کاشفی

محفلین
کراچی: لیاری میں دھماکا، 8 بچے جاں بحق
karachi-lyariblatkills8_8-7-2013_112697_l.jpg

کراچی…لیاری میں خوفناک دھماکے میں 8 بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب خوفناک دھماکے میں 8 بچے جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ رکن صوبائی اسمبلی ثنیہ ناز کے مطابق دھماکے میں8 بچے جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھوڑی دیر قبل فٹبال میچ ختم ہوا تھا۔ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
 

سید ذیشان

محفلین
لیاری کے بچوں کے فٹبال کھیلنے پر ایک ڈاکیومنٹری

طالبان نے معصوم بچوں کو قتل کر کے دین کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت دکھ بھری افسوسناک خبر ہے ۔
اللہ غارت کرے ان دھماکہ کرنے والے درندوں کو آمین
 
Top