کون کون محفلین اپنی سوانح عمری (آپ بیتی) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کیا اپنی سوانح عمری (آپ بیتی وغیرہ) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 6 27.3%
  • سوچا نہیں کبھی

    Votes: 6 27.3%
  • نہیں

    Votes: 4 18.2%
  • اب سوچ رہا / رہی ہوں

    Votes: 3 13.6%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 3 13.6%

  • Total voters
    22

محمداحمد

لائبریرین
آج محترم روؤف پاریکھ صاحب کا ایک کالم بعنوان خواتین کی لکھی ہوئی اردو کی خودنوشت سوانح عمریاں دیکھ رہا تھا۔ تو خیال آیا کہ اہلِ محفل سے پوچھا جائے کہ آپ میں سے کون کون محفلین اپنی سوانح عمری (آپ بیتی وغیرہ) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

اور اگر ارادہ رکھتے ہیں تو کیا ابھی تک صرف ارادہ ہی ہے یا کسی اگلے درجے میں پہنچ گئے ہیں؟

اور اگر ارادہ نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے؟ :) :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میری طرح بے شمار پاکستانیوں کی سوانح عمری تو اکبر الہ آبادی ایک مصرع میں ہی لکھ گئے ہیں ۔ بس اے اور ای کا فرق ہے ۔ اور یہ کہ کسی کو پینشن ملتی ہے کسی کو نہیں ہم کیوں کہ غیر سرکاری بیگار میں قید ہیں سے اس میں ہمارا کوئی حصہ نہیں ۔
BA کیا نو کر ہوئے پنشن ملی اور مر گئے
ہمارے لیے BE کہہ لیں اور پینشن نکال دیں ۔ بس ۔
 
دراصل مختصر کہانی تو سب کی ایک ہی سطر میں سمیٹی جا سکتی ہے، حد میں حد ایک ٖصفحہ۔ باقی کے چار سو اُنیس صفحات زیبِ داستان اور ادھر اُدھر کے قصوں کے لئے ہوتے ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
رائے شماری بھی منسلک ہے اس دھاگے کے ساتھ۔ جب تک الیکشن نہیں ہو رہے، آپ یہاں ووٹ ڈالنے کا شوق پورا کر سکتے ہیں۔ :) :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میری نظر میں، ناقص، ادھورا، چالو، فیشن ٹائپ کام کرنے کا فائدہ کوئی نہیں، اس سے بہتر ہے نہ کیا جائے اور معیاری، مکمل، منفرد کام کے لیے محنت، لگن، جذبے کے ساتھ ساتھ فراغت بھی درکار ہوتی ہے۔ اور غریب کو یہی میسر نہیں۔ یا توکسی کا پیشہ ہی لکھنا پڑھنا ہو یا وہ فارغ البال ہو۔ میں کبھی سوچا کرتا تھا کچھ بھی لکھنے کے بارے میں، اب بالکل بھی نہیں! :)
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
میری نظر میں، ناقص، ادھورا، چالو، فیشن ٹائپ کام کرنے کا فائدہ کوئی نہیں، اس سے بہتر ہے نہ کیا جائے
یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔ کوئی فرض تو ہے نہیں۔ اگر لکھنا ہی ہے تو دل سے لکھا جائے۔
اور معیاری، مکمل، منفرد کام کے لیے محنت، لگن، جذبے کے ساتھ ساتھ فراغت بھی درکار ہوتی ہے۔
درست!

فراغت تو واقعی آج کے دور کا مسئلہ ہے۔ آج کل زندگی کے جھمیلے ہی سب وقت لے لیتے ہیں۔

اور غریب کو یہی میسر نہیں۔
اُمید پر دنیا قائم ہے۔ :) شاید کبھی فرصت مل جائے۔

میں کبھی سوچا کرتا تھا کچھ بھی لکھنے کے بارے میں، اب بالکل بھی نہیں!
آپ کا فارسی شاعری کے تراجم کا کام کہاں تک پہنچا؟ کیا اُس کی کتاب بن سکتی ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کا فارسی شاعری کے تراجم کا کام کہاں تک پہنچا؟ کیا اُس کی کتاب بن سکتی ہے؟
میں کوئی ڈیڑھ ہزار کے قریب فارسی اشعار کے ترجمے کر چکا ہوں اور انکی کتاب بھی بن سکتی ہے۔ یہ سارامواد فیس بُک، اردو محفل اور کسی حد تک میرے بلاگ پر افادۂ عام کے لیے پڑا ہوا ہے اور خوب کاپی بھی ہوتا ہے لیکن اسی طرح کاغذ پر کتاب چھاپ دینے کا کیا فائدہ جب کہ اس کا خرچہ بھی مجھے خود ہی اٹھانا پڑے گا۔ بیسیوں شاعر ہیں سوچا تھا ساتھ میں ان کا تعارف اور حالات زندگی وغیرہ بھی لکھ دوں، کچھ اشاریے وغیرہ مرتب کرنے کا بھی خیال تھا لیکن اب یہی کام مشکل لگ رہا ہے کہ سینکڑوں کتابیں اور دواوین کھنگالنے کی ہمت مجھ میں رہی نہیں اور فرصت میسر نہیں۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین

وارث بھائی السلام و علیکم ۔۔۔بڑے دنوں بعد آپ سے شرف گفتگو حاصل کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔۔۔ قبلہ یہ بتائیے فارسی سیکھنے کا آسان راستہ کوئی آن لائن کے علاوہ ۔۔مجھے عربی اور فارسی سیکھنے کا بہت شوق ہے ۔۔عربی تو خیر اس ایم - اے کے طفیل کچھ آہی جائے گی مگر فارسی کا کیا کریں ؟
 
محمداحمد

لائبریرین
میں کوئی ڈیڑھ ہزار کے قریب فارسی اشعار کے ترجمے کر چکا ہوں اور انکی کتاب بھی بن سکتی ہے۔
ماشاء اللہ ! :redheart:

یہ سارامواد فیس بُک، اردو محفل اور کسی حد تک میرے بلاگ پر افادۂ عام کے لیے پڑا ہوا ہے اور خوب کاپی بھی ہوتا ہے

فیس بک سے مواد اکھٹا کرنا کچھ مشکل کام ہے۔ محفل اور بلاگ سے تو پھر بھی اُٹھایا جا سکتا ہے۔

لیکن اسی طرح کاغذ پر کتاب چھاپ دینے کا کیا فائدہ جب کہ اس کا خرچہ بھی مجھے خود ہی اٹھانا پڑے گا۔
یہ بات بھی بالکل درست ہے۔ اگر افادہء عام کی ہی نیت ہے تو مواد پہلے ہی عوام کی دسترس میں ہے۔
ہاں کتابی شکل میں سب چیزیں ایک ساتھ جمع ہو جائیں تو یہ بھی اچھی بات ہے۔ تاہم یہ کام کوئی ناشر کر سکتا ہے کہ مواد جمع کرکے کتابی شکل میں چھاپے اور خود بھی کمائے اور آپ کو بھی رائلٹی دے۔ :)

بیسیوں شاعر ہیں سوچا تھا ساتھ میں ان کا تعارف اور حالات زندگی وغیرہ بھی لکھ دوں، کچھ اشاریے وغیرہ مرتب کرنے کا بھی خیال تھا لیکن اب یہی کام مشکل لگ رہا ہے کہ سینکڑوں کتابیں اور دواوین کھنگالنے کی ہمت مجھ میں رہی نہیں اور فرصت میسر نہیں۔

شاعروں کے تفصیلی حالاتِ زندگی کی ضرورت نہیں ہوگی (قارئین کے پاس بھی وقت کم ہی ہوتا ہے آج کل)۔ لوگ صرف شاعری پڑھنے میں ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔ بہت ہی ہوا تو شاعر کا نام پتہ پوچھ لیا۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
باقی معذرت احمد بھائی اس دھاگے پر بھی تو کچھ کہنا ہے یہ تو آپ کی ملکیت ہے تو عرض کچھ یوں ہے کے ہم یہاں وقتا فوقتا (دو زبر پتہ نہیں کیسے لگیں گے) یہاں سانحہ حیات لکھتے رہتے ہیں بس وہی جوڑ کے سوانح بن جائے گی ایک دن۔۔۔
 
Top