عبدالقدیر 786
محفلین
یہ لڑی شروع کرنے کا خیال کل ایک دل دہلادینے والی تصویر کو دیکھ کر آیا جس میں بھارتی فوجی مسلمانوں کا قتلِ عام کرنے کے بعد جھاڑو سے اُن معصوموں کا خون صاف کر رہے تھے کہتے ہیں کہ مسلمان مسلمان سب آپس میں بھائی بھائی ہیں جب ایک بھائی تکلیف میں ہو تو دوسرا بھائی کیسے سکون سے رہ سکتا ہے۔ ہم سب ایک جسم ہیں ۔ میرا مقصد اِس لڑی کو شروع کرنے کا یہ ہے کہ جو بھی کوئی کشمیر کے بارے میں کوئی ایسی رائے رکھتا ہے جس سے ہماری حکومت یا کشمیری عوام کو کوئی فائدہ ہو تو ضرور شئیر کریں۔ اللہ پاک کشمیر میں جتنے مسلمان بہن بھائی بوڑھے بچے ہیں اِن پر اپنا خصوصی رحم اور کرم فرمائے آمین۔