کورس ویر کی اردو لوکلائزیشن کی تجویز!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں ایک مرتبہ پہلے بھی کسی اچھے کورس ویر یا لرننگ منیجمنٹ سسٹم کے اردو پیکج بنانے کی ضرورت کے بارے میں عرض کر چکا ہوں۔ اس سلسلے میں میں نے ایک لرننگ منیجمنٹ سسٹم موڈل کا ذکر بھی کیا تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ موڈل کا ایک اردو ورژن تیار کیا جائے۔ حسب معمول اس کے لیے بھی سب سے پہلے اس کی لینگویج فائلوں کے اردو ترجمہ کی ضرورت پیش آئے گی۔ میں اس کام میں تعاون کے لیے انفرادی طور پر کچھ دوستوں سے رابطہ کر رہا ہوں لیکن اس کام میں جو کوئی اور دوست چاہیں وہ بھی بخوشی شریک ہو سکتے ہیں۔

میں چاہتا ہوں کہ موڈل کا اردو ورژن تیار ہونے کے لیے بعد اردو ویب پر ہی ایک نئی تعلیمی ویب سائٹ کا اجراء کیا جائے جہاں اردو میں تعلیم دی جا سکے۔ کئی لوگ محفل فورم پر پروگرامنگ کے ٹیوٹوریلز پیش کرنے کا تقاضہ کرتے آئے ہیں۔ میں اس سلسلے کو آگے بڑھا کر باقاعدہ تدریس کی شکل دینا چاہتا ہوں جس میں کورسز کی باقاعدہ انرولمنٹ ہو، اس کی اسائنمنٹس جاری کی جائیں اور آخر میں امتحانات بھی ہوں۔ یہ سب کام فورم پر کرنا قدرے مشکل ہے کیونکہ ایک ڈسکشن فورم لرننگ منیجمنٹ کے لیے زیادہ موزوں پلیٹ فارم نہیں ہے۔ دوسرے محفل فورم پر ہمارا فوکس بنیادی طور پر اردو کمپیوٹنگ کو فروغ دینا ہے۔ اسی لیے میں نے اس مقصد کے لیے علیحدہ سے ایک لرننگ منیجمنٹ سسٹم کے استعمال کا سوچا ہے۔ ابھی یہ صرف ایک ویژن ہے۔ اس کو حقیقت کا روپ دھارنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن اگر واقعی ایسا تعلیمی پلیٹ فارم مہیا ہو جاتا ہے تو یہ بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ پہلے میں اس بارے میں آپ دوستوں کی آراء جاننا چاہتا ہوں۔

والسلام
 
نبیل بھائی بہوت عمدہ تجویز ہے۔

میں خود بھی تقریباً انھیں خطوط پر غور کر رہا تھا۔ ویسے بھی موڈل بہت عمدہ اوپن سورس لرننگ منیجمنٹ سسٹم ہے۔ مجھے اس کا تجربہ بھی ہے۔ ابھی پچھلے سال اپنے کالج کی LAN پر اس کا سیٹ‌اپ کیا تھا۔

لہٰذآ اس کام میں میں‌اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ میں جلد ہی اس سلسلے میں آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بتاؤں گا۔
 
میں بھی اس کام میں جس قدر ہو سکا مدد کے لیے حاضر ہوں خصوصا پہلے مرحلے کے لیے جس میں لینگویج فائلوں کا ترجمہ شامل ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جب اس نیک کام کا ارادہ کر ہی لیا گیا ہے تو اس کا آغاز کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ ضرورت پڑنے پر اس پراجیکٹ کے لیے علیحدہ فورم بھی سیٹ‌ اپ کی جا سکتی ہے۔ موڈل کا en_utf8.zip انگریزی لینگویج پیک ذیل کے ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:

http://download.moodle.org/lang16

اس فائل کو ان زپ کرنے پر کافی ساری php فائلیں نظر آئیں گی جن کا ترجمہ کیا جانا ضروری ہے۔ ان میں سے زیادہ تر چھوٹی فائلیں ہیں جبکہ کچھ فائلیں بڑی ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑی لینگویج فائل moodle.php کا ترجمہ کرنے کی ذمہ داری میں اٹھاتا ہوں۔ باقی دوست اپنی مرضی سے فائلیں منتخب کر سکتے ہیں۔ میری درخواست ہے کہ آپ جس فائل پر بھی کام کرنا شروع کریں یا جس پر کام مکمل کر چکیں، اس کی یہاں اطلاع کر دیں تاکہ اس کام کا ٹریک رکھا جا سکے۔ میں ایک جدول کی شکل میں اس کو علیحدہ سے ٹریک کرنا شروع بھی کر دوں گا۔

میری تجویز ہے کہ ابن سعید quiz.php اور محب علوی grades.php کا ترجمہ کرنے کا آغاز کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور دوبارہ کوشش کرکے دیکھو، یہ موڈل کی سائٹ کا ہی ربط ہے۔ یہ فائل میری اپلوڈ کی ہوئی نہیں ہے۔ ذیل کے ربط پر جا کر خود سے en_utf8.zip فائل ڈاؤنلوڈ کر لو.

http://download.moodle.org/lang16
 
میری مراد یہ تھی کہ جیسے PO فائلوں کے لیے POEdit, KBable وغیرہ جیسے ٹول دستیاب ہیں اس قسم کا کوئ سافٹ ویر ان پی ایچ پی فائلوں کے لیے بھی دستیاب ہو تو بتائیں۔ در اصل ان فائلوں میں میسیج اسٹرنگس ارے یا ھیش فارمیٹ میں ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ان فائلوں کو آپ کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ فائلیں عام ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہیں اور یو ٹی ایف 8 فارمیٹ میں محفوظ کی گئی ہیں

ونڈوز کے لئے جیسا کہ نوٹ پیڈ، ورڈ پیڈ اور ایم ایس ورڈ استعمال کر سکتے ہیں، اسی طرح لینکس میں بھی کوئی بھی ایڈیٹر چل جائے گا
 

قیصرانی

لائبریرین
ان فائلوں کو آپ کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ فائلیں عام ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہیں اور یو ٹی ایف 8 فارمیٹ میں محفوظ کی گئی ہیں

ونڈوز کے لئے جیسا کہ نوٹ پیڈ، ورڈ پیڈ اور ایم ایس ورڈ استعمال کر سکتے ہیں، اسی طرح لینکس میں بھی کوئی بھی ایڈیٹر چل جائے گا

یہ میرا خیال شریف (بشکریہ دوست بھائی) ہے
 

ٹیپو سلطان

محفلین
ترجمہ

السلام علیکم
نبیل بھائی میں نے موڈل کوایک مرتبہ لوکل ہوسٹ پر انسٹال کرکے چیک کیا تھا، اس میں Edit words or phrases کا ایک آپشن بہت ہی مفید ہے، ایڈمن کے طور پر لاگ ان ہونے پر Site Administration مینو میں Language >> پھر Language editing اور پھر Edit words or phrases کا آپشن سامنے آتا ہے جو کہ ترجمہ کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ آپ یہاں‌پر ایک ایک فقرے کو پکڑ کر ترجمہ کر سکتے ہیں۔
تھوڑی سی مصروفیت ہے، مصروفیت کے بعد میں بھی ترجمے میں حصہ ڈالنا پسند کروں گا۔
التماس دعا
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری مراد یہ تھی کہ جیسے PO فائلوں کے لیے POEdit, KBable وغیرہ جیسے ٹول دستیاب ہیں اس قسم کا کوئ سافٹ ویر ان پی ایچ پی فائلوں کے لیے بھی دستیاب ہو تو بتائیں۔ در اصل ان فائلوں میں میسیج اسٹرنگس ارے یا ھیش فارمیٹ میں ہیں۔


ابن سعید، میں ایک آئیڈیا پر کام کر رہا ہوں کہ php کی لینگویج فائلوں کو پو فائلوں میں کنورٹ کر دیا جائے۔ اس طرح ان فائلوں کو ترجمہ کرنا آسان ہوجائے گا کیونکہ پو فائلوں کا ترجمہ کرنے کے لیے کئی ٹول موجود ہیں۔ کوشش کروں گا کہ جلد ہی اس آئیڈیا پر کچھ عملدآمد کر سکوں۔ اس وقت تک آپ کو عام ایڈیٹر سے ہی کام چلانا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم
نبیل بھائی میں نے موڈل کوایک مرتبہ لوکل ہوسٹ پر انسٹال کرکے چیک کیا تھا، اس میں Edit words or phrases کا ایک آپشن بہت ہی مفید ہے، ایڈمن کے طور پر لاگ ان ہونے پر Site Administration مینو میں Language >> پھر Language editing اور پھر Edit words or phrases کا آپشن سامنے آتا ہے جو کہ ترجمہ کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ آپ یہاں‌پر ایک ایک فقرے کو پکڑ کر ترجمہ کر سکتے ہیں۔
تھوڑی سی مصروفیت ہے، مصروفیت کے بعد میں بھی ترجمے میں حصہ ڈالنا پسند کروں گا۔
التماس دعا



شکریہ ٹیپو سلطان، میں اس آپشن کو چیک کروں گا کہ یہ ترجمہ کرنے میں کس حد تک معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
 
السلام علیکم
Edit words or phrases کا ایک آپشن بہت ہی مفید ہے، ایڈمن کے طور پر لاگ ان ہونے پر Site Administration مینو میں Language >> پھر Language editing اور پھر Edit words or phrases کا آپشن سامنے آتا ہے جو کہ ترجمہ کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ آپ یہاں‌پر ایک ایک فقرے کو پکڑ کر ترجمہ کر سکتے ہیں۔

میں بھی آج یہ آپشن چیک کرتا ہوں اگر سہولت دکھی تو بہتر یہ ہوگا کہ موڈل کو کسی سرور پر انسٹال کرلیا جاے اور ٹیم ممبر ایڈمن ایکسس کے ذریعہ ایک ایک کرکے فقروں کو مقامیاتے رہیں۔ اس طرح ترجمے کی تکمیل تک منتظر بھی نہیں رہنا ہوگا۔ اور سب سے زیادہ مستعمل فقروں کا ترجمہ پہلی بار میں ہوجاے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جو دوست پو فائلوں پر کام کرنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں وہ ذیل کے ربط سے رجوع کر سکتے ہیں:

پی ایچ پی لینگویج سٹرنگز سے po فائلیں بنانے کا پروگرام

یہاں میں پی ایچ پی میں لیگویج فائلوں کی چند فارمیٹس کو پو فائل میں کنورٹ کرنے اور پو فائل سے واپس لینگویج فائل میں کنورٹ کرنے کے لیے ایک ٹول فراہم کیا تھا۔ اسے رن کرنےکے لیے ڈاٹ نیٹ رن ٹائم درکار ہو گا۔ اگر آپ لینکس استعمال کر رہے ہیں تو میں موڈل کی لینگویج فائلوں کو پو فائلوں میں کنورٹ کرکے بھی فراہم کر سکتا ہوں۔

میں گزشتہ کچھ عرصے سے بالا کے آئیڈیا کو آگے بڑھانے پر کام کر رہا ہوں تاکہ اردو لوکلائزیشن کا ورک فلو بہتر ہو جائے۔ میں اس پر جلد ہی پوسٹ لکھوں گا۔

والسلام
 
Top