کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

سارا

محفلین
پچھلے ریکارڈ والے تو گئے۔۔اب جو موجود ہیں ان کو پورا موقع دے رہے ہیں‌ ریکارڈ ختم کرنے کا۔۔۔:(
(ویسے میں نے صرف انڈیا کے ساتھ نہیں بلکہ سب کے ساتھ جو میچ ہوتے ہیں ان کے لیے کہا تھا کہ زیادہ ہار جاتے ہیں۔۔)
 

حسن علوی

محفلین
:mad:غضب خدا کا یعنی کہ 350 رنز کر گئے اور صرف تین کھلاڑی ہی آؤٹ؟
سنا ھے آج تو ہمارے فیلڈرز نے بھی کافی ساتھ دیا بھارتی بلےبازوں کا:mad: لگتا ھے ہمارے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں سوراخ ہو گئے ہیں، گیند ہی نہیں ہاتھ میں آتی انکے:rolleyes:
 

محمد وارث

لائبریرین
وسیم جعفر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے، اور اب گنگولی کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت کو بھی سنچری کی طرف لے کر جا رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وسیم جعفر 202 پر آؤٹ۔
گنگولی بھی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں
انکا ساتھ دے رہے ہیں لکشمن۔
مجموعی اسکور437
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی اگلا اتفاق بھی ہو گیا :

اصلی پوسٹ بذریعہ شمشاد
کیا اتفاق ہے کہ انڈیا کے
111 پر 1 آؤٹ
222 پر 2 آؤٹ
333 پر 3 آؤٹ
444 پر 4 آؤٹ
تھے، اب ہو سکتا ہے
555 پر 5 اور
666 پر 6 آؤٹ ‌ہوں

اور باری پاکستان کو دے دیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں شمشاد بھائی، انڈیا چھ سو کرنے کی کوشش کرے گا اور چائے کے وقفے کے بعد شاید ایک گھنٹہ پاکستان کو کھلائیں۔ یہ ٹیسٹ تو لگتا ہے اننگز سے پڑے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا اتفاق ڈال رہے ہیں شمشاد بھائی کل سے۔

اب 555 پر 5 آؤٹ تھے انڈیا کے۔

گنگولی کی سنچری کے بعد اب لکشمن بھی سنچری کے قریب ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
616 اسکور کرنے کے بعد باری انہوں نے پاکستان کو دے دی ہے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 41 ہے اور ایک کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرا دن پاکستان کا مجموعی اسکور 50 ایک کھلاڑی کے آؤٹ‌ ہونے پر۔
اب کل یہاں ملاقات ہو گی۔
 

سارا

محفلین
ڈرا ہو تو بہت اچھا ہے۔۔لیکن مجھے تو ہارنے کا بھی ڈر ہے کہ کہیں ہار ہی نہ جائیں۔۔۔:(
پاکستانی کھلاڑی اتنا لمبا وکٹ پر ٹھہرتے نہیں ہیں :(
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ میچ ڈرا ہو جائے گا۔ وکٹ اتنی مردہ ہے کہ تیز سے تیز گیند بھی نہیں اٹھ رہی۔
 

سارا

محفلین
اگر ایسا ہو جائے تو بہت اچھا ہو جائے گا پاکستان کے لیے۔۔۔
دوسرا میچ ڈرا ہو جائے۔۔تیسرا پاکستان جیت جائے اور سیریز برابر ہو جائے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیسٹ سیریز پاکستان کو جیتا چاہیے تھی، کہ ایک روزہ انہوں نے جیت لی، ٹیسٹ یہ جیت جاتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب محمد یوسف جیسا کھلاڑی کلین بولڈ ہو جائے اور یونس خان جیسا کھلاڑی انتہائی غلط شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو جائے تو ایسی ٹیم سے جیت کی توقع رکھنا فضول ہے۔

اس وقت 138 پر چار آؤٹ‌ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مصباح اور کامران کو شاباش کہ کریز پر کھڑے ہیں۔
کامران کا انفرادی اسکور 109 جبکہ مصباح کا 98 ہے۔

پاکستان کو ابھی بھی فالو آن سے بچنے کے لیے 416 کا ہدف عبور کرنا ہے جبکہ ابھی پاکستان کا مجموعی اسکور 334 ہے۔
 
Top