کراچی کے علاقے شیرشاہ میں واقع ’’پراچہ آئل ملز‘‘ میں آتشزدگی ..دنیا نیوز

مغزل

محفلین
کراچی کے علاقے شیرشاہ میں واقع ’’پراچہ آئل ملز‘‘ میں آتشزدگی ..دنیا نیوز
ملازمین ابھی اندر ہیں اور فائر فائٹنگ کی اصطلاح میں ’’ بڑی آگ‘‘ بتائی جاتی ہے۔۔
آگ بجھانے کا عمل جاری ۔۔ اللہ خیر کرے ۔۔ اب کسی کا گھر نہ اجڑے۔۔ آمین
بڑے بڑے بوائلر موجود جن کے خدانخواستہ پھٹنے سے اچھی خاصی آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔۔
 
یوسف-2

محفلین
9-22-2012_121427_1.gif

کراچی میں کاروبار کرو اور بھتہ مافیا کی مانگیں مسلسل پوری نہ کرو تو آ پ کے کاروبار کو آگ لگا کر خاکستر تو کیا ہی جائے گا۔:(
 
عسکری

معطل
کراچی میں اب بمبئی ٹائیپ کی پولیس فورس بنانی پڑے گی بے رحم فوری انصاف والی جو انکاونٹرز کر کے ان کو صاف کرے اور اس کے جوان بھی صوبے سے باہر کے ہونے چاہیے تا کہ جانبداری کا شبہ نا رہے ۔:daydreaming:
 
آپ کی ”اطلاع“ کے لئے عرض ہے کہ کراچی پولیس کے جوانوں کی اکثریت اس وقت بھی ”صوبے سے باہر“ والوں پر مشتمل ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ گذشتہ دو عشروں کے دوران کراچی پولیس میں ”بھتہ مافیا“ کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں ”شامل یونی فارم“ کردئے گئے ہیں۔ اور تیسری ”اطلاع“ یہ کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کراچی پولیس کے کم از کم 300 اہلکاروں اور افسروں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا جو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل تھے۔ اور کراچی پولس اپنے ہی اہلکاروں اور افسروں کے قاتلوں کو پکڑنے یا انہیں سزا دلوانے سے قاصر رہی۔
ہون دسو کہ کراچی وچ کیہڑے ٹائپ دی پولیس فورس بناؤنی پئے گی :D نالے اے وی دسو کہ بلی دے گلے وچ کینٹی کیہڑا چوہا بنے گا :eek:
 
یوسف-2

محفلین
سوال وضاحت و تدوین کے بعد:D
نالے اے وی دسو کہ (مافیا دی) بلی دے گلے وچ کینٹی کیہڑا (پولیسیا) چوہا بنے گا :eek:
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
اگر بھتے کی بات ہے تو کراچی بھتہ نہیں لیا جاتا چندہ یا فطرہ لیا جایاہے:lol:
البتہ نہ دینے والوں کا بھرتا ضرور بنتا ہے :sleep:
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
اگر بھتے کی بات ہے تو کراچی بھتہ نہیں لیا جاتا چندہ یا فطرہ لیا جایاہے:lol:
البتہ نہ دینے والوں کا بھرتا ضرور بنتا ہے :sleep:
اور یہ فطرہ ضروری نہیں کہ عید الفطر پر ہی لیا جائے، یہ ہر ماہ ہی لیا جاتا ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
دوستانِ گرامی ، موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کریں۔

ساجد صاحب، میں بھی آپ کا ہم خیال ہوں اور آپ کی تائید میں بصد ادب عرض گذار ہوںکہ فورم کے کئی موضوعات میں اکثر احباب موضوع سے ہٹتے ہوئےغیر سنجیدہ ہو جاتے ہیں اور آپس میں مذاق اور مزاح پر مبنی مراسلات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں جس سے موضوع کا اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ حالانکہ اس کے لئے فورم پرکئی دیگر دھاگے موجود ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ رجحان اچھا نہیں ہے۔
 
میں بھی متفق ہوں اپکے خیال سے

مگر بدقسمتی سے ساجد بیٹے نے یہاں کچھ تعصب برتا ہے۔ خیر اللہ انھیں خوش رکھے
 
Top