سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 13( 17 جولائی)

علی وقار

محفلین
اتنی لمبی گیم دو لفظوں میں بیان کر دی۔۔۔
زیک نے سوچ سمجھ کر سوال چنا جس پر انہیں داد دینا بنتی ہے۔ فہد بہت اچھا کھیلے۔ کم عمری میں ان کے اندر کافی تحمل اور ٹھہراؤ ہے جو اُن کی جیت کا سبب بنا۔ عجلت میں بے سر و پا سوالات نہ کیے۔ زیک کو ہرانا آسان نہیں تھا۔ اسی لیے پندرہ سوالات کے بعد مزید سوالات پوچھے گئے۔
 
زیک

مسافر
ان میں شاید سب کے ویکیپیڈیا پیج موجود ہوں۔
ہادی حسن کا نہیں ملا لیکن باقی موجود ہیں۔ وکیپیڈیا پیج ایک کم از کم سٹینڈرڈ کے طور پر پیش کیا تھا ایک خاص مسئلے کے حل کے طور ہر۔ یقیناً اس سے بہتر سٹینڈرڈ ضروری ہے تاکہ گیم کا مزا برقرار رہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زیک کو ہرانا آسان نہیں تھا۔ اسی لیے پندرہ سوالات کے بعد مزید سوالات پوچھے گئے۔

یعنی کہ فہد بھائی اپنی جیت یقینی بنانا چاہتے تھے۔اور اپنی مستقل مزاجی کی وجہ سے جیت ان کے حصے آئی۔

بہت شکریہ۔۔۔
تو محفلین یہ تھے علی وقار بھائی جنھوں نے آج کی گیم بارے اپنے تاثرات پیش کئیے۔
دیکھتے رہئیے بلکہ پڑھتے رہئیے تا کہ کسوٹی محفلین کے حوصلے بلند رہیں اور ہر روز ایک مزے کی کسوٹی دیکھنے کو ملے۔
 
زیک

مسافر
ویسے ایک آئیڈیا دیں فری میں

سارے معروف شخصیات چن چن کر لائیں اور ایک گیس پیپر تیار کریں

اس میں سے اپنی باری پہ کوئی بھی شخصیت بارے پوچھتے جائیں۔

کیسا لگا :ROFLMAO:
بھانت بھانت کی دلچسپیاں رکھنے والے اور مختلف علاقوں اور بیک گراؤنڈ کے محفلین جب شخصیت لے کر آتے ہیں تو اسے سمجھنے اور بوجھنے کا اپنا مزہ ہے۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھانت بھانت کی دلچسپیاں رکھنے والے اور مختلف علاقوں اور بیک گراؤنڈ کے محفلین جب شخصیت لے کر آتے ہیں تو اس سمجھنے اور بوجھنے کا اپنا مزہ ہے۔
اسی لئے تو ہم نے مفت کا بولا تھا ساتھ میں۔۔۔ کیونکہ سب کو پتہ کہ عمل کرنے قابل نہیں ہوتا۔
مذاق میں لکھا تھا۔
 
فہد اشرف

محفلین
ہادی حسن کا نہیں ملا لیکن باقی موجود ہیں۔ وکیپیڈیا پیج ایک کم از کم سٹینڈرڈ کے طور پر پیش کیا تھا ایک خاص مسئلے کے حل کے طور ہر۔ یقیناً اس سے بہتر سٹینڈرڈ ضروری ہے تاکہ گیم کا مزا برقرار رہے۔
ہادی حسن تو ایران تک مشہور ہیں۔ شاہ ایران کے مہمان بھی رہے ہیں۔ علی گڑھ میں میڈکل کالج کے قیام میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ایک بات یہ کہ شروع میں وہ باٹنی کے استاد تھے پھر فارسی میں پی ایچ ڈی کر کے شعبۂ فارسی کے صدر ہو گئے تھے۔
 
Encyclopedia Iranica پر صفحہ موجود ہے لیکن انگریزی وکیپیڈیا پر نہیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کسوٹی کا پہلا سوال؟؟؟

۲۳ سال۔ پروفائل پہ لکھا ہوا ہے۔

وہ تو بارہا دیکھا لیکن فہد بھائی کے ماشاء اللہ علم کے سامنے عمر کا ہندسہ انتہائی چھوٹا لگتا ہے۔ اس لیے پوچھا
اللہ پاک فہد بھائی کے علم و عمل میں برکت فرمائے
 
زیک

مسافر
وہ تو بارہا دیکھا لیکن فہد بھائی کے ماشاء اللہ علم کے سامنے عمر کا ہندسہ انتہائی چھوٹا لگتا ہے۔ اس لیے پوچھا
اللہ پاک فہد بھائی کے علم و عمل میں برکت فرمائے
میں بھی سوچ رہا ہوں عمر آدھی لکھ دوں (کہ باقی سوتے گزری) تاکہ کچھ رعب پڑے

اس بات کا فہد کی کم عمری سے کوئی تعلق نہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اب آپ کو کیسے بتاؤں آپ نے تو اب تک کوئی کسوٹی جیتی ہی نہیں :p
کیونکہ پھر چھٹتی جو نہیں کافر منہ سے لگی ہوئی :ROFLMAO:
فہد اشرف !
لیکن بھئی جس انتھک جانفشانی اور ہمہ وقت تندہی سے گل بٹیا میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ روزانہ جیت اور ہار سب ہی کا مزہ لے رہی ہیں ۔ یہ کھیل کی مسلسل کامیابی کی جان ہے ماننا پڑے گا اگر چہ محفلین کا تعاون بھی یقیناََ شامل ہے ۔
 
ہاں بھائی اس کے لیے تو وہ مبارکباد کی حق دار ہیں۔ اس بار سالگرہ کے اختتام پر انہیں محفلین آف دی سالگرہ کا اعزاز ملنا چاہیے۔
 
Top