کسی بھی رشتے کی کامیابی اور ناکامی کے کیا عوامل ہو سکتے ہیں

زینب

محفلین
یہ تم اتنا اترا کس خوشی میں رہے ہو راہبر۔۔۔۔۔۔جو میں بولی تمہارے بارے میں‌تو۔۔۔۔ہتھ حولہ رکھ کے بولو
 
میں تمہیں بتاتا ہوں، تم ملو تو سہی۔۔۔
اور ہتھ ہولا کیوں رکھنا ہے؟ تم نے جو کہنا ہے، ڈنکے کی چوٹ پر کہو۔ :lll: مابدولت ہمہ تن گوش ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
دیکھو سسٹر تعبیر !

محبت صرف محبت ہوتی ہے، یہ کم ہوتی ہے نا زیادہ ہوتی ہے، اور یہ جواب میں کچھ بھی نہیں چاہتی۔۔۔۔ اور جو چیز جواب میں کچھ مانگتی ہے وہ محبت نہیں ہوا کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ صرف کچھ دو اور کچھ لو ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور جو ختم ہو جائے وہ محبت ہوا ہی نہیں کرتی ہے

پرواہ
محبت ، پرواہ کرنے کا نام ہے۔ چاہیے وہ کسی صورت میں ہو" عشق حقیقی یا عشق مجازی"

اور کونسی ایسی باتیں ہیں جو کسی بھی رشتے کو ختم کر سکتی ہیں ۔جو کسی بھی رشتے مین نہیں ہونی چاہیہں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھوٹ ۔ ۔ جھوٹ اور جھوٹ ، مکاری ، دغا بازی ، فریب ، اور حسد ، یہ جس رشتے میں آجائے وہ ختم ،
اور آجکل میں نے تو دیکھا ہے رشتوں میں یہی کچھ پایا جاتا ہے ۔ چاہے رشتہ دوستی کا ہو ، یا کچھ اور،
ذاتی مفادات ،،

یہ سب سچ ہے بہت شکریہ آپ سب کا میرا بھی یہی خیال ہے محبت کے بارے میں اگر محبت میں آپ یہ چاہتے ہیں کے جس سے آپ محبت کر رہے ہیں وہ بھی آپ سے محبت کرے تو یہ بھی تجارت ہے اس کو بھی محبت نہیں‌کہتے
 
شمشاد

لائبریرین
تعبیر کا جو مقصد تھا اس دھاگے کو شروع کرنے کا، اس مقصد سے یہ دھاگہ خاصا دور نکل گیا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
ڈاکٹر صاحب بات محبت پر نہیں ہو رہی بلکہ کسی بھی رشتے کی کامیابی اور ناکامی کے کیا عوامل ہو سکتے ہیں، اس پر ہو رہی ہے۔ موضوع کی بنیاد رشتہ داروں کے درمیان تعلقات کی کامیابی اور ناکامی ہے۔

:confused:

او ،،یہ آپ نے ڈاکٹر ص کی پوسٹ کیوں حذف کروادی :confused: ۔ ہم نے پڑھنی تھی ناں :(
آپ بھی ناں بس :confused: ،، نا کہتے تو لگی رہتی ۔ :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے تو کوئی بھی مراسلہ حذف نہیں کروایا اور نہ ہی خود کیا ہے۔ آپ کون سی پوسٹ کی بات کر رہی ہیں؟
 
ہا ہا ہا سر جی بوچھی سسٹر صحیح فرما رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے ایک فرحت کیانی کے سوال در سوال کو کافی وضاحت سے بیان کیا تھا ۔۔۔۔ پھر پوسٹ کیا اور پھر حذف کر دیا۔۔۔ ویسے افسوس ہم کو بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔ :)
 
پا جی ! وہ پوسٹ نمبر 38 تھی ۔۔۔ جس کے جواب میں اپکا جواب پوسٹ نمبر 39 آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ سو ہم نے 38 کو حذف کر دیا اور لکھ بھی دیا تھا ۔۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام

فرحت اب میں کیا بتاؤں۔ بہن کی ساری اسٹوری اور ہماری باتیں عام ہو جائیں گی نا ;) میں سب ایسا نہیں کرتی کیوں کہ میرا ماننا ہے کہ شخصی آزادی بھی ضروری ہے اس وجہ سے وہ کہتی ہے مجھے محبت کرنا نہیں آتی :(
میرا خیال ہے کہ 'پوزیسیونیس۔ جلن یہ سب جیلسی کی ہی اقسام ہیں۔

معاف کیجئے گا تعبیر میں نے کسی پرسنل سٹوری یا بات کی وضاحت کی طرف اشارہ نہیں کیا تھا۔

تعبیر کا جو مقصد تھا اس دھاگے کو شروع کرنے کا، اس مقصد سے یہ دھاگہ خاصا دور نکل گیا ہے۔

ہا ہا ہا سر جی بوچھی سسٹر صحیح فرما رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے ایک فرحت کیانی کے سوال در سوال کو کافی وضاحت سے بیان کیا تھا ۔۔۔۔ پھر پوسٹ کیا اور پھر حذف کر دیا۔۔۔ ویسے افسوس ہم کو بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔ :)

اس موضوع کا آغاز ہی اس جملے سے ہوا تھا کہ محبت رشتوں کی بنیاد ہے۔۔۔ سو بحث کا رخ تھوڑا اس طرف کو مڑ گیا۔۔۔ اور چونکہ میرا خیال ہے کہ رشتہ چاہے خون کا ہو یا دل کا۔۔کسی نہ کسی حد تک 'لینے' اور 'دینے' پر قائم ہوتا ہے۔۔۔۔اس لیے میں نے ڈاکٹر صاحب سے سوال در سوال کیے۔۔۔ ڈاکٹر صاحب میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی معذرت قبول کیجئے۔۔ اگر کوئی بات ناگوارِ خاطر گزری ہے تو۔
شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب آپ کو شدید غلط فہمی ہوئی۔ میرا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہ تھا کہ آپ اپنا پیغام ہی حذف کر دیں بلکہ یہ مطلب تھا کہ جو موضوع ہے اس پر کچھ لکھیں۔ آپ ایسے ہی غصہ کر گئے۔ ڈاکٹر اور ڈرائیور کو تو ویسے ہی کبھی غصہ نہیں آنا چاہیے نہیں تو گاڑی نہیں چلے گی۔

اپنا پیغام دوبارہ پوسٹ کر دیں۔
 
تو کس نے بولا تھا آپکو :confused: لکھکر حذف کریں ۔ ۔یا لکھنی نہیں تھی ، اور اگر لکھ لی تھی تو ہمیں تو پڑھ لینے دیتے آپ ۔ :confused: اب کون سمجھائے گا ہم سب کو ، جن کو سمجھ نہیں آئی :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب آپ دوبارہ پوسٹ کر رہے ہیں اپنا پیغام یا پھر میں کر دوں۔
 
ڈاکٹر صاحب آپ کو شدید غلط فہمی ہوئی۔ میرا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہ تھا کہ آپ اپنا پیغام ہی حذف کر دیں بلکہ یہ مطلب تھا کہ جو موضوع ہے اس پر کچھ لکھیں۔ آپ ایسے ہی غصہ کر گئے۔ ڈاکٹر اور ڈرائیور کو تو ویسے ہی کبھی غصہ نہیں آنا چاہیے نہیں تو گاڑی نہیں چلے گی۔

اپنا پیغام دوبارہ پوسٹ کر دیں۔

ہمیں غصہ نہیں آتا پا جی ! تاریخ گواہ ہے اس بات کی۔۔۔ اور آپ تو ہمارے پہلے استاد بھی ہیں ۔۔۔ آپ سے کیا ناراض ہونا۔۔۔۔ ہم نے یہ سوچ کر ہذف کر دی کہ شاید یہ پالیسی میٹر کے اگینسٹ جا رہی‌ہے۔۔ کیونکہ آج کل ہم کافی محتاط ہیں اس لئے جو کچھ کہتے ہیں وہ ڈر ڈر کر کہتے ہیں کہ مبادا پھر کوئی الزام ہمارے سر آئے ۔۔۔ ہم تو بس محبتیں سمیٹنے آتے ہیں ۔۔۔

آپ ہم سے یہ کبھی توقع نہ کینجئے گا کہ ہم ناراض ہیں۔۔۔۔ اللہ نہ کرے۔۔۔ ;)
 
تو کس نے بولا تھا آپکو :confused: لکھکر حذف کریں ۔ ۔یا لکھنی نہیں تھی ، اور اگر لکھ لی تھی تو ہمیں تو پڑھ لینے دیتے آپ ۔ :confused: اب کون سمجھائے گا ہم سب کو ، جن کو سمجھ نہیں آئی :confused:

ہماری معذرت قبول فرمایئے۔۔ ہم کیا کریں ڈرے ہوئے ہیں آج کل کافی سو بس غلطی ہو گئی :)
 
معاف کیجئے گا تعبیر میں نے کسی پرسنل سٹوری یا بات کی وضاحت کی طرف اشارہ نہیں کیا تھا۔

اس موضوع کا آغاز ہی اس جملے سے ہوا تھا کہ محبت رشتوں کی بنیاد ہے۔۔۔ سو بحث کا رخ تھوڑا اس طرف کو مڑ گیا۔۔۔ اور چونکہ میرا خیال ہے کہ رشتہ چاہے خون کا ہو یا دل کا۔۔کسی نہ کسی حد تک 'لینے' اور 'دینے' پر قائم ہوتا ہے۔۔۔۔اس لیے میں نے ڈاکٹر صاحب سے سوال در سوال کیے۔۔۔ ڈاکٹر صاحب میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی معذرت قبول کیجئے۔۔ اگر کوئی بات ناگوارِ خاطر گزری ہے تو۔
شکریہ

نہیں بھئی ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔۔۔ ہم سب یہاں آتے ہیں خود کو ایکسپریس کرنے کے لئے ہیں۔۔۔۔ اگر گونگے بنے رہیں گے تو بات آگے کیسے بڑہے گی۔۔۔۔ویسے بھی یہ کی بورڈ کی گونگی دنیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ جاری رکھیں اپنے سوال اور ہم جواب بھی دیں گے اور سوال بھی کریں گے،۔۔ کیونکہ میں تو خود ابھی طفل مکتب ہوں:)
 
شمشاد

لائبریرین
ہمیں غصہ نہیں آتا پا جی ! تاریخ گواہ ہے اس بات کی۔۔۔ اور آپ تو ہمارے پہلے استاد بھی ہیں ۔۔۔ آپ سے کیا ناراض ہونا۔۔۔۔ ہم نے یہ سوچ کر ہذف کر دی کہ شاید یہ پالیسی میٹر کے اگینسٹ جا رہی‌ہے۔۔ کیونکہ آج کل ہم کافی محتاط ہیں اس لئے جو کچھ کہتے ہیں وہ ڈر ڈر کر کہتے ہیں کہ مبادا پھر کوئی الزام ہمارے سر آئے ۔۔۔ ہم تو بس محبتیں سمیٹنے آتے ہیں ۔۔۔

آپ ہم سے یہ کبھی توقع نہ کینجئے گا کہ ہم ناراض ہیں۔۔۔۔ اللہ نہ کرے۔۔۔ ;)

یہ حیلے بہانے چھوڑیں اور اپنا پیغام دوبارہ پوسٹ کریں۔ ورنہ کل میں خود کر دوں گا، پھر نہ کہیے گا۔
 
تعبیر

محفلین
معاف کیجئے گا تعبیر میں نے کسی پرسنل سٹوری یا بات کی وضاحت کی طرف اشارہ نہیں کیا تھا۔

اس موضوع کا آغاز ہی اس جملے سے ہوا تھا کہ محبت رشتوں کی بنیاد ہے۔۔۔ سو بحث کا رخ تھوڑا اس طرف کو مڑ گیا۔۔۔ اور چونکہ میرا خیال ہے کہ رشتہ چاہے خون کا ہو یا دل کا۔۔کسی نہ کسی حد تک 'لینے' اور 'دینے' پر قائم ہوتا ہے۔۔۔۔اس لیے میں نے ڈاکٹر صاحب سے سوال در سوال کیے۔۔۔ ڈاکٹر صاحب میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی معذرت قبول کیجئے۔۔ اگر کوئی بات ناگوارِ خاطر گزری ہے تو۔
شکریہ

افوہ فرحت ایک تو آپ اتنی مشکل سے بولی ہیں اور آپ سے بات کرنے کا موقعہ ملا ہے وہ بھی اتنا فارمل بول رہی ہیں کہ لگتا ہے کہ اگے بات کرنے کا موقع ہی نہیں ملے گا۔
مجھے خواہ مخواہ معزرت کرنا ذرا نہیں پسند :) میں نے تو مذاق میں کہا تھا۔
سوال ضرور کریں اس طرح ہمیں بھی کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔

ڈاکٹر صاحب اپ ڈر کیوں رہے ہیں جبکہ ہم سب جانتے ہیں کہ اپ کبھی بھی کسی کی بھی دل آزاری نہیں کر سکتے۔ مجھے بھی پڑھنا ہے :)

شمشاد جی لنک کا شکریہ آپ سب کے کوٹ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ مین کتنے لفظ کھا جاتی ہوں :eek: پھر بھی اپ سب سمجھ جاتے ہیں بڑی ی ی ی ی ی بات ہے :)
 
ویسے میں بڑی سنجیدگی سے آپ کو "بی بی جی" لقب دینے کی بارے میں سوچ رہا ہوں۔۔۔ ;) ارے بھئی کیا کرنا کسی کی دل آزاری کرکے اس سے بندہ کی روح خود بیمار ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ہم تو شگفتگی سے کچھ شگفتہ شگفتہ تحریریں پوسٹ کیا کرتے تھے ۔۔۔ کسی نے کہا کہ بھائی اپ کی طبیبانہ طبیعت میں ظرافت کی اس معصوم شرارت کے سوا کہیں کوئی سنجیندگی کی "انیٹی بایوٹک" بھی ہے تو ہم نے پھر "پریسکربشن" کے پیڈ پر تھوڑی سی کڑوی کسیلی "گولیاں بمعہ" چند کیپسولز کے سجیسٹ کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے آج کل ہم پر سنجیدگی کا بھوت سوار ہے اس کمبخت سے جان چھڑانی پڑے گی ۔۔۔ ڈیجسٹیو ڈز آڈر کا خطرہ محسوس کر رہا ہوں بلکہ فرما رہا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

کہنا ہر چند یہ ہے کہ بس ماحول کو ہلکا پھلکا رکھیں۔۔۔۔۔۔ سو چل رہا ہے چلنے دیں اور خوش خوش رہیں۔۔۔۔۔۔ میرا ایک سادہ سا فلسفہ ہے زندگی کے ساتھ انٹرفیرنس اچھی چیز نہیں ہے۔۔۔۔۔ یہ جہاں لے جائے چلتے رہیئے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے یہی حادثے اس کی خوبصورتی ہیں۔۔۔۔ کبھی غم کبھی خوشی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑی کھٹی میٹھی ہے زندگی:) خوش رہیئے
 
Top