نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں ایک مرتبہ پہلے بھی کسی اچھے کورس ویر یا لرننگ منیجمنٹ سسٹم کے اردو پیکج بنانے کی ضرورت کے بارے میں عرض کر چکا ہوں۔ اس سلسلے میں میں نے ایک لرننگ منیجمنٹ سسٹم موڈل کا ذکر بھی کیا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ موڈل کا ایک اردو ورژن تیار کیا جائے۔ حسب معمول اس کے لیے بھی سب سے پہلے اس کی لینگویج فائلوں کے اردو ترجمہ کی ضرورت پیش آئے گی۔ میں اس کام میں تعاون کے لیے انفرادی طور پر کچھ دوستوں سے رابطہ کر رہا ہوں لیکن اس کام میں جو کوئی اور دوست چاہیں وہ بھی بخوشی شریک ہو سکتے ہیں۔
میں چاہتا ہوں کہ موڈل کا اردو ورژن تیار ہونے کے لیے بعد اردو ویب پر ہی ایک نئی تعلیمی ویب سائٹ کا اجراء کیا جائے جہاں اردو میں تعلیم دی جا سکے۔ کئی لوگ محفل فورم پر پروگرامنگ کے ٹیوٹوریلز پیش کرنے کا تقاضہ کرتے آئے ہیں۔ میں اس سلسلے کو آگے بڑھا کر باقاعدہ تدریس کی شکل دینا چاہتا ہوں جس میں کورسز کی باقاعدہ انرولمنٹ ہو، اس کی اسائنمنٹس جاری کی جائیں اور آخر میں امتحانات بھی ہوں۔ یہ سب کام فورم پر کرنا قدرے مشکل ہے کیونکہ ایک ڈسکشن فورم لرننگ منیجمنٹ کے لیے زیادہ موزوں پلیٹ فارم نہیں ہے۔ دوسرے محفل فورم پر ہمارا فوکس بنیادی طور پر اردو کمپیوٹنگ کو فروغ دینا ہے۔ اسی لیے میں نے اس مقصد کے لیے علیحدہ سے ایک لرننگ منیجمنٹ سسٹم کے استعمال کا سوچا ہے۔ ابھی یہ صرف ایک ویژن ہے۔ اس کو حقیقت کا روپ دھارنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن اگر واقعی ایسا تعلیمی پلیٹ فارم مہیا ہو جاتا ہے تو یہ بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ پہلے میں اس بارے میں آپ دوستوں کی آراء جاننا چاہتا ہوں۔
والسلام