کشمیر بنے گا پاکستان: نوکیا

ساجداقبال

محفلین
جی یہ صرف نعرہ ہی نہیں ہے بلکہ نوکیا نے دو ہاتھ آگے جاتے ہوئے اپنے موبائل میپس میں‌مقبوضہ کشمیر کو باقاعدہ پاکستان کا حصہ دکھایا ہے اور پھر ظاہر ہے جو ہونا تھا، ہندوستان کو چڑھ گئی تپ۔بی جے پی کے شدت پسندوں‌نے مدھیہ پردیش میں نوکیا کے ایک بڑے شوروم کو "تشدد"‌کا نشانہ بنایا۔اور اسی پر بس نہیں‌کیا بلکہ نوکیا کی ہورڈنگز کو نوکیا کا سی ای او سمجھ کر خوب چھترول کی۔
اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ ہمارا اور ہندوستان کا "کلچر" ایک سا ہے۔ ;-)
 

زینب

محفلین
کشمیر تو ہمارا ہئ ہے وہ تو ہم نے خود کچھ عرصہ خوش ہو لینے کے لیے انڈیا کو ادھار دیا ہوا ہے
 

خاور بلال

محفلین
کشمیر کھلونا نہیں ہے۔ وہاں بھی انسان بستے ہیں۔ پاکستان کے گھٹیا رویے اور پالیسی کی وجہ سے کشمیریوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔ یہ تو سید علی گیلانی جیسے دیوانے ہیں‌ جو اب بھی پاکستان سے ملنے کا خواب دیکھتے ہیں ورنہ پاکستان نے پوری کوشش کی ہے کہ کشمیر کو کسی طرح‌ یادداشت سے بھلا دیا جائے۔
 

محمد نعمان

محفلین
بالکل خاور صاحب یہ درست ہے کسی حد تک۔۔۔۔۔۔۔ہماری خارجہ پالیسی صحیح نہیں ہے اور خاص کر ہمارے آخری آمر نے تو کشمیر کے بارے میں پاکستان کے تاریخی مؤقف کو بدل ڈالا۔
 

چاند بابو

محفلین
پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں میں‌ہمیشہ ہوتا ہے کہ استعماری طاقتیں اپنے پٹھوؤں کو حکومتیں‌ سونپ دیتی ہیں اور اس سے اپنے پسند کے ایجنڈوں پر عمل کرواتی ہیں اور پاکستان میں بھی پچھلی دہائی سے ایسا ہی عمل ہو رہا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں‌ہے کہ ہم نے کشمیر سے دستبرداری اختیار کر لی ہے کشمیر ایک عام پاکستان کی نظر میں پہلے بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے اور کبھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے کشمیر کے موقف پر پسپائی اختیار کی ہو۔ ابھی حالات ایسے ہیں کہ عوام کو پس جانے پر مجبور کر دیا گیا ہے لیکن انشااللہ جلد وہ دن بھی آئے گا جب عوام کے فیصلے ہوں گے اور عوامی رائے عامہ پر مبنی پالیسیاں ہوں گی تب بھی کشمیر ہمارا ہو گا اور آخر بھارت کو اپنی ڈھٹائی سے باز آنا پڑے گا اور کشمیری عوام کو ان کی پسند کے مطابق جینے کا حق دینا ہو گا۔انشااللہ
 
Top