کون سی آواز کانوں کو بھلی لگتی ہے

شمشاد

لائبریرین
آپ بتائیں کہ آپ کے کانوں کو کون سی آواز بھلی لگتی ہے اور کون سی آواز سمع خراشی کا سبب بنتی ہے۔

مجھے کسی کی جلترنگ جیسی ہنسی کی آواز بھلی لگتی ہے۔
کرکٹ میں جب کوئی بولڈ ہوتا ہے تو جو کڑک کی آواز آتی ہے، وہ بھلی لگتی ہے۔

کسے بچے کی بلا وجہ رونے یا ریں ریں کرنے کی آواز سمع خراشی کا سبب بنتی ہے۔
کسی کے جوتا گھسیٹ کر چلنے کی آواز کا بھی یہی سبب ہے۔
 
بوجۂ قلب اختلاج زدہ ، مابدولت کو کوئی بھی توار لرزہ براندام کنندہ سخت ناگوار محسوس ہوتی ہے ۔
اور گائیکی سے خصوصی دلچسپی کی بنا پر نغمہ سرائی میں کسی خوبصورت آواز سے مابدولت درجہ غائت محظوظ ہوتے ہیں ۔:):)
 

ماہی احمد

لائبریرین
آپ بتائیں کہ آپ کے کانوں کو کون سی آواز بھلی لگتی ہے
اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلنے کی آواز!!!:love::love::love::love:

اس کے علاوہ پرندوں کی آواز، بارش کی آواز، ہوا سے پتوں کی آواز، سمندر پر یا دریا پر پانی کی آواز، اپنے بچوں کی باتوں کی آواز ان کی ہنسی کی آواز۔۔۔۔
اور ان کے ابا کی آواز جب وہ شاپنگ کی آفر کریں یا کہیں کہ آج چائے میں بناتا ہوں:rolleyes::rolleyes::rolleyes:

یہ فہرست بہت لمبی ہے۔۔۔۔
کون سی آواز سمع خراشی کا سبب بنتی ہے۔
الارم کی آواز!!!:unsure::unsure::unsure:
بچوں کے رونے کی آواز (مجھے شدید قسم کی ٹنشن ہوتی ہے بچوں کے رونے کی آواز سے)
فون کی آواز!!! (میرا فون عموما سائلنٹ موڈ پر رہتا ہے۔۔۔۔

یہ فہرست بھی بہت لمبی ہے۔۔۔۔
 

La Alma

لائبریرین
کوئی بھی آواز جس سے اچھی موسیقی پیدا ہوتی ہو وہ کانوں کو بھلی لگتی ہے۔۔۔ جیسے بارش کی جلترنگ، خشک پتوں کی چرچراہٹ، ہواؤں کی سرسراہٹ، جس کا انتظار ہو اس کے قدموں کی آہٹ، کوئی خوبصورت کمپوزیشن، بالخصوص پیانو اور وائلن پر کسی مدھر دھن کی آواز وغیرہ وغیرہ ۔
مجھے چونکہ ہوسپٹل فوبیا ہے۔ اس لیے ایمبولینس کے سائرن کی آواز اور طبی آلات و مشینری کی Beep سماعت پہ گراں گزرتی ہے۔
 
Top