کراچی پنجاب سے نہیں واپڈا سے بجلی خریدتا ہے ، تاج حیدر

کاشفی

محفلین
Pakistan-Politics-PPP-TajHaiderPC_6-5-2013_103948_l.jpg
کراچی… پیپلزپارٹی کے رہنماتاج حیدر نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں میں آئینی تقاضوں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے تاج حیدر کا کہنا تھا کہ کراچی پنجاب سے نہیں واپڈا سے بجلی خریدتا ہے جو وفاقی ادارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کے زائد بل وصول کیے جا رہے ہیں ،پورے پورے علاقے بند کرکے بل ادا کرنے والوں کو بھی سزا دی جارہی ہے۔تاج حیدر نے بتایاکہ ذوالفقار آباد میں ہوا سے بجلی پید ا کرنے کے منصوبے میں 50 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، اِس منصوبے میں 17 ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ شریف برادران کے بزنس گروپس نے دیگر ممالک میں سرمایا کاری کی پنجاب میں کوئی پاور پلانٹ کیوں نہیں لگایا؟
 
Top