ساتویں سالگرہ کون کتنا کھاتا ہے ؟؟؟

حجاب

محفلین
السّلام علیکُم !!!
کافی عرصے بعد محفل کی ساتویں سالگرہ کے حوالے سے لکھ رہی ہوں ۔۔ امید ہے حوصلہ افزائی کے طور پہ تمام ممبران جواب دینے میں سستی نہیں کریں گے :)
محفل کی پچھلی تمام گزری ہوئی سالگرہ میں جتنی باتیں اور کارنامے ہو چکے وہ سب یادگار ہیں ، وہ لمحے لوٹ کر نہیں آسکتے اس لیئے پھر سے کچھ نئی باتیں اور راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ حسین یادوں کا سلسلہ چلتا رہے ۔۔۔
ہفتہء چہارم کچن کے حوالے سے ہے اس سلسلے کا آغاز کچھ سوالوں سے ۔۔۔ تو پھر شروع کریں سوال ۔۔۔۔ جواب دینے میں ایکسپرٹ تو یہاں سب ہیں پڑھتی رہی ہوں سب کی باتیں ۔۔۔

1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟

میرا خیال ہے اتنے سوال کافی ہیں آپ سب میں سے کوئی چاہے تو مزید سوال شامل کر سکتے ہیں ۔ میں بھی جواب دوں گی لیکن پہلے آپ :)
 
چوبیس گھنٹوں میں عموماً دو دفعہ یا ایک دفعہ کھاتے ہیں۔ پسند دونوں ہی ہیں لیکن زیادہ تر روٹی ہی کھاتے ہیں۔ :)

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
کافی پانی پیتے ہیں۔ رات میں سوتے ہوئے اٹھ کر 2-3 دفعہ پیتے ہیں۔ :)

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
ہم منہ کو کم سے کم تکلیف دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ :)

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
پسند نہیں بلکہ ہماری مرضی کا کھانا پکتا ہے۔۔۔ کیوں کہ خود پکاتے ہیں۔ :)

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p

ویسے بھی اکثر چیزیں دو تین دن تک کھاتے رہتے ہیں۔ کیوں کہ روز روز پکانے کا موقع نہیں ہوتا۔ :)

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
ایک آدھ دفعہ کسی اور کے کہنے پر ایسا ہو ہی جاتا ہے ورنہ ہم تو کئی کئی مہینے ریسٹورینٹ کا رخ نہ کریں۔ :)

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
چائے یا کافی بالکل نہیں پیتے۔ کولڈ ڈرنک کبھی کبھار پی لیا تو پی لیا۔ :)

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
خوب یاد دلایا۔ ہماری ماموں زاد بہن ہم سے کہتی تھیں کہ بھیا، آپ کے کھانے کے بعد پلیٹ دھلنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ :)

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے؟؟؟
کبھی کبھار ایسی ترجیح رہی ہے لیکن بہت زیادہ شدید نہیں۔ عموماً سبک سے مگر سادہ پلیٹ پسند ہیں۔ پانی تو اب عموماً بوتل سے پیتے ہیں اس لئے گلاس کم ہی استعمال میں رہتا ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
چاول

صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
ڈھیرا سارا

ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟

چیونگم کھاتا ہوں۔ مزید اگر کچھ مفت کا ملے تو وہ بھی چلاتا ہوں۔

گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
ہر دن عید کا دن ہر رات شب برات نہیں ہوسکتی۔

کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
مفت کی چیزیں

مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
کولیگز کے ساتھ مہینے میں ایک دفعہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اگر کہیں موقع لگ جائے۔

چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
گھر میں دو کپ چائے ، جاب پر ایک کپ کافی۔ اور رات کو کھانے پر کولڈ ڈرنکس اور شام کو ملک شیک بھی۔

کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
ہانڈی نہیں ، پلیٹ ہی چاٹنے پہ اکتفا کر لیتا ہوں۔

گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
میری پلیٹ ، چنگیر اور گلاس اور کپ مخصوص ہیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام

1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
روٹی
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
8-10 گلاس
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
ٹافیاں اور چاکلیٹ کبھی کبھار کھا لیتا ہوں- زیادہ کام پانی سے چلاتا ہوں
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
جو پکتا ہے سب پسند ہوتا ہے (کھانا ناپسند کرنے کی چیز نہیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے)
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ
:p
شلجم
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
بہت کم باہر کا کھانا ہفتے میں ایک دو بار صرف سینڈوچ کبھی جلدی ہو تو
کراچی میں ہوں تو حلیم اور نہاری (ایک ایک بار) یا پاک ٹاور جانا ہو تو اس کے فوڈ کورٹ سے ایک بار
کچھ کھا لیتا ہوں
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
چائے 5سے 7 کپ:)
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
اس کا شوق ہے اور نا ہی نوبت آئی
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
میرا چائے کے لیے مٹی کا پیالہ ہے اور اسٹیل کا پانی پینے کا گلاس:) پلیٹ اورچمچ کانٹا ًمخصوص نہیں:)
 
حجاب

محفلین
واقعی یہ تو ہے کہ پانی کے علاوہ کافی بنائی جائے پی جائے اور پھر سو جایا جائے یہ کیا بات ہوئی ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں اسی بہانے حجاب محفل میں واپس تو آئیں۔
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
جو مل جائے اور جو خاتون خانہ کھانے کو دے دیں۔

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
5 سے 7 گلاس ہو ہی جاتے ہوں گے۔

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
جبڑے آرام ہی کرتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھار کبھی کوئی ٹافی یا چاکلیٹ یا چھالیہ کھا لی، لیکن وہ کسی گنتی شمار میں نہیں۔

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
جو بھی پکتا ہے، پسند ہی پسند ہے۔

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
آم ہفتہ بھر تو کیا پورا مہینہ بھی کھانے پڑیں تو انکار نہیں۔

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
ہوٹلنگ کبھی کبھار ہی کی جاتی ہے کہ یہاں ہوٹلوں کا کھانا، خاص کر تیل جو وہ استعمال کرتے ہیں، اچھا نہیں ہوتا۔ اور جو اچھا ہوتا ہے وہ جیب برداشت نہیں کر سکتی۔
ہاں سیخ کباب، بوٹی کباب، تکے، چرغہ وغیرہ منگوا لیتے ہیں اور یہ مہینے میں دو سے تین بار تو ہو ہی جاتا ہے۔ کبھی کبھار برگر اور کبھی کبھار پیزا بھی ہو جاتا ہے۔

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
چائے یا کوفی دن میں جتنی دفعہ بھی مل جائے۔ صبح چائے، دفتر پہنچتے ہی کوفی، پھر دس بجے ایک عدد سبز چائے، پھر دو گھنٹے بعد سبز چائے، پھر دو سے تین دفعہ کوفی، اس کے بعد گھر آ کر دو سے تین دفعہ چائے۔
ایک عدد کوکا کولا کا ٹن بھی روزانہ ہو ہی جاتا ہے۔

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
اب ہانڈی کبھی چاٹ کر نہیں کھائی۔ بچپن میں کئی دفعہ کھائی تھی۔
آخری مرتبہ رات کا کھانا کھایا تھا۔ دال چاول، ساتھ میں باریک کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر، آم اور مرچوں کا اچار، کالا زیتون، اس کے بعد تھوڑا سا تربوز بھی کھایا تھا۔

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
کوئی خاص برتن مخصوص نہیں ہیں۔ روزمرہ کے وہی برتن ہیں جو استعمال میں رہتے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
چوبیس گھنٹوں میں عموماً دو دفعہ یا ایک دفعہ کھاتے ہیں۔ ہم منہ کو کم سے کم تکلیف دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ :)
ویسے بھی اکثر چیزیں دو تین دن تک کھاتے رہتے ہیں۔ کیوں کہ روز روز پکانے کا موقع نہیں ہوتا۔ :)
چائے یا کافی بالکل نہیں پیتے۔ کولڈ ڈرنک کبھی کبھار پی لیا تو پی لیا۔ :)
خوب یاد دلایا۔ ہماری ماموں زاد بہن ہم سے کہتی تھیں کہ بھیا، آپ کے کھانے کے بعد پلیٹ دھلنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ :)
۔ :)
سر جی اتنا زیادہ تکلف نہ کیا کریں :grin: ۔ ۔ ۔ دو تین دن کا کھانا ایک ہی بار پکالیتے ہیں تو ایک ہی بار کھا بھی لیا کریں۔ دو تین دن تک پکانے اور کھانے دونوں کی چھٹی۔:D برتن تو ویسے ہی دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہوگی آپ کو :D
اب یہ بھی بتلا دیں چپکے سے کہ پھر اتنے سارے بچے ہوئے وقت اور پیسوں کا آپ کیا کرتے ہیں :laughing::laughing:
 
یوسف-2

محفلین

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
ج: اکثر روٹی، کبھی کبھی چاول۔ سالن میں چکن یا سبزی ۔ اکثر تین بار، کبھی کبھار چار پانچ بار بھی ۔ بھئی حیران نہ ہوں۔ ذیابطیس کا مریض ہوں۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ تھوڑا تھوڑا کھاؤ اور زیادہ بار کھاؤ۔ بھائی ابن سعید کی طرح دن بھر کا کھانا ایک ہی بار نہ کھاؤ۔ اب ڈاکٹر کی مانیں یا سعید کی، جو حکیم بھی نہیں ہیں۔ :laughing::laughing:
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
ج: یہی کوئی ڈیڑھ لٹر
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
ج: جی نہیں
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
ج: گھر میں جو پکتا ہے، اُسے ہی پسند کرلیتے ہیں۔
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
ج: روٹی اور چکن کا سالن، پورا مہینہ بھی چلے گا، اگر روز تازہ پکے تو
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
ج: ویسے تو میں نصف مہینہ تینوں وقت ہوٹل یعنی میس کا ہی کھانا کھاتا ہوں۔ لیکن بقیہ نصف مہینہ میں ایک دوبار باہر سے بھی کھانا گھر میں آ ہی جاتا ہے۔ اکثر تکا شکا یا نہاری وغیرہ
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
ج: ایک کپ گرین ٹی ناشتے میں اکثر ،لیکن روزانہ نہیں
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
ج: کبھی کھائی تھی اور خوب کھائی تھی۔ نتیجتاً شادی والے دن ۔۔۔ اتنا برسا ٹوٹ کے بادل، ڈوب چلا مے خانہ بھی :grin: ۔ سڑکیں زیر آب تھیں اور بارات کی گاڑیاں، اللہ اللہ کرکے تیرتی ہوئیں منزل پر پہنچی تھیں۔ :D
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
ج: لاہول ولا قوۃ ۔ ۔ ۔ ہمارے گھر میں کچھ برتن مخصوص ضرور ہیں لیکن وہ صفائی کرنے والی ماسی کے کھانے پینے کے لئے
 
محمدصابر

محفلین
- آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
چاول
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
ڈیڑھ سے دو لٹر
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
چاکلیٹ وہ بھی کبھی کبھار
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
جی ہاں
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
کوئی بھی ایک چیز ہفتہ بھر کھانا تو بہت مشکل ہو گا
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
ایک دو بار ہوٹلنگ۔ چار پانچ بار پارسل زیادہ تر پیزا
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
دو کپ چائے اور کافی جب بھی جائے
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
ہانڈی سے مراد اگر پکانے والا برتن ہے تو کئی بار۔ آخری دفعہ دال ابھی پچھلے اتوار
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
پانی تو سارا دن ڈائریکٹ بوتل سے۔ گھر میں کوئی بھی گلاس۔ کھانا جس چیز میں مل جائے

میرا ایک سوال شامل کریں۔
اگر آپ کو دیئے گئے برتن میں سالن زیادہ مل گیا ہے تو کیا آپ اسے ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کرتے ہیں یا جتنی ضرورت ہو اتنا کھا کر باقی چھوڑ دیتے ہیں؟
 
عمر سیف

محفلین
السّلام علیکُم !!!
وعلیکم السلام ۔۔

1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
ج۔ جو کُک کیا ہو کھانا پڑتا ہے ۔
روٹی زیادہ کھاتا ہوں، چاول ہفتے میں ایک دو بار بریانی یا پلاؤ۔ آج کل تو یہی روٹین ہے ۔
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
ج۔دن میں دو گلاس
ورک آؤٹ کے بعد بے حساب ۔۔
سونے سے پہلے
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
ج۔چاکلیٹ کھاتا ہوں، فریج میں‌ہر وقت موجود ہوتی ہے، زیادہ نہیں دن میں ایک بار چسکا پورا کرنے کو ۔۔
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
ج۔پکتا تھا ۔۔ اب خود پکانا پڑتا ہے :)
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
ج۔ پاستہ ۔۔۔ پر ایسی ہماری قسمت کہاں ۔۔
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
ج۔تین چار بار ۔۔بریانی یا پلاؤ
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
ج۔دو کپ ۔۔۔ کولڈ ڈرنک بہت کم ۔۔ ہفتے میں ایک بار یا وہ بھی نہیں ۔۔۔
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
ج۔ہر بار ۔۔ کل دال ماش پکایا اور پھر ہانڈی چاٹی ۔۔۔
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
ج۔نہیں ۔۔ ایسا کچھ نہیں ۔۔ بچپن میں ہوتا تھا ایک چمچ جس سے دل کرتا تھا کہ کھاؤں ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا ایک سوال شامل کریں۔
اگر آپ کو دیئے گئے برتن میں سالن زیادہ مل گیا ہے تو کیا آپ اسے ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کرتے ہیں یا جتنی ضرورت ہو اتنا کھا کر باقی چھوڑ دیتے ہیں؟

صابر بھائی پلیٹ میں سالن ڈالتا ہی اتنا ہوں جتنا کھانا ہوتا ہے۔ بلکہ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کم پڑ جاتا ہے۔ اور کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ خاتون اول اور میں ایک ہی پلیٹ میں کھاتے ہیں تو اسی حساب سے پلیٹ میں سالن نکالتے ہیں۔
 
برگ حنا

محفلین
اگر رات کو اٹھ اٹھ کر پانی کے سوا کچھ بھی پیا جائے تو کچھ نہ کچھ مسئلہ ہی لگتا ہے۔ :?
بھیا ! سعود بھیا نے کہا ہے کہ کافی پانی پیتے ہیں اتنا کہ رات کو بھی اٹھ کر پیتے ہیں ،سمجھے کہ نہیں سمجھے؟:!::battingeyelashes:
دراصل ہم سمجھے تو سوچا کیوں ناں آپ کو بھی سمجھا دیں:noxxx:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟

دن کو روٹیاں ہی بنتی ہیں لیکن رات کو چاول ضرور بنتے ہیں جس دن چاول نا بنے تو پھر رات کو ساتھ والوں کے گھر کے چکر لگتے ہیں:D
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
کبھی نوٹ نہیں کیا اگر گرمی ہو تو زیادہ پینے کی کوشش کرتا ہوں۔ کم سے کم 3 لیٹر تو ضرور پتا ہوں
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
شکر ہے ان میں سے کچھ نہیں کھاتا شوق سے
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
نہیں ہماری پسند کا نہیں بنتابڑے بھائی کی پسند کا بنتاہے ہمیں تو جو ملے کھا لیتے ہیں۔ ویسے بڑے بھائی بڑے چسکورے ہیں:D
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
ویسے تو کہتے ہیں اگر پسند کا کھانا بھی ہو تو وہ ہفتہ بھر نہیں کھانے ہوتا اس بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
میں تو کم ہی لوٹلنگ کرتا ہوں لیکن اگر دوستوں کے ساتھ پروگرام بن جائے تو چلے جاتے ہیں۔ ویسے مہینے میں ایک بار ہی جاتے ہیں۔ لیکن پارسل کا جب بہنیں کہتی ہیں تب لے آتے ہیں کیونکہ بہنیں خود پیسے جمع کر کے دیتی ہیں:D
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
چائے تو نہیں پیتا ہوں اور کولڈ ڈرنکس جو بھی گھر فریج میں پڑھی ہو پی لیتے ہیں خود سے خرید کر نہیں :D
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
شادی سے پہلے چاٹ کر کھائی تھی۔ ہمارے ہاں کہتے ہیں جو ہانڈی چاٹ کر کھاتا ہے اس کی شادی پر بارش ہوتی ہے تو میری شادی میں بارش بھی ہوئی تھی:D
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
نہیں ایسا کوئی برتن نہیں ہے جس میں بھی کھانا پانی مل جائے کھا پی لیتے ہیں ہاں البتہ پانی کے لیے میری الگ بوتل ہے
میرا خیال ہے اتنے سوال کافی ہیں آپ سب میں سے کوئی چاہے تو مزید سوال شامل کر سکتے ہیں ۔ میں بھی جواب دوں گی لیکن پہلے آپ :)
ویسے زیادہ وال بھی ہوتے تو میں جواب دے دیتا
 
سارہ خان

محفلین
- آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
لنچ میں روٹی دنر میں چاول

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟

5 سے 6 گلاس

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟

چھالیہ نہیں پسند چیونگ گم اور چاکلیٹ پسند ہیں لیکن ہر وقت نہیں ۔۔

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟

کچن کا مینیو تو اپنے ہی ہاتھ ہے جب دل چاہا اپنی پسند کا پکا لیا ۔۔:p

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p

ہوا ۔۔۔۔ :p :LOL:

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟

مجھے زیادہ ہوٹلنگ نہیں پسند ۔۔ دو تین مہینوں میں ایک بار ۔۔لیکن پارسل اکثر منگوا لیا جاتا ہے ۔۔ بریانی ۔۔ پزا ۔۔ نہاری اور چائنیز ڈشز ۔۔

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
دو کپ چائے ۔۔ کولڈ درنکس موڈ پر ڈپینڈ کرتا ہے ۔۔

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟

ہانڈی میٹھے کی چاٹ کے کھا لیتی ہوں ۔۔ہی ہی کھیر وغیرہ ۔۔ :p

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟

چائے کا کپ الگ ہے میرا بس ۔۔
 
فاتح

لائبریرین
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
ہمارے بچپن میں ہمارے ہاں رات کو ہمیشہ چاول پکتے تھے بس تب سے چاولوں سے چڑ ہو گئی ہے اور اب چاول بامر مجبوری کھاتے ہیں ورنہ روٹی سالن۔
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
تقریباً دو لیٹر یا اس سے کچھ زائد
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
ایسی چیزیں تو مہینے میں بمشکل تمام ایک آدھ بار ہی کھاتے ہیں لیکن ہونٹوں میں سگریٹ یا پائپ تقریباً ہر وقت دبا رہتا ہے۔
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
اکثر اوقات
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
قیمہ کریلے (امی کے ہاتھ کے بنے ہوئے)
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
مہینے میں 90 بار۔۔۔ :)
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
چائے صرف تب پیتے ہیں جب کسی کے ہاں مہمان گئے ہوں اور کافی میسر نہ ہو ورنہ دن میں 15 سے 20 کپ کافی اور کولڈ ڈرنک ہفتے میں ایک آدھ مرتبہ
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
یاد نہیں۔۔۔
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
اللہ کا شکر ہے کہ نہ ہمیں چھوت کی بیماری ہے اور نہ ہی گھر میں کسی اور کو۔۔۔ :laughing: اور ہوٹل میں عموماً ڈسپوزیبل برتنوں میں کھانا پڑتا ہے۔
ارے ہاں! سارہ خان کا جواب پڑھ کے یاد آیا کہ میرا بھی کافی کا کپ الگ ہے لیکن اس کی وجہ محض یہ ہے کہ چھوٹے کپ میں کافی زیادہ نہیں سماتی لہٰذا ایک نصف لیٹر کے حجم کا کپ ہم نے اپنی کافی کے لیے مختص کر رکھا ہے۔
 
بھیا ! سعود بھیا نے کہا ہے کہ کافی پانی پیتے ہیں اتنا کہ رات کو بھی اٹھ کر پیتے ہیں ،سمجھے کہ نہیں سمجھے؟:!::battingeyelashes:
دراصل ہم سمجھے تو سوچا کیوں ناں آپ کو بھی سمجھا دیں:noxxx:
وہ حقہ پانی بند (وقتی ڈھیل) عثمان بھائی نے تجاہل عارفانہ سے کام لیتے ہوئے لکھا تھا پگلی۔ :) :) :)
 
Top