یارو! ہم ایسے ہی بولتے ہی رہیں گے، کام وام ہم لوگوں سے ہونا نہیں! چند دن پہلے اپنا پرانے ڈیٹا کی صفائی کا کام کر رہا تھا کہ ایک انگریزی-فارسی لغت نکل آئی۔ 50 ہزار 200 سے زائد الفاظ کی

اور وہ بھی یونیکوڈ میں۔ اتنی شاندار لغت میں نے آج تک نہیں دیکھی، مزا آ گیا۔ اسی طرح نجانے کن صاحب کی بنی ہوئی ایک انگریزی-اردو لغت میرے پاس ہے لیکن وہ اس زمانے میں ترتیب دی گئی جب یونیکوڈ نہیں تھا اور اردو رومن میں لکھی جاتی تھی۔ تاہم پھر بھی ان کی بہترین کوشش تھی کہ انہوں نے 25 ہزار سے زائد الفاظ ایک جگہ اکٹھے کیے۔ میں نے ان کے پورے ڈیٹا کو MS Word پر ترتیب دیا تھا جو ابھی تک میرے پاس موجود ہے۔ اگر کوئی اللہ کا بندہ اس میں رومن کو ہی یونیکوڈ کرلے تو میرے خیال میں وہ لغت کافی ہے۔ 25 ہزار الفاظ کم نہیں ہوتے (نہ ہونے سے کچھ ہونا تو بہتر ہوگا)۔