہ بالا تحریر محفوظ کر لو تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آ جائیں آپ ہی آ جائیں۔

آج ظفری اور جیہ کا قریب قریب ناغہ ہوا ہے۔ اور زینب بھی غیر حاضر رہی۔
 

فہیم

لائبریرین
جیہ پہلے تو صرف جمعے کو آیا کرتیں تھیں
اب شاید جمعے کے دن ناغہ کرنا شروع کردیا۔

باقی ظفری صاحب کا کیا
ابھی بھولے بھٹکے آتے ہی ہونگے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top