کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دھمکیاں

بھارتی پولیس نے دہلی میں اس انٹر نیٹ کیفے کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے جہاں سے پاکستانی ٹیم کو دھمکی آمیز میل کی گئی تھی۔اس میل کو اتر پردیش میں ہونے والے بم دھماکوں کی کڑی بتایا جاتا ہے۔ یوپی میں ہونے والے دھماکوں سے قبل بھی اسی قسم کی میل موصول ہوئی تھی۔

guru_boys2000@yahoo.com کے ای میل ایڈریس سے بھیجی جانے والی ای میل میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلے ورنہ اس کے میچوں میں تخریب کاری کی جاسکتی ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے کہا کہ ای میل ملنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

کھلاڑی پولیس گارڈ کے بغیر ہوٹل سے نہیں جاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو براہ راست کوئی میل نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی دو دو ، تین تین کے گروپ میں کھانا کھانے یا دوستوں سے ملنے باہر جاتے تھے ۔ پاکستانی کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دورہ بھارت ختم کردیں ۔ کیوں کہ اگر وہ نہ گئے تو انہیں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔دہلی ایسٹ کے علاقے لکشمی نگر سے ای میل بھیجی گئی تھی۔ٹیم ہوٹل کے علاوہ فیروز شاہ کوٹلہ میں بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور انڈیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کولکتہ میں شروع ہوا ہے۔
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
چائے کے وقفہ تک انڈیا کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اور ان کا مجموعی اسکور 206 ہے۔
دریوڈ نے نصف سنچری کی تھی۔ جعفر کا انفرادی اسکور 124 ہے۔ زبردست اننگ کھیل رہے ہیں جعفر۔

اگر یہی رفتار رہی تو انڈیا کل تک پانچ سو زیادہ اسکور کر لے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جعفر 158، ٹنڈولکر 61 مجموعی اسکور 277 آؤٹ وہی دو
اتنی مردہ وکٹ ہے کہ کوئی بھی باؤلر کامیاب نہیں ہو پا رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹنڈولکر کو دانش کنیریا نے 82 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کر دیا۔
مجموعی اسکور 313
جعفر کا انفرادی اسکور 174
 

شمشاد

لائبریرین
کیا اتفاق ہے کہ انڈیا کے
111 پر 1 آؤٹ
222 پر 2 آؤٹ
333 پر 3 آؤٹ
تھے، اب ہو سکتا ہے
444 پر 4 اور
555 پر 5 آؤٹ‌ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن کے اختتام پر انڈیا نے 352 اسکور بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
جعفر کا انفرادی اسکور 192 ہے۔
بہت اچھی اننگ کھیلی ہے انڈیا نے آج۔
 

حسن علوی

محفلین
اپنے کھلاڑی تو ماشاءاللہ سے پہلے ہی ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں اب تو انکے فریز ہونے کی ہی کسر باقی ھے بسسسسس۔
بڑے بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے:(:(
 

سارا

محفلین
یا تو پاکستان یہ میچ ہار جائے گا یا ڈرا ہو جائے گا۔۔۔دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔۔:(:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
کیوں ہم سب دل کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں، مان کیوں نہیں لیتے کہ اب ہم میں وہ دم خم باقی نہیں رہا:(
 

سارا

محفلین
اب ایسی بھی کوئی بات نہیں حسن بھائی۔۔۔کچھ میچ جیت ہی جاتے ہیں اور زیادہ میچ ہار جاتے ہیں۔۔اب کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہی ہے نا۔۔;)
 
Top