کون کس کو مس کررہا ہے 15

میم الف

محفلین
اب تو سکون میں ہیں نا یا دور حکومت بدلنا ہے ابھی۔
میم ہے کوئی نہ کوئی ہے الف
اس تخلص سے بھی ہوں اوبا ہوا
اوبا ہوا سہی، مگر اس کو بدلنے کا اب ارادہ نہیں
اصل میں میں یوٹیوب چینلز بھی کئی بار بنا کے ڈیلیٹ کر چکا ہوں
یہ سوچ کے کہ میری ویڈیوز معیاری نہیں
اب نیا چینل بناؤں گا اور پہلے سے بہتر ویڈیوز بناؤں گا
کچھ ہزار سبسکرائبر بھی ہو جاتے لیکن میں پھر ڈیلیٹ کر دیتا
یوں کرتے کرتے ۲۰۲۲ آ گیا
(پہلا چینل ۲۰۱۵ میں بنایا تھا)
تو مری سمجھ میں آیا کہ بھائی میاں
اگر یوں ہی بنیادیں ڈالتے رہے اور پھر اکھاڑتے رہے تو مکان کب تعمیر ہو گا
اس لیے اب بھی بہت ساری ویڈیوز ہیں جو مجھے پسند نہیں
لیکن میں ڈیلیٹ نہیں کرتا
غالبا اسے پرفیکشنزم کہا جا سکتا ہے
تو میں نے اپنے ام پرفیکٹ ہونے کو قبول کر لیا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

کامل اکمل صرف اللہ کی ذات ہے۔ اپنی کمی کوتاہی کو مشق سمجھ کر ساتھ رکھنا چاہیے تاکہ ہر بڑھتا ہوا قدم آپ کو اپنی طے شدہ مسافت کا میٹر دکھاتا رہے کہ آپ اتنا سفر کر چکے ہیں۔
 
میم الف

محفلین
جب میری عمر بیس بائیس برس تھی تو میں کہا کرتا تھا کہ اصل جوانی کی عمر تو یہی ہے۔ جب ستائیس اٹھائیس تک پہنچی تو میں نے کہا کہ جنت میں تینتیس سال عمر ہو گئی تو اصل جوانی کی عمر تو وہی ہوئی۔ پھر جب سینتیس اڑتیس ہوئی تو میں نے کہا جوانی تو دراصل دماغ سے ہوتی ہے اور دماغ کی جوانی تو چالیس میں آتی ہے۔ اب عمر بیالیس سال ہو چکی ہے اب سوچ رہا ہوں کہ اب کیا سوچوں۔۔۔۔۔۔🤔
اب آپ یہ سوچیں کہ مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میم ہے کوئی نہ کوئی ہے الف
اس تخلص سے بھی ہوں اوبا ہوا
اوبا ہوا سہی، مگر اس کو بدلنے کا اب ارادہ نہیں
اصل میں میں یوٹیوب چینلز بھی کئی بار بنا کے ڈیلیٹ کر چکا ہوں
یہ سوچ کے کہ میری ویڈیوز معیاری نہیں
اب نیا چینل بناؤں گا اور پہلے سے بہتر ویڈیوز بناؤں گا
کچھ ہزار سبسکرائبر بھی ہو جاتے لیکن میں پھر ڈیلیٹ کر دیتا
یوں کرتے کرتے ۲۰۲۲ آ گیا
(پہلا چینل ۲۰۱۵ میں بنایا تھا)
تو مری سمجھ میں آیا کہ بھائی میاں
اگر یوں ہی بنیادیں ڈالتے رہے اور پھر اکھاڑتے رہے تو مکان کب تعمیر ہو گا
اس لیے اب بھی بہت ساری ویڈیوز ہیں جو مجھے پسند نہیں
لیکن میں ڈیلیٹ نہیں کرتا
غالبا اسے پرفیکشنزم کہا جا سکتا ہے
تو میں نے اپنے ام پرفیکٹ ہونے کو قبول کر لیا
یہ ہوئی نہ بات۔ جو ہیں جیسے ہیں اسی کو قبول کریں تو زندگی میں بہت ساری آسانیاں ہو جاتی ہیں۔ ویسے بھی پرفیکٹ تو کوئی نہیں ہوتا۔ کامل ذات تو بس اللہ پاک کی ہے۔
جو خوبیاں آپ میں ہیں ان کونکھاریں۔ لیکن جو بنیاد رکھ چکے ہیں اس کو بار بار نہ ا کھاڑیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ذرا اوپر جا کر میرا اور اپنا مراسلہ پڑھو۔
ارے واہ یہ تو کمال ہی ہو گیا۔ دو دن میں تین ایسے اتفاقات۔ الفاظ مختلف سہی مگر مفہوم ایک ہی ہے۔ ماشااللہ
لگتا نہیں کہ ہماری بھتنی آپ کی طرف پہنچ چکی ہے اور قابض بھی ہو چکی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
موازنہ کیا ہے
آپ میٹر دیکھنے کی بات کر رہے ہیں
وہ کچھ اکھاڑنے کی بات کر رہی ہیں
کچھ تال میل بیٹھ نہیں رہا
روؤف بھائی ذرا غور کیجئے۔۔ ہمیں لڑوانے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ آپ پکے رہئیے گا کہ آپ نے ہمارے ساتھ لڑائی نہیں کرنی ورنہ۔۔۔ آخو۔
کب بات کی ہم نے کچھ اکھاڑنے کی۔ وہ ننھا سا " نہ " بیچ میں نظر نہیں آیا کیا۔ :)
 
میم الف

محفلین
بیچ میں نظر نہیں آیا کیا۔
بیچ میں نظر آنے سے یاد آیا
کہ آپ نے کچھ لکھا تھا اس کے جواب میں
اگر اس عمل سے کوئی اور روح آ موجود ہوئی تو؟!:ghost:
اور میں اس کا جواب لکھنے کا سوچ رہا تھا
لیکن پھر وہ تبصرہ بیچ میں نظر ہی نہیں آیا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیچ میں نظر آنے سے یاد آیا
کہ آپ نے کچھ لکھا تھا اس کے جواب میں

اور میں اس کا جواب لکھنے کا سوچ رہا تھا
لیکن پھر وہ تبصرہ بیچ میں نظر ہی نہیں آیا
تو پھر پورے دھیان سے دونوں باتوں کا جواب دے دیجئے۔
ایک وہ جو پہلے لکھا تھا
دوسرا یہ کہ جس کے بیچ میں لکھا نظر نہ آیا۔ :heehee:
 
میم الف

محفلین
تو پھر پورے دھیان سے دونوں باتوں کا جواب دے دیجئے۔
ایک وہ جو پہلے لکھا تھا
دوسرا یہ کہ جس کے بیچ میں لکھا نظر نہ آیا۔ :heehee:
وہ جو پہلے لکھا تھا
چونکہ اب کہیں نظر نہیں آ رہا
لہذا اس کا جواب کیسے دوں
(کیونکہ اب یاد نہیں آپ نے کیا لکھا تھا)
دوسرا یہ جو نہ نظر نہیں آیا
اس کا جواب یہ ہے
کہ چاہے اکھاڑنے کی بات ہو، چاہے نہ اکھاڑنے کی
دونوں صورتوں میں اس کا میٹر کے ساتھ کوئی سمبندھ نہیں
لہذا تال میل نہ تب بیٹھا نہ اب
لیکن ایک طرح سے تال میل ہے بھی
کیونکہ میٹر اکھاڑا بھی جا سکتا ہے اور نہیں بھی
اور یہاں تو آئے دن میٹر اکھاڑے جاتے ہیں
لہذا آپ کو مبارک ہو
واقعی آپ کی دادوتحسین
آپ کے تبصروں کے مفاہیم
کافی یکساں ہیں
کچھ گہری کیمسٹری ہے آپ میں
ہم تو بس بیچ میں اپنی چھیڑ چھاڑ کی بائیولوجی آزما رہے تھے
(غالبا ہمیں کہنا تو چھیڑ چھاڑ کی سائیکولوجی چاہیے
لیکن کیمسٹری بمقابلہ بائیولوجی میں زیادہ لطف ہے
یہاں میٹرک میں ان دونوں مضامین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے)
 
سید عمران

محفلین
جب میری عمر بیس بائیس برس تھی تو میں کہا کرتا تھا کہ اصل جوانی کی عمر تو یہی ہے۔ جب ستائیس اٹھائیس تک پہنچی تو میں نے کہا کہ جنت میں تینتیس سال عمر ہو گئی تو اصل جوانی کی عمر تو وہی ہوئی۔ پھر جب سینتیس اڑتیس ہوئی تو میں نے کہا جوانی تو دراصل دماغ سے ہوتی ہے اور دماغ کی جوانی تو چالیس میں آتی ہے۔ اب عمر بیالیس سال ہو چکی ہے اب سوچ رہا ہوں کہ اب کیا سوچوں۔۔۔۔۔۔🤔
یہ تو ہم سے پوچھیے کہ دو سو بہتر سال کی عمر میں جوانی کس طرح منڈھ کے اپنے جوبن کے سر چڑھ کر ناچتی ہے!!!
ایک جملہ میں تین محاورات لانا سر چڑھی جوانی کے علاوہ کسی اور کے بس میں ہے؟؟؟
:p:p:p
 
سید عمران

محفلین
لڑی بنانے والے بھائی کھوکھر اب سب کھو کر بھی لڑی کی عظمت رفتہ واپس نہیں لاسکتے۔۔۔
اس لڑی کا یہ حشر تے نشر دیکھ لیں بھائی کھوکھر تو ماریں اسے ٹھوکر ۔۔۔
اور ہم سے بزبان حال کہیں کہ عجیب بنا کے رکھ دیا ہے تم نے لڑیِ کھوکھر کو جوکر!!!
 
آخری تدوین:
Top