کرکٹ ورلڈکپ اور آپ کی دلچسپی

کرکٹ ورلڈ کپ میں آپ کی دلچسی :

  • مجھے تو کرکٹ سے نفرت ہے۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    29
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمداحمد

لائبریرین
انڈین میوزک کی بات توخیرالگ ہے البتہ موویزکے معاملے میں ہمارا حال بھی یہی ہےالبتہ آپ جتنے ثابت قدم نہیں ہیں لہٰذا استشنائی مثالوں میں سے ایک یہ بھی ہے۔

ہندوستانی موسیقی کسی زمانے میں ہمیں بھی مرغوب تھی لیکن آج کل موسیقی کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے اُس سے ہم کوسوں میل دور رہتے ہیں۔

فلمز چند ایک دیکھی ہیں لیکن وہ کسی گنتی میں نہیں آتیں۔
ویسے آپ لوگوں پرجواباً حیران ہو سکتے ہیں کہ " آپ ابھی تک انڈین فلمیں دیکھتے ہیں؟ " :):)

اور جواب میں لوگ ہالی وُڈ کی طرف مڑ جائیں تو وہاں بھی ہماری گنتی ڈبل فگر میں نہیں پہنچ پاتی۔ :)

پی کے کچھ 'ٹوٹے' دیکھنے لائق ہیں۔ :)
فلم کہیں کہیں 'اوور' بھی لگ رہی ہے، لیکن ایک اچھا اور مثبت پیغام لیے ہوئے ہے

معلوماتی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہرحال واپس کرکٹ کی طرف آتے ہیں۔
بنگلہ دیش نے 267 بنائے اور جواب میں افغانستان کوئی بہت اچھا نہیں کھیل رہا

اب تو کچھ سنبھل گئے ہیں افغانستان والے ( یعنی 63 رنز پر تین آؤٹ) ورنہ سُنا ہے کہ 4 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے اُن کے۔
 
چوہدری صاحب واقعی فلم کا سکرپٹ ڈھیلا ڈھالا سا ہے البتہ اس کا پیغام بہت جرات مندانہ اور تعمیری ہے۔ آپ نے کرکٹ سے ابھی توبہ نہیں کی چلیں دیکھتے ہیں آپ کب تک شوق نبھائیں گے :)
میرے خیال میں فلم میں سکرپٹ ہے ہی نہیں، ایسے ہی بس کچھ یہاں سے کچھ وہاں سے۔۔۔بہرحال دو پیغام ضرور واضح ہیں، 'بھگوان کے منیجروں' جمع ان کے پیروکاروں کے لیے اور دوسرا پاکستانی اچھے 'بھی' ہوتے ہیں:)
میں نے یہ فلم کچھ ایسے دوست جو عموماً فلم نہیں دیکھتے، کی سفارشات اور کچھ سوشل میڈیا میں ریلیز ہوئے اس کے حصوں کو دیکھ لینے کے بعد دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا، باقی ہم بھارتی فلموں کے معاملے میں الف کو ڈنڈا سمجھنے والے ہی ہیں۔
اگر آپ 'پاکستانی کرکٹ' کہتے تو شاید کہیں توبہ تائب کی صورتحال بن بھی جاتی، صرف کرکٹ سے شاید ہی کبھی توبہ ہو کہ خود پروفیشنل کھلاڑی رہا ہوں۔
 
حسیب

محفلین
شائد لنک کام نہیں کر رہا اور یو ٹیوب تو ویسے بھی شجرِممنوعہ ہے سو آپ زبانی بتا دیں کہ ہوا کیا چنائی کے عوام کو۔ ویسے طالب علم اور عوام کہیں کے بھی بیچاروں کے حالات ملتے جلتے ہی ہوتے ہیں۔ کبھی یہ زعم ہوا کرتا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں انڈیا کی نسبت بہت محفوظ ہیں مگرچند بدقسمت واقعات نے ہمارا یہ مان بھی توڑ دیا۔
لنک ٹھیک ہے یو ٹیوب بلاک ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آیا ہو گا
http://playit.pk/watch?v=8DQgdAZYxtM
 
عبدالحسیب

محفلین
محو حیرت ہوں کہ یہ عالمی کپ کیا سے کیا ہو جائے گا :):)

ویسے کرکٹ کے اکثر بڑے پنڈت، نیو زی لینڈ کو ہی اس مرتبہ کپ کا سب سے مضبوط دعویدار بتا رہے ہیں۔
آپ کی کیا رائے ہے؟
ایک دو میچوں کے بعد کوئی رائے دینا مناسب نہیں لگتا۔۔۔۔جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھے گا، اور ہر ٹیم چار پانچ میچ کھیل لے گی تو ٹیموں کی فارم کا صحیح سے اندازہ ہو سکے گا۔
دوسرا ناک آؤٹ مرحلے میں ایک برا میچ کسی مضبوط ٹیم کو نکال باہر کرسکتا ہے۔ فی الحال سب ہی مضبوط امیدوار ہیں
 
کون کہتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ۔۔۔ پچھلے چھ انٹرنیشنل میچوں کا رزلٹ دیکھ لیں
clear.png
 
عبدالحسیب

محفلین
ایک دو میچوں کے بعد کوئی رائے دینا مناسب نہیں لگتا۔۔۔۔جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھے گا، اور ہر ٹیم چار پانچ میچ کھیل لے گی تو ٹیموں کی فارم کا صحیح سے اندازہ ہو سکے گا۔
دوسرا ناک آؤٹ مرحلے میں ایک برا میچ کسی مضبوط ٹیم کو نکال باہر کرسکتا ہے۔ فی الحال سب ہی مضبوط امیدوار ہیں
ویسے یہ آراء کپ کے افتتاح سے قبل ہی آ چکی تھی۔
خیر کھیل دلچسپ ہونا چاہئےآخر میں تو جیت بہتر ین ٹیم کی ہی ہونا ہے :)
 
میں نے تو شاید ہی کبھی کوئی میچ پورا دیکھا ہو، ٹی وی کے سامنے ایک ڈیڈھ گھنٹے سے زیادہ ٹک نہیں پاتا۔ ویسے وقفے وقفے سے سکور کا پتہ لگتا رہا تھا۔ اب یہ پتہ نہیں کہ بھارت اچھا کھیلا یا جنوبی افریقہ برا۔
۔۔
آج کے میچ سے پہلے جنوبی افریقہ اور بھارت ورلڈ کپ میں تین مرتبہ آمنے سامنے ہوئے اور تینوں بار فتح جنوبی افریقہ کو حاصل ہوئی۔ آج بھارتیوں نے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ سے ہارنے کی روایت توڑ ڈالی۔ بھارت کو مبارک ہو
 
بھئی کرکٹ میچ تو ہم بھی مکمل نہیں دیکھ پاتے ہاں، فٹ بال اور ٹینس دیکھ لیتا ہوں ۔ لیکن کرکٹ کے دونوں اننگز کے آخری دس اورز دیکھنے کی کوشش ضرور ہوتی ہے۔
میرے خیال میں آج جہاں ہندوستان نے بہتر کھیل کھیلا وہیں جنوبی افریقہ نے نہایت ہی خراب کھیل پیش کیا۔
 
Top