کاشفی

محفلین
کوئٹہ،نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فائرنگ،دس نمازی جاں بحق،26زخمی
187135_35622912.jpg

کوئٹہ (دنیا نیوز)کوئٹہ میں عید نمازکے بعد جامع فاروقیہ میں مسلح افراد کی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے 10 نمازی جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے،سابق صوبائی وزیر بال بال بچ گئے۔

سریاب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بلوچستان کانسٹبیلری کے حوالدار کو قتل اور راہگیر کو زخمی کر دیا۔کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر واقع جامع فاروقیہ سے لوگ عید کی نماز پڑھ کر نکل رہے تھے کہ چار مسلح افراد نے جدید اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کر دی،فائرنگ کے بعد ہر طرف چیخ و پکار اور بھگدڑ مچ گئی۔فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی تھی جبکہ ٹارگٹ سابق صوبائی وزیر اعلیٰ مدد جتک تھے جو بال بال بچ گئے۔اطلا ع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری تعداد نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کئے۔مشترکہ سرچ آپریشن کے بعد 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔دوسری جانب سریاب کے علاقے کلی بڑو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی سی کا حوالدار رحمت اللہ جاں اور ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔
 
Top