کولمبیا:سمگلر کبوتر کی’گرفتاری‘

فخرنوید

محفلین
لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا کبوتر پکڑا ہے جس کی مدد سے جیل میں منشیات پہنچائی جاتی تھیں۔

پولیس کے مطابق اس کبوتر کو ملک کے شمالی مشرقی شہر بکارامانگا میں پکڑا گیا اور اس کی پشت پرگانجا اور کوکین باندھی گئی تھی۔

حکام کے مطابق پینتالیس گرام وزن کی منشیات لے کر اڑنا کبوتر کے بس میں نہ تھا اور اسی لیے وہ پکڑا گیا۔

مقامی پولیس کمانڈر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں جیل سے ایک بلاک فاصلے پر ایسا کبوتر ملا جو منشیات کے ساتھ پرواز کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن وزن کی زیادتی کی وجہ سے وہ اپنا مشن مکمل نہ سکا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کبوتر کی تربیت قیدیوں یا پھر ان کے ساتھیوں نے کی تھی۔

.کولمبیا پولیس کے مطابق ماضی میں کبوتروں کو جیل میں موبائل فون کے سم کارڈ سمگل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

بی بی سی اردو
 

شمشاد

لائبریرین
معمولی بات ہے۔ فوج میں تو الگ سے اس کا اہتمام کیا جاتا ہےجہاں کبوتروں کے علاوہ کئی ایک اور پرندوں کو بھی سدھایا جاتا ہے۔
عقاب تو فلم بنانے والا کیمرہ بھی لے اڑتے ہیں۔
 

رانا

محفلین
اچھاااااا۔ تو یوں کہیں نا کہ آپ اوپر ہی اوپر سے محفلین کی فلمبندی کرتے رہتے ہیں۔:)
 

میم نون

محفلین
کبوتر کو بھی ہیروئین پہ لگایا ہوگا،
جا بچہ یہ جیل خانے میں لے کر جا، تجھے بھی اپنا انعام ملے گا :yawn:
 
Top