کرلپ کی اردو الفاظ کی فہرست

دوست

محفلین
لو جی کرلپ والوں کی اردو الفاظ کی فہرست بھی دیکھ لیں۔ 144000 الفاظ کا دعوٰی ہے ان لوگوں کا۔ لیکن غیر کاروباری استعمال کے لیے۔ وہ تو خیر ہوگا ہی یہاں یعنی یہ تو کمیونٹی کے لیے ہے۔۔ہم نے کونسا لغت بنا کر بیچنی ہے۔
http://www.crulp.org/software/ling_resources/wordlist.htm
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
اتار کے دیکھی یہ فہرست؟
وہی حال ہے جو یہاں کی فہرست کا تھا پروف خوانی سے پہلے۔ ہر دو الفاظ کے درمیان وقفہ نہ ہونے سے ہزاروں الفاظ غلط شامل ہو گئے ہیں۔ پہلے صفحے پر ہی "آکر‘ اور "آآکر‘ شامل ہے۔ یہ کوئی الفاظ نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
خام مواد تو واقعی بہترین ہے۔ لیکن چھان پھٹک کے بعد پچیس ہزار سے زائد الفاظ نہ نکلیں شاید۔ خدا کرے کہ کرلپ کے لوگ ہی پروف خوانی کریں اس کی۔ اور اسی فہرست پر انحصار ہے ان کی املا کی پڑتال کا!
 
خام مواد تو واقعی بہترین ہے۔ لیکن چھان پھٹک کے بعد پچیس ہزار سے زائد الفاظ نہ نکلیں شاید۔ خدا کرے کہ کرلپ کے لوگ ہی پروف خوانی کریں اس کی۔ اور اسی فہرست پر انحصار ہے ان کی املا کی پڑتال کا!

اعجاز صاحب میرا خیال ہے کہ اگر ہم اپنی مرتب کردہ فہرستوں کو ہی چھان پھٹک لیں تو کچھ اور اضافہ کر لیں تو کرلپ سے بڑھ جائیں گے اور مستند بھی :)
 
الف عین

لائبریرین
بات تو درست ہے محب۔ تو کیوں نہ دوزخ کو بھی جنت میں ملا لیں یا رب
سیر کے واسطے تھوڑی سی فضا اور سہی
 
میں تیار ہوں اعجاز صاحب بس آپ کا شفیق ساتھ چاہیے۔

دو فہرستیں ہیں ایک وہ جس میں املا پڑتال کے لیے الفاظ چنے گئے تھے اور دوسری جس میں لغت کے لیے الفاظ اکھٹے ہوئے ہیں۔ اس کو بانٹ لیتے ہیں اور جاری رکھتے ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
یارو! ہم ایسے ہی بولتے ہی رہیں گے، کام وام ہم لوگوں سے ہونا نہیں! چند دن پہلے اپنا پرانے ڈیٹا کی صفائی کا کام کر رہا تھا کہ ایک انگریزی-فارسی لغت نکل آئی۔ 50 ہزار 200 سے زائد الفاظ کی :eek: اور وہ بھی یونیکوڈ میں۔ اتنی شاندار لغت میں نے آج تک نہیں دیکھی، مزا آ گیا۔ اسی طرح نجانے کن صاحب کی بنی ہوئی ایک انگریزی-اردو لغت میرے پاس ہے لیکن وہ اس زمانے میں ترتیب دی گئی جب یونیکوڈ نہیں تھا اور اردو رومن میں لکھی جاتی تھی۔ تاہم پھر بھی ان کی بہترین کوشش تھی کہ انہوں نے 25 ہزار سے زائد الفاظ ایک جگہ اکٹھے کیے۔ میں نے ان کے پورے ڈیٹا کو MS Word پر ترتیب دیا تھا جو ابھی تک میرے پاس موجود ہے۔ اگر کوئی اللہ کا بندہ اس میں رومن کو ہی یونیکوڈ کرلے تو میرے خیال میں وہ لغت کافی ہے۔ 25 ہزار الفاظ کم نہیں ہوتے (نہ ہونے سے کچھ ہونا تو بہتر ہوگا)۔
 
الف عین

لائبریرین
کہاں ہیں الف نطامی۔ انھوں نے رومن ٹو اردو یونی کوڈ اطلاقیہ بنایا تو تھا۔ لیکن اس کی میپنگ میں محض ان پیج والی میپنگ تھی، یعنی اگر کسی نے اردو کو ARDW لکھا ہو تو اس لفظ کو اردو پڑھا جا سکتا ہے، Urdu لکھا ہوا ہو تو نہیں۔ اس لئے مشکل تو ہوگی اس قسم کے اطالقیے میں۔
فارسی کی لسٹ زہادہ بہتر ثابت ہو سکتی ہے ابو شامل۔ اس کو کہیں اپ لوڈ کریں تو دیکھی جائے۔
 
دوست

محفلین
کل ایک دوست کے ہاں کوئی دوہزار صفحات کی عام کتاب سے ڈبل رقبے(لمبائی ضرب چوڑائی) کی انگریزی اردو لغت دیکھی ہے جسے مقتدرہ قومی زبان نے شائع کیا ہے۔ منہ میں پانی تو بہت آیا لیکن اس کو سکین کرنا خالہ جی کا گھر نہیں۔ ۔۔۔۔
 
فاتح

دوست صاحب،
اس لغت کا کیا نام ہے؟ کچھ مزید تفصیل اگر مہیا کر سکیں تو؟

مقتدرہ کی مطبوعات کی فہرست
 
نبیل

تکنیکی معاون
یارو! ہم ایسے ہی بولتے ہی رہیں گے، کام وام ہم لوگوں سے ہونا نہیں! چند دن پہلے اپنا پرانے ڈیٹا کی صفائی کا کام کر رہا تھا کہ ایک انگریزی-فارسی لغت نکل آئی۔ 50 ہزار 200 سے زائد الفاظ کی :eek: اور وہ بھی یونیکوڈ میں۔ اتنی شاندار لغت میں نے آج تک نہیں دیکھی، مزا آ گیا۔ اسی طرح نجانے کن صاحب کی بنی ہوئی ایک انگریزی-اردو لغت میرے پاس ہے لیکن وہ اس زمانے میں ترتیب دی گئی جب یونیکوڈ نہیں تھا اور اردو رومن میں لکھی جاتی تھی۔ تاہم پھر بھی ان کی بہترین کوشش تھی کہ انہوں نے 25 ہزار سے زائد الفاظ ایک جگہ اکٹھے کیے۔ میں نے ان کے پورے ڈیٹا کو MS Word پر ترتیب دیا تھا جو ابھی تک میرے پاس موجود ہے۔ اگر کوئی اللہ کا بندہ اس میں رومن کو ہی یونیکوڈ کرلے تو میرے خیال میں وہ لغت کافی ہے۔ 25 ہزار الفاظ کم نہیں ہوتے (نہ ہونے سے کچھ ہونا تو بہتر ہوگا)۔
ابوشامل، آپ یہ لغت فراہم کریں تو اس پر کچھ کام کیا جا سکتا ہے۔ الف نظامی نے کسی زمانے میں حرفی قدر مبدل لکھا تھا جو کہ رومن اردو کو تحریری اردو میں کنورٹ کرنے کے لیے ہی تھا۔ آپ چاہیں تو اسے ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:

حرفی قدر مبدل
 
الف عین

لائبریرین
میں اوپر ہی لکھ چکا ہوں کہ یہ الف نطامی کا مبدل محض ان پیج کی صوتی کنجیوں کے نقشے کے حروف کو تبندیل کرتا ہے۔ اب اردو کو ardwکون لکھے گا جو یہ درست کنورٹ ہو۔ یہ محض ان کے لئے تھا جو انگرزی کی بورڈ میں ان پیج کی طرح ٹائپ کریں اور اس مبدل کے ذریعے یونی کوڈ متن حاصل کریں
 
محمد وارث

لائبریرین
دوست صاحب،
اس لغت کا کیا نام ہے؟ کچھ مزید تفصیل اگر مہیا کر سکیں تو؟

مقتدرہ کی مطبوعات کی فہرست

اس کا نام "قومی انگریزی اردو لغت" ہے، اور شاید انگریزی اردو لغات میں یہ لغت سب سے جامع ہے کہ اس میں تقریباً تمام ٹیکنیکل ٹرمز کا بھی ترجمہ ہے۔ بڑے سائز کے 2354 صفحات پر مشتمل اس لغت کو مقتدرہ نے ویبسٹر کی انسائیکلوپیڈیک ایڈیشن ڈکشنری پر استوار کیا ہے۔

ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادارت میں اسکا پہلا ایڈیشن 1992 جبکہ دوسرا 1994 میں چھپا تھا۔ لیکن شاید یہ کتاب فروخت کیلیے نہیں ہے :eek: کہ میرے پاس جو دوسرا ایڈیشن ہے اس پر یہی لکھا ہوا ہے۔ مجھے بھی یہ بطور "تحفہ" ہی ملی تھی۔ ویسے سلسلہ مطبوعات مقتدرہ میں اسکا نمبر 206 ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مقتدرہ کے اکبر سجاد صاحب نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ وہ اس لغت کی پی ڈی ایف فائل فراہم کر دیں گے لیکن انہوں نے اپنا یہ وعدہ وفا نہیں کیا۔:(
 
کہاں ہیں الف نطامی۔ انھوں نے رومن ٹو اردو یونی کوڈ اطلاقیہ بنایا تو تھا۔ لیکن اس کی میپنگ میں محض ان پیج والی میپنگ تھی، یعنی اگر کسی نے اردو کو ARDW لکھا ہو تو اس لفظ کو اردو پڑھا جا سکتا ہے، Urdu لکھا ہوا ہو تو نہیں۔ اس لئے مشکل تو ہوگی اس قسم کے اطالقیے میں۔
فارسی کی لسٹ زہادہ بہتر ثابت ہو سکتی ہے ابو شامل۔ اس کو کہیں اپ لوڈ کریں تو دیکھی جائے۔

اعجاز صاحب ، اس دفعہ نظامی کو میں نے ایکسل شیٹ کی بنیاد پر اطلاقیہ بنانے کو کہا ہے جو صرف ایکسل سے الفاظ کو اٹھا کر اپنے پاس محفوظ کرے گا اور یوزر کو تلاش کی سہولت مہیا ہوگی۔
 
دوست

محفلین
تو پھر عزیزان من کیا خیال ہے ۔۔یہ لغت میں اس سے مانگ لوں؟
کام تو بہت بڑا ہے مجھے ڈر ہے اس کے نیچے آکر میرے سکینر کا ہی بھرکس نہ نکل جائے۔۔اس کے سائز سے ڈر ہی لگتا ہے۔۔۔;)
 
Top