کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

ناظر

محفلین
آج اسی سلسلے میں متوفی سے ملنے جلنے والے افراد اور ایک مقامی ہسپتال کے عملے بشمول ڈاکٹرز کو ملا کر بتیس لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹ آئی ہے جس کے مطابق صرف کورونا مریض کی بیوہ میں رزلٹ پوزیٹو آیا ہے جنہیں ڈی ایچ کیو، اٹک کے آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کرونا ہر کسی کو نہیں لگتا؟ مطلب یہ ہے کہ صرف بیوہ کو کیوں باقی اکتیس کو کیوں نہین؟
 

سید ذیشان

محفلین
جی بالکل۔ یہ بند ڈبہ دوربین تو محض فوٹوشوٹ کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
5ccfa814c306c.jpg
مراسلہ دوبارہ پڑھیں:

مفتی منیب سے آپ لاکھ اختلاف کریں لیکن اتنا معلوم ہونا چاہیے کہ اس کا کام چاند دیکھنے کا نہیں۔

اس میں کہیں یہ دعویٰ نہیں ہے کہ مفتی نے کبھی دور بین استعمال نہیں کی۔
 

جاسم محمد

محفلین
مفتی منیب سے آپ لاکھ اختلاف کریں لیکن اتنا معلوم ہونا چاہیے کہ اس کا کام چاند دیکھنے کا نہیں۔
درست فرمایا۔ مفتی کا کام تو سرکاری رویت ہلال ایپ کے خلاف چاند چڑھانا اور سرکاری و ریاستی احکامات کے خلاف جا کر مساجد اور مدرسے کھلوانا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
درست فرمایا۔ مفتی کا کام تو سرکاری رویت ہلال ایپ کے خلاف چاند چڑھانا اور سرکاری و ریاستی احکامات کے خلاف جا کر مساجد اور مدرسے کھلوانا ہے۔
دو باتوں کو آپس میں گڈ مڈ کرنے سے آپ کے اور وزیر چنیں کی بات میں وزن پیدا نہیں ہو جاتا۔

بات آخر میں وہی پر ہے کہ چاند کو دیکھنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا طریقہ کار بالکل درست ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد اس بات کو طے کرنا ہے کہ چاند نظر آیا یا نہیں۔ اس پوری کمیٹی اور ملک کے کونوں سے ہزاروں آبزرویشنز اور سپارکو کی رپورٹوں کو یہ کہہ کر پیش کرنا کہ مفتی منیب کو چاند نظر نہیں آتا، عامیانہ رویہ ہے۔ اور اس سے یہی معلوم ہوتا کہ فواد چوہدری اور شائد آپ کی بھی اس کمیٹی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات کافی ناقص ہیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
اس لیے کہ پاکستان میں کبھی بھی ایک ہی دن نہ کبھی رمضان شروع ہوا ہے اور نہ ہی کبھی ایک ہی دن پورے پاکستان میں عید منائی گئی ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
اس لیے کہ پاکستان میں کبھی بھی ایک ہی دن نہ کبھی رمضان شروع ہوا ہے اور نہ ہی کبھی ایک ہی دن پورے پاکستان میں عید منائی گئی ہے۔
پشاور، مردان اور چند اور شہروں کو چھوڑ کر پورے پاکستان میں ایک ہی دن روزہ رکھا جاتا ہے اور ایک ہی دن عید ہوتی ہے۔ مفتی پوپلزئی تو اس دن بھی چاند کا اعلان کر دیتا ہے جب کہ چاند کی پیدائش بھی نہیں ہوئی ہوتی۔ اور پشاور اور مردان میں ہر سال 29 روزے کیوں رکھے جاتے ہیں؟
 

ابن توقیر

محفلین
کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کرونا ہر کسی کو نہیں لگتا؟ مطلب یہ ہے کہ صرف بیوہ کو کیوں باقی اکتیس کو کیوں نہین؟
اس حوالے سے ڈاکٹرز ہی بہتر بتا سکتے ہیں بھائی۔
یہاں یہ بات بھی گردش میں ہے کہ مرحوم پہلے سی ہی شوگر،دل اور سانس وغیرہ کے عارضے میں مبتلا تھے اسی لیے مقامی ہسپتال کے آئ سی یو میں ایڈمٹ رہے۔ یہاں ان کی حالت بگڑی تو انہیں پمز ریفر کیا گیا جہاں انہیں ملتی جلتی علامات اور نازک حالت کی وجہ سے کورونا آئسولیشن میں رکھا گیا۔ شاید ہوسکتا ہے وہیں سے انہیں کورونا ہوا ہے کیونکہ ٹیسٹ رپورٹ وہیں پازیٹیو آئی ہے۔اسی لیے یہی امکان ہے کہ ان کی بیوی، جو وہاں بھی ان کے ساتھ تھیں، کے علاوہ یہاں ان سے ملنے جلنے والے مقامی افراد کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا۔
اب کس خبر میں صداقت ہے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔جبکہ یہاں کے مقامی نجی ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر بھی آج پریس کانفرنس کریں گے جس میں شاید مزید حقائق واضح ہو سکیں۔
مرحوم کے آس پاس کے لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ایک خطرہ یہ بھی ہے کہ شاید آگے جاکر ان کے ٹیسٹ پازیٹیو نہ آجائیں۔
 
Top