کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

زیک

مسافر
مہوش: شمشاد کے نام کے نیچے لکھا ہوا ہے کہ وہ کہاں سے بول رہے ہیں۔

اور یورپ میں روس کو نکال بھی دیں تو 3 ٹائم زون ہیں آپ نے ایک وقت کیسے بنا دیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
90 کے مجموعی اسکور پر پانچ آؤٹ

یہ تو ایک روزہ میچوں سے بھی بہت بری صورتحال ہے۔

گنگولی نے 9 اوور کروائے اور صرف 9 اسکور دیا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شمشاد بھائی مجھے تو ابھی سے لگ رہا ہے کہ پاکستان یہ ٹیسٹ ایک اننگز سے ہارے گا، آپ کا کیا خیال ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
187 پر آٹھ آؤٹ
صرف مصباح 50 سے اوپر گیا ہے۔
سینئیر کھلاڑیوں نے بہت مایوس کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا نے گزشہ 27 سالوں میں اپنے ملک میں کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔

لگتا ہے پاکستان اس دفعہ یہ ریکارڈ توڑ دے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دن کا کھیل مکمل ہوا۔
210 اسکور پر 8 آؤٹ
خراب روشنی کی وجہ سے میچ ختم کرنا پڑا، ابھی آج کے دن کی 26 گیندیں باقی تھیں۔
مصباح 71
محمد سمیع 20
 

سارا

محفلین
یہاں لائیو میچ دیکھ بھی سکتے ہیں نا جیسے ٹی وہ پر دیکھتے ہیں؟۔۔۔یا صرف سکور کارڈ پر ہی سکور آتا رہتا ہے ؟؟:confused:
 

سارا

محفلین
اوووووو :( میں سمجھی دیکھ بھی سکیں گے۔۔۔۔ میرے بھائی نے اپنا نِک blue کروایا تھا پال ٹالک پر اپنے لیے۔۔۔اور میں اس سے فائدہ اٹھا کر مفت میچ دیکھتی ہوں جیسے ٹی وی پر دیکھا جاتا ہے۔۔۔لیکن ٹیسٹ میچ کوئی نہیں دکھا رہا اس دفعہ۔۔۔اس لیے میں سمجھی کہ آپ بھی میچ کہیں نہ کہیں دیکھتے ہی ہوں گے :(
 

محمد وارث

لائبریرین
انڈیا نے گزشہ 27 سالوں میں اپنے ملک میں کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔

لگتا ہے پاکستان اس دفعہ یہ ریکارڈ توڑ دے گا۔

شمشاد بھائی شاید آپ کہنا چاہ رہے تھے کہ "پاکستان کے خلاف" انڈیا نے گزشتہ 27 سالوں میں کوئی ہوم سیریز نہیں جیتی، وگرنہ انڈیا تو مسلسل اپنے ہوم سیریز جیت رہا ہے۔ اور آخری سیریز فتح 2005-06 میں سری لنکا کے خلاف 2-0 سے تھی۔

انڈین ہوم سیریز کے متعلق سٹیٹس گورو کے رزلٹس دیکھئے گا۔

لیکن پاکستان کے خلاف 1979-80 کے بعد اب تک کوئی ہوم سیریز نہیں جیت سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی اس وقت انڈیا پاکستان کی ٹیسٹ سیریز ہو رہی ہے۔ میرا مطلب بالکل یہی تھا کہ پاکستان کے خلاف گزشتہ 27 سالوں میں کوئی ٹیسٹ ہوم سیریز نہیں جیت سکے۔ وضاحت سے نہ لکھ سکا تھا، اس کے لیے معذرت۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن کا کھیل

مصباح اپنے کل کے انفرادی اسکور 71 میں 11 کا اضافہ کر کے رن آؤٹ‌ ہو گئے۔
محمد سمیع 28 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ‌ رہے۔

پاکستان پہلی اننگ، سب آؤٹ، مجموعی اسکور 231
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈیا کا مجموعی اسکور اس وقت 52 ہے اور اس کا بھی ایک کھلاڑی آؤٹ‌ہو چکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے یہ جوڑی لکشمن اور دھونی کی جم گئی ہے۔
90 اسکور کی پارٹنرشپ ہو چکی ہے۔
مجموعی اسکور 185، جبکہ 93 پر 5 آؤٹ‌تھے۔
 
Top