یوں تو تقریباً ہر بورڈ،ادارے،کمیٹی، کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا یوٹیوب چینل موجود ہے۔ لیکن یوٹیوبنگ کو جس کم سے کرکٹ آسٹریلیا نے آگے بڑھایا ہی ماشاءاللہ کیا ہی کہنے۔
عین انکی براڈکاسٹنگ کی طرح انکا یوٹیوب کانٹینٹ بھی کمال ہے۔ اور گاہے بگاہے وہ نئی بہترین ویڈیوز ڈالتے رہتے ہیں جبکہ آپ انکے چینل پر پرانا کانیٹینٹ بھی دیکھ ہی سکتے ہیں۔ لیکن یہاں ادارہ انکے چینل سے اپنی پسندیدہ ویڈیوز شئیر کرتا رہے گا۔

ارے یہاں ویڈیوز شئیر ہونے کا انتظار کاہے ابھی انکے چینل پر جائیے اور اگلے 5-6 گھنٹے برباد کیجئے اور پھر بھی تشنگی لے کر سو جائیے
 
تو سب سے پہلے محمد وارث بھائی کو انکی جوانی کے ایام دلاتے ہوئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے یہ ویڈیو 2 ماہ قبل انکی سالگرہ کے موقع پر شئیر کی تھی۔( اور میں تب سے یہ دھاگا کھولنے کا سوچ رہا )۔
اس اننگ کی بہت سی خوبصورت باتیں جن میں پہلی تو یقیناً انکی بہترین بیٹنگ سے محظوظ ہونا۔ لیکن اسکے ساتھ یہ کہ انہوں نے یہ سینچری 40 سال کی عمر میں بنائی تھی اور وہ بھی 15 باؤنڈریز کے تعاون سے محض 114 گیندوں سینچری تقریباً 88 کے سٹرائیک ریٹ سے 1984 میں۔ شاندار ترین است۔ اور پھر چالیس کی عمر میں ایسے شاندار سٹروکس وہ بھی آلموسٹ سیدھے بلے کے ساتھ. کیا ہی کہنے

Magic of Mahela

اور اب ہمارے پیارے راج دلہارے "مہیلا جوار دا دانہ" نے ڈیبیو سینچری ایڈیلیڈ اوول میں اپنے 11ویں میچ میں بنائی۔
اس اننگ سے قبل مہیلا جی نے صرف 74 رنز ہی جوڑ رکھے تھے وہ بھی 15 کی اوسط اور 63 کے سٹرائیک ریٹ پر۔

ماہیلا جی جب کریز پر آئے تو 302 کے ہدف میں لنکا 10 اعشاریہ ایک اوور میں 68/3 تھا۔ اگرچہ رن ریٹ تو ٹھیک تھا لیکن وکٹس کافی گر چُکی تھی لیکن یہاں سے مہیلا جی نے اپنا جادو دکھایا تو کیا ہی خوب دکھایا۔ شاندار است.

ڈیمئین مارٹن جی۔
اُف کیا ہی عمدہ بلے ناز تھے صاحب، یہ دو سال پہلے کی اپلوڈڈ ہے تب بھی دیکھی تھی اور اب کچھ روز قبل انکے جنم روز پر کرکٹ آسٹریلیا کے سوشل میڈیا ہینڈلز نے ری پلگ کیا تو دوبارہ دیکھا۔
کیا ہی عمدہ ایفرٹ لیس ڈرائیوز ہیں۔ خاص کر چمندا واس کو کھیلی گئی ایک شاٹ میں شائد انکا ارادہ گیند کو پچ سے آگے پھینکنے کا بھی نہ تھا لیکن عین بلے کے بیچو بیچ لگنے کی وجہ سے وہ باؤنڈری سے پار ہی رُکی اور شان پولاک کے خلاف کھیلی ڈرائیو کے تو کیا ہی کہنے جی۔ کلارکی کی آمد سے پہلے مارٹن جی کینگروز مڈل آرڈر کا اہم ترین ستون تھے۔

کینگروز سرزمین پر ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی میچ میں مارٹن جی کے بہت ہی ان لائک ڈیمئین 96 رنز لیکن دھواں دار اننگ۔ اسکے بعد مارٹن نے مزید 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن میں 24 رنز ہی جوڑے 18 مزید گیندوں پر۔

شمشاد

لائبریرین
عبد اللہ بھائی کیا ہی زبردست لڑی شروع کی ہے۔ بہت بہت شکریہ۔
انڈیا کے لٹل ماسٹر کا ریکارڈ، غالباً انہوں نے ٹی20 میں یا ایک روزہ بین الاقوامی میچ مین ڈبل سنچری اسکور کی تھی، اگر وہ ویڈیو کہیں سے ملے تو اپلوڈکریں۔
 
ٹنڈولکر جی نے صرف ایک ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف۔
ٹنڈولکر نے سینچری آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی طرف سے بنائی تھی۔ اور آئی پی ایل + بی سی سی آئی اس معاملے میں بہت سخت ہیں اسلئے انکا کانٹینٹ آپکو کم ہی ملے گا لیکن پھر بھی ڈھونڈتے ہیں۔۔

عبد اللہ بھائی کیا ہی زبردست لڑی شروع کی ہے۔ بہت بہت شکریہ۔
انڈیا کے لٹل ماسٹر کا ریکارڈ، غالباً انہوں نے ٹی20 میں یا ایک روزہ بین الاقوامی میچ مین ڈبل سنچری اسکور کی تھی، اگر وہ ویڈیو کہیں سے ملے تو اپلوڈکریں۔
 
وجی

لائبریرین
اس چینل پر عبدالرزاق کے چار لگاتار چوکوں کی ویڈیو بھی موجود ہے جو انہوں نے گلین میگرا کو مارے تھے۔
شاید گلین میگرا کو اتنے چوکے ایک اوور میں کسی اور نے نہیں مارے ۔
 
چار نہیں پانچ چوکے لگاتار۔ اور یہ غالباً میگرا کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز نکالے گئے ہیں۔
اس چینل کی سب سے عمدہ بات یہی ہے کہ وہ بہترین کانٹینٹ اپلوڈ کرتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ وہ کس ملک یا کھلاڑی کا ریکارڈ وغیرہ ہے۔

اس چینل پر عبدالرزاق کے چار لگاتار چوکوں کی ویڈیو بھی موجود ہے جو انہوں نے گلین میگرا کو مارے تھے۔
شاید گلین میگرا کو اتنے چوکے ایک اوور میں کسی اور نے نہیں مارے ۔
 
شمشاد بھائی نے سچن جی کا تذکرہ کیا تو۔

Sachin Tendulkar’s 241 at Sydney Cricket Ground — a near spiritual experience

لٹل ماسٹر کی 2004 میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلی گئی شاندار اننگ۔ اس اننگ کی اہم ترین بات یہ تھی کہ سچن جی جو کہ کوور ڈرائیوز کے گرو مانے جاتے انہوں نے اس اننگ میں کوور ڈرائیو سے مکمل احتیاط برتا چونکہ وہ اس سیریز میں اس شاٹ پر آؤٹ ہو رہے تھے۔
کرکٹ کی دنیا میں حکمرانی کرنے اور مسلسل 16 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد بھی خود کو کنڈیشن اور حالات کے مطابق مولڈ کرنا اور سیکھنا کیا ہی کہنے صاحب۔۔۔

عمار نقوی

محفلین

بھئی واہ مزہ آ گیا !!
ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر میرے فیوریٹ کھلاڑی تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے لٹل ماسٹر کا ایک انٹرویو سُنا تھا۔ اس میں انہوں نے بتایاتھا کہ میں روزانہ صبح کو پریکٹس کے طور پر 500 گیندیں کھیلتا تھا۔ حتیٰ کہ جس دن ان کی شادی ہوئی، اس سے اگلی صبح کو بھی انہوں نے پریکٹس کے طور پر 500 گیندیں کھیلیں۔
 
Ali Baba

محفلین
بھئی واہ مزہ آ گیا !!
ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر میرے فیوریٹ کھلاڑی تھے۔
جن دنوں ٹنڈلکر کھیلا کرتا تھا ان دنوں پاکستان میں ایک "مِتھ" مشہور تھی کہ جس ون ڈے میں ٹنڈلکر نے سنچری کی سمجھو وہ میچ انڈیا ہار گیا، اور اکثر ایسا ہی ہوا۔ :)
 
عمار نقوی

محفلین
جن دنوں ٹنڈلکر کھیلا کرتا تھا ان دنوں پاکستان میں ایک "مِتھ" مشہور تھی کہ جس ون ڈے میں ٹنڈلکر نے سنچری کی سمجھو وہ میچ انڈیا ہار گیا، اور اکثر ایسا ہی ہوا۔ :)
بھائی ایسا ہوا تو ضرور ہے لیکن اکثر نہیں۔تیندولکر کا رکارڈ بتاتا ہے کہ ان کے ۵۱ سیکڑوں میں سے ۳۴ میں انڈیا جیتا ہے ۱۴ میں ہارا ہے باقی ۳ میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
 
شیبی بھائی کا رکی تھامس پونٹنگ کو دھواں دار اسپیل۔ اگرچہ پونٹنگ جیسے تیسے پنڈی ایکسپریس کے گولوں سے بچ نکلے اور 197 رنز کی شاندار اننگ کھیل ڈالی لیکن کرکٹ آسٹریلیا کو اچھا کانٹینٹ ضرور مل گیا۔

ویرات کوہلی کی لاجواب بے مثال اننگ۔
وہ اننگ جس نے کرکٹ تاریخ کی دھارا بدل کر رکھی دی۔
اس اننگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم اسلئے پڑھنا چھوڑئیے دیکھیں اور موجیں کریں۔۔

مجھے صرف یہ سمجھادیں کہ پہلی بال پر جو کیچ ڈراپ ہوا اور بال بانڈری پار کر گئی یعنٰی چار ہوگیا تو ایک رن کیسے گنا گیا۔

اس چوکے کے بعد انہوں نے محض ایک ہی رن دیا اور 7 وکٹس حاصل کی۔ اننگ میں تو انہوں نے 24 رنز ٹوٹل دیے تھے۔
 
Top