کراچی نہیں جاؤں گی

غازی عثمان

محفلین
فضول لرکس پرمشتمل یہ گانا آج سنا ،، حیرت اس بات پر ہوئی کہ یہ انڈین گانا ہے اور سنیتی چوہان نے دل پردیسی ہوگیا فلم کے لئے گایا ہے ،،

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=h6hEUvHhtVs"]YouTube - KARACHI NAHEEN Jawangee[/ame]
 
آفت

محفلین
کراچی پاکستان کا تجارتی حب اور سب سے بڑا شہر ہے ۔
حقیقی معنوں میں منی پاکستان ہے یہاں پاکستان کے ہر گوشے سے آئے ہوئے لوگ کثیر تعداد میں آباد ہیں ۔ پاکستان کی پہچان اردو زبان کراچی والوں کے ہی دم قدم سے پھل پھول رہی ہے ۔ کوئی کراچی آئے یا نہ آئے پاکستانیوں کے لیے اور بالخصوص کراچی والوں کے لیے یہ شہر جنت جیسا ہے ۔
 
کاشفی

محفلین
اسرار الحق مجاز لکھنؤی مرحوم صاحب کی روح سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔

کراچی پاکستان
یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں (کوئی مینا ہے۔۔۔؟)
سر شار نگاہِ نرگس ہوں، پابستہء گیسوئے سنبل ہوں

یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں

جو طاق حرم میں روشن ہے، وہ شمع یہاں‌بھی جلتی ہے
اس شہر کے گوشہ گوشہ سے اک جوئے حیا ت ابلتی ہے

یہ شہر جنوں‌دیوانوں کا، یہ بزم وفا پروانوں کی
یہ شہر طرب رومانوں کا، یہ خلد بریں ارمانوں کی

یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں

فطرت نے سکھائی ہے ہم کو، افتاد یہاں پرواز یہاں
گائے ہیں وفا کے گیت یہاں، چھیڑا ہے جنوں کا ساز یہاں

یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں

ہر شام ہے شام مصر یہاں، ہر شب ہے شب شیراز یہاں
ہے سارے جہاں کا سوز یہاں اور سارے جہاں کا ساز یہاں

یہ میرا چمن ہے ، میرا چمن ، میں اپنے چمن کا بلبل ہوں​
 
فرخ

محفلین
آپ کے منہ میں‌ گھی شکر۔:blushing:

کراچی پاکستان کا تجارتی حب اور سب سے بڑا شہر ہے ۔
حقیقی معنوں میں منی پاکستان ہے یہاں پاکستان کے ہر گوشے سے آئے ہوئے لوگ کثیر تعداد میں آباد ہیں ۔ پاکستان کی پہچان اردو زبان کراچی والوں کے ہی دم قدم سے پھل پھول رہی ہے ۔ کوئی کراچی آئے یا نہ آئے پاکستانیوں کے لیے اور بالخصوص کراچی والوں کے لیے یہ شہر جنت جیسا ہے ۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
فطرت نے سکھائی ہے ہم کو، افتاد یہاں پرواز یہاں
گائے ہیں وفا کے گیت یہاں، چھیڑا ہے جنوں کا ساز یہاں
اس شعر سے واضح ہے کہ کراچی انسان کو کیا کیا سکھا دیتا ہے۔
 
Top