کسی کو محبّت ہے مجنوں بنائے-----برائے اصلاح

محمّد احسن سمیع :راحل:
صابرہ امین
ظہیراحمدظہیر
محمد خلیل الرحمٰن
---------
کسی کو محبّت ہے مجنوں بنائے
محبّت میں کوئی ہے تیشہ چلائے
---------
جو تھے غیر کل تک وہ اپنے بنے ہیں
محبّت نے میری کرشمے دکھائے
-------
جنیں کچھ نہ آتا جفا کے سوا تھا
وہی آج دیکھو وفا بن کے آئے
-----------
مجھے چھوڑ کر تم نہ جانا کہیں بھی
جدائی تمہاری مرا دل جلائے
----------
وہ اظہارِ الفت نہیں مجھ سے کرتے
مرے پاس بیٹھے ہیں دل میں چھپائے
-----------
وہ اظہارِ الفت نہیں مجھ سے کرتے
مرے پاس بیٹھے ہیں دل میں چھپائے
---------
تلاشِ محبّت مزا دے رہی ہے
مری یہ دعا ہے کہ منزل نہ آئے
------------
کبھی اس پہ ارشد یقیں تم نہ کرنا
جو باتیں کرے اور نظریں چرائے
-------------
 
کسی کو محبّت ہے مجنوں بنائے
محبّت میں کوئی ہے تیشہ چلائے
کسی کو محبت یہ مجنوں بنائے
تو کوئی محبت میں تیشہ چلائے ۔۔۔ لیکن بیان پھر بھی نامکمل لگتا ہے ۔۔۔ جیسے کسی قطعے کے پہلے دو مصرعے ہوں۔

جو تھے غیر کل تک وہ اپنے بنے ہیں
محبّت نے میری کرشمے دکھائے
جو تھے غیر کل تک، وہ ہیں آج اپنے
کرشمے محبت نے کیا کیا دکھائے!

جنیں کچھ نہ آتا جفا کے سوا تھا
وہی آج دیکھو وفا بن کے آئے
وفا بن کر آنا بے معنی سی بات ہے ۔۔۔ بہتر ہے یہ شعر نکال دیں۔

مجھے چھوڑ کر تم نہ جانا کہیں بھی
جدائی تمہاری مرا دل جلائے
دوسرے مصرعے میں گرامر کا تقاضا ہے کہ دل جلاتی ہے، یا دل جلائے ہے کہا جائے ۔۔۔

وہ اظہارِ الفت نہیں مجھ سے کرتے
مرے پاس بیٹھے ہیں دل میں چھپائے
کیا چھپائے؟؟؟
وہ کرتے نہیں مجھ سے اظہارِ الفت
کہ رہتے ہیں جذبات دل میں دبائے ۔۔۔ یا چھپائے

تلاشِ محبّت مزا دے رہی ہے
مری یہ دعا ہے کہ منزل نہ آئے
اچھا شعر ہے ۔۔۔ بندشیں تھوڑی چست ہو سکتی ہیں، مثلا
تلاشِ محبت ہے پر کیف اتنی
یا
تلاشِ محبت میں ہے لطف اتنا
دعا کر رہا ہوں کہ منزل نہ آئے
 
کسی کو محبت یہ مجنوں بنائے
تو کوئی محبت میں تیشہ چلائے ۔۔۔ لیکن بیان پھر بھی نامکمل لگتا ہے ۔۔۔ جیسے کسی قطعے کے پہلے دو مصرعے ہوں۔


جو تھے غیر کل تک، وہ ہیں آج اپنے
کرشمے محبت نے کیا کیا دکھائے!


وفا بن کر آنا بے معنی سی بات ہے ۔۔۔ بہتر ہے یہ شعر نکال دیں۔


دوسرے مصرعے میں گرامر کا تقاضا ہے کہ دل جلاتی ہے، یا دل جلائے ہے کہا جائے ۔۔۔


کیا چھپائے؟؟؟
وہ کرتے نہیں مجھ سے اظہارِ الفت
کہ رہتے ہیں جذبات دل میں دبائے ۔۔۔ یا چھپائے


اچھا شعر ہے ۔۔۔ بندشیں تھوڑی چست ہو سکتی ہیں، مثلا
تلاشِ محبت ہے پر کیف اتنی
یا
تلاشِ محبت میں ہے لطف اتنا
دعا کر رہا ہوں کہ منزل نہ آئے

السلام و علیکم راحل بھائی کیا حال ہے حضور رہنمائی فرما دیجئے اصلاح سخن میں ہمارا پوسٹ کیا ہوا مواد نہیں مل رہا
 
راحل بھائی ( دعا کر رہا ہوں کہ منزل نہ آئے) یہ کسی دوسرے شاعر کا مصرعہ ہے ۔قوالی میں سنا ہوا ہے ،نام یاد نہیں۔اور اس میں ر کا عیبِ تنافر بھی ہے ، اس لئے الفاظ بدل کر( مری یہ دعا ہے کہ منزل نہ آئے) کر دیا ہے
 
Top