کون سی آواز کانوں کو بھلی لگتی ہے

شمشاد نے 'کھیل ہی کھیل میں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 7, 2021 4:04 شام

  1. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    211,260
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آپ بتائیں کہ آپ کے کانوں کو کون سی آواز بھلی لگتی ہے اور کون سی آواز سمع خراشی کا سبب بنتی ہے۔

    مجھے کسی کی جلترنگ جیسی ہنسی کی آواز بھلی لگتی ہے۔
    کرکٹ میں جب کوئی بولڈ ہوتا ہے تو جو کڑک کی آواز آتی ہے، وہ بھلی لگتی ہے۔

    کسے بچے کی بلا وجہ رونے یا ریں ریں کرنے کی آواز سمع خراشی کا سبب بنتی ہے۔
    کسی کے جوتا گھسیٹ کر چلنے کی آواز کا بھی یہی سبب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,674
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بوجۂ قلب اختلاج زدہ ، مابدولت کو کوئی بھی توار لرزہ براندام کنندہ سخت ناگوار محسوس ہوتی ہے ۔
    اور گائیکی سے خصوصی دلچسپی کی بنا پر نغمہ سرائی میں کسی خوبصورت آواز سے مابدولت درجہ غائت محظوظ ہوتے ہیں ۔:):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. مومن فرحین

    مومن فرحین لائبریرین

    مراسلے:
    1,845
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    مجھے چوڑیوں کی کھنک اور بارش کے گرنے کی آواز پسند ہے ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  4. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    14,291
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلنے کی آواز!!!:love::love::love::love:

    اس کے علاوہ پرندوں کی آواز، بارش کی آواز، ہوا سے پتوں کی آواز، سمندر پر یا دریا پر پانی کی آواز، اپنے بچوں کی باتوں کی آواز ان کی ہنسی کی آواز۔۔۔۔
    اور ان کے ابا کی آواز جب وہ شاپنگ کی آفر کریں یا کہیں کہ آج چائے میں بناتا ہوں:rolleyes::rolleyes::rolleyes:

    یہ فہرست بہت لمبی ہے۔۔۔۔
    الارم کی آواز!!!:unsure::unsure::unsure:
    بچوں کے رونے کی آواز (مجھے شدید قسم کی ٹنشن ہوتی ہے بچوں کے رونے کی آواز سے)
    فون کی آواز!!! (میرا فون عموما سائلنٹ موڈ پر رہتا ہے۔۔۔۔

    یہ فہرست بھی بہت لمبی ہے۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    211,260
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    مجھے وہ آواز بہت بھلی لگتی ہے جب کوئی کہتا ہے کہ "یہ لیں چائے"
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  6. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    14,291
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    "یہ لیں چائے، سموسے اور پکوڑے" والی مٹھاس کی بات ہی کچھ اور ہے۔۔۔ نہیں؟؟؟ :ROFLMAO:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    998
    بچوں کی ہنسی کی آواز بھلی لگتی ہے اور نصرت صاحب کی بھی
    فون کی گھنٹی کی آواز سمع خراشی کا سبب بنتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,120
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    جو مزا رات کو شیر کی آواز سننے میں ہے وہ کسی اور میں نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  9. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    998
    ریکارڈنگ نا؟؟؟؟
    یا جنگل میں بسیرا کر کے؟
     
  10. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,120
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    لائیو، ٹینٹ کے دوسری طرف۔ سیرنگٹی کے گراس لینڈز میں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    998
    اور جو دوسری طرف سے اس طرف آ جائیں تو۔۔۔۔۔۔۔
     
  12. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    211,260
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اس طرف بیگم ہوں گی اور ان کی آواز۔۔۔۔ یہ تو پھر آپ کو معلوم ہی ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    998
    پھر تو ساری آوازیں ہی بھلی لگتی ہیں سوائے ایک فردِ خاص کی آواز سے جسے عرفِ عام میں بیگم بلکہ بے غم کہا جاتا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,120
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    بیوی کی آواز تو روز ہی اچھی لگتی ہے
     
  15. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,120
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    ایسے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  16. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    211,260
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال برا نہیں ہے۔
     
  17. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    998
    ایسے بولیں تو کیسے؟؟؟؟
     
  18. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    14,291
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    "ایسے" لفظ پر کلک کریں۔۔۔۔ اس میں ربط ہے جو آپکو تصویر تک لے جائے گا جس کا ذکر کیا گیا۔:)
     
    • متفق متفق × 1
  19. La Alma

    La Alma لائبریرین

    مراسلے:
    2,232
    کوئی بھی آواز جس سے اچھی موسیقی پیدا ہوتی ہو وہ کانوں کو بھلی لگتی ہے۔۔۔ جیسے بارش کی جلترنگ، خشک پتوں کی چرچراہٹ، ہواؤں کی سرسراہٹ، جس کا انتظار ہو اس کے قدموں کی آہٹ، کوئی خوبصورت کمپوزیشن، بالخصوص پیانو اور وائلن پر کسی مدھر دھن کی آواز وغیرہ وغیرہ ۔
    مجھے چونکہ ہوسپٹل فوبیا ہے۔ اس لیے ایمبولینس کے سائرن کی آواز اور طبی آلات و مشینری کی Beep سماعت پہ گراں گزرتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  20. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    998
    جی پہنچ گئے تھے۔۔۔ رہنمائی کر دی ورنہ محروم رہتے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر