کشکول مجذوب - خواجہ عزیر الحسن مجذوب

تلمیذ

لائبریرین
کتاب پوسٹ کرنے کابے حد شکریہ ، لیکن جناب، اس میں ڈاؤن لوڈ کا بٹن تو نہیں ہے، تو اسے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
کشکول اٹھائے پھرتے ہیں یہ درویش دعاؤں والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم سید بادشاہ
 

الشفاء

لائبریرین
واہ حضور۔۔۔ بہت ہی مجذوبانہ شراکت۔۔۔

بہت بہت شکریہ۔۔۔

تبرکاً ایک مجذوبانہ قطعہ۔۔۔

فطرت ہے مست روح ہے مستانہ آج کل
شیشہ ہے قلب، دیدہ ہے پیمانہ آج کل
دوران خوں میں کیف ہے دور شراب کا
مجذوب اپنا آپ ہے میخانہ آج کل۔۔۔
 
کتاب پوسٹ کرنے کابے حد شکریہ ، لیکن جناب، اس میں ڈاؤن لوڈ کا بٹن تو نہیں ہے، تو اسے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
کتاب کے انتہائی بائیں جانب نیچے کی طرف جو Scribd لکھا نظر آ رہا ہے ادھر کلک کریں مین سایٹ اوپن ہو جائے گی ادھر ڈاون لوڈ کا آپشن ہے
 
آخری تدوین:
واہ حضور۔۔۔ بہت ہی مجذوبانہ شراکت۔۔۔

بہت بہت شکریہ۔۔۔

تبرکاً ایک مجذوبانہ قطعہ۔۔۔

فطرت ہے مست روح ہے مستانہ آج کل
شیشہ ہے قلب، دیدہ ہے پیمانہ آج کل
دوران خوں میں کیف ہے دور شراب کا
مجذوب اپنا آپ ہے میخانہ آج کل۔۔۔
کیا خوب قطعہ ہے
پسند کرنے کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 

سید زبیر

محفلین
سسرکار وہ کشکول اور صاحب کشکول قابل رشک ہیں اور بلند مرتبہ ہیں جن کو عطا ہوئی
یہاں تو جھولی میں بھی سو چھید ہیں ، کیا کروں گا
پھر بھی امید کا دامن نہیں چھوڑا
اللہ کریم سب پر رحم فرمائے (آمین )
 

تلمیذ

لائبریرین
جواب دینے کا شکریہ، جناب۔
آپ کی ہدایات کے مطابق ڈاؤن لوؤڈ کا بٹن دبانے سے یہ پیغام آتا ہے:
To download this document you must become a Premium Reader
یعنی ادائیگی کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سکربڈ آن لائن ڈاکومنٹ شئیر کرنے کے لیے بہترین ہے لیکن اس میں ڈاؤنلوڈ کا کوٹا محدود ہوتا ہے۔ اس کا طریقہ یہی بہتر رہے گا کہ سکربڈ کے ساتھ ساتھ ڈراپ باکس وغیرہ پر بھی کتاب اپلوڈ کر دی جائے تاکہ جو چاہے ڈاؤنلوڈ بھی کر سکے۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
جنابِ من! حضرت رحمتہ اللہ علیہ کے اس عارفانہ کلام کو شریک کر کے آپ نے فورم پر احسان کیا ہے۔
جزا کم اللہ خیرا و احسن الجزاء
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت خوبصور کلام ہے ۔۔۔ کتاب کے تائٹل پر ۔۔۔۔۔ حضرت مجذوب کو ﹶحافظ عصر،، کا تائٹل دیا گیا ہے جوکہ زیادتی ہے
بہت شکریہ سیدی!
اللہ آپ کو خوش رکھے
 
Top