سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 13( 17 جولائی)

عثمان

محفلین
شکر ہے کلائنٹ سٹیٹ قسم کے کسی شوشے میں نہیں پڑے۔ ورنہ بادشاہ کو چھوڑ کر اس کی پنچائتوں میں حقہ بھرنے والوں کے شجرہ نسب چھان رہے ہوتے۔
 
فہد اشرف

محفلین
ویل پلیڈ فہد بھائی آپ نے میدان مار لیا، مبارک باد
آپ تو کب کے پہنچ چکے تھے، لیکن ایک بادشاہ کو ایسے گھیر رہے تھے جیسے مرغیوں کو گھیر گھار کر کے ڈربوں میں بند کیا جاتا ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بادشاہ بچ کے نکل جاتے ہیں تو دوبارہ حملہ کر دیتے ہیں نا اس لیے اچھے سے گھیرے میں لینا ضروری تھا۔
 
زیک

مسافر
اب وہ سوال جن کا جواب ہاں یا نہیں میں نہ تھا ان کی وضاحت:
16۔ کیا حمدیہ ترانے بھی لکھے؟

یہ بات مشہور ہے اور نظمیں یا ترانے بھی موجود لیکن انکا اور قیچوا کلچر میں جو تباہی ہسپانیوں کے آنے کے بعد آئی اس کی وجہ سے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ واقعی پاچاکوتک نے لکھے۔
۱۸۔ کیا آپ نے اپنی سوچی ہوئی شخصیت کے کسی مجسمے کی تصویر کشی کی ہے؟

میں نے پاچاکوتک کے مجسمے کی تصویر کھینچی اور محفل پر پوسٹ بھی کی تھی۔ لیکن یہ مجسمے جن تصاویر سے بنائے گئے ہیں وہ ہسپانوی دور کی ہیں۔ لہذا شہنشاہ سے ان کی مشابہت اتفاقیہ ہی ہو سکتی ہے۔

اب رہا نام کا سوال۔ فہد اشرف نے پاچاکوٹی لکھا جو انگریزی اور ہسپانوی میں رائج ہے۔ میں نے مقامی زبان قیوچوا کے مطابق پاچاکوتک لکھا ہے کہ پیرو کے یہ لوگ انکا سلطنت ہی کے علاقے کے ہیں اور انہی کی نسل سے۔
 
فہد اشرف

محفلین
اب وہ سوال جن کا جواب ہاں یا نہیں میں نہ تھا ان کی وضاحت:

یہ بات مشہور ہے اور نظمیں یا ترانے بھی موجود لیکن انکا اور قیچوا کلچر میں جو تباہی ہسپانیوں کے آنے کے بعد آئی اس کی وجہ سے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ واقعی پاچاکوتک نے لکھے۔

میں نے پاچاکوتک کے مجسمے کی تصویر کھینچی اور محفل پر پوسٹ بھی کی تھی۔ لیکن یہ مجسمے جن تصاویر سے بنائے گئے ہیں وہ ہسپانوی دور کی ہیں۔ لہذا شہنشاہ سے ان کی مشابہت اتفاقیہ ہی ہو سکتی ہے۔

اب رہا نام کا سوال۔ فہد اشرف نے پاچاکوٹی لکھا جو انگریزی اور ہسپانوی میں رائج ہے۔ میں نے مقامی زبان قیوچوا کے مطابق پاچاکوتک لکھا ہے کہ پیرو کے یہ لوگ انکا سلطنت ہی کے علاقے کے ہیں اور انہی کی نسل سے۔
عربی ویکیپیڈیا پہ باتشاکوتی لکھا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویل پلیڈ فہد بھائی آپ نے میدان مار لیا، مبارک باد
آپ تو کب کے پہنچ چکے تھے، لیکن ایک بادشاہ کو ایسے گھیر رہے تھے جیسے مرغیوں کو گھیر گھار کر کے ڈربوں میں بند کیا جاتا ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
پہلے زمانوں میں بادشاہ ، پیادوں سے مرتے تھے، اب بیچارے گوگل اور وکی کے ہاتھو ں انجام کو پہنچتے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
کزکو کے میں سکوئر میں پاچاکوتک کا مجسمہ
A92490-C3-CB79-4808-B0-F0-6-F3-C51-C84419.jpg
 
زیک

مسافر
پہلے زمانوں میں بادشاہ ، پیادوں سے مرتے تھے، اب بیچارے گوگل اور وکی کے ہاتھو ں انجام کو پہنچتے ہیں۔ :)
میرے خیال سے شخصیت اتنی اہم، دلچسپ اور کم جانی جانے والی تھی کہ اس کا پوچھا جائے لیکن وکیپیڈیا اور گوگل کی بدولت جن علاقوں اور زمانوں کے نام ہم تک کم کم پہنچے ہیں وہاں بوجھنا کافی آسان کام ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
پہلے زمانوں میں بادشاہ ، پیادوں سے مرتے تھے، اب بیچارے گوگل اور وکی کے ہاتھو ں انجام کو پہنچتے ہیں۔ :)
گوگل اور وکی تو بس آلات حرب و ضرب ہیں، مرتے تو پیادوں کے نشانے سے ہی ہیں۔ جب تک سوچی گئی شخصیت سے کھیلنے والوں کو تھوڑی بہت واقفیت نہیں ہوتی ہے تب تک گوگل اور ویکیپیڈیا سے ڈھونڈ لینا بہت مشکل ہے۔ اس دن ہم لاکھ انٹرنیٹ کا استعمال کیے لیکن سلا تک نہیں پہنچ سکے کیوں کہ ہم (اور شاید ٹیم ممبرز بھی) سلا کو جانتے ہی نہیں تھے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top