کراچی عید ملن کا کامیاب اختتام

محمداحمد

لائبریرین
امین بھیا ۔۔۔۔! آپ نے جب روداد کا پہلا حصہ پوسٹ کیا تھا تب ہی ہم نے زبردست کی ریٹنگ پاس کردی تھیں۔ لیکن جب آپ نے بار بار اسی پوسٹ میں اضافہ شروع کیا تو ہم تو بہت سٹپٹائے کہ زبردست کی ریٹنگ تو ہم پہلے ہی کر چکے ہیں اور اب جو نئی ریٹنگز ہمارے ذہن (@نیلم توجہ فرمائیں) میں کلبلا رہی ہیں اُن کا کیا کریں۔

بہت ہی خوب لکھ رہے ہیں آپ۔ ہماری طرف سے اس طرزِ تحریر پر ابھی سے مبارکباد قبول کیجے۔

خوش رہیے۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
ماشاءاللہ @محمدامین چندا !
روداد نگاری بہت اچھی کی ہے ، اللہ تمہاری تحریر میں شہد آگیں مٹھاس عطا فرمائے

اور مزاج میں شگفتگی اور شائستگی کی چاشنی رہے ہمیشہ ہمیشہ

سدا خوش رہے میرا لعل آمین

شکریہ امی :)
 
امین بھیا ۔۔۔ ۔! آپ نے جب روداد کا پہلا حصہ پوسٹ کیا تھا تب ہی ہم نے زبردست کی ریٹنگ پاس کردی تھیں۔ لیکن جب آپ نے بار بار اسی پوسٹ میں اضافہ شروع کیا تو ہم تو بہت سٹپٹائے کہ زبردست کی ریٹنگ تو ہم پہلے ہی کر چکے ہیں اور اب جو نئی ریٹنگز ہمارے ذہن (@نیلم توجہ فرمائیں) میں کلبلا رہی ہیں اُن کا کیا کریں۔
آپ بار بار اپنی ریٹنگ ختم کر کے دوبارہ ریٹ کر دیا کریں۔ ریٹنگ ختم کرنے کی اطلاع نہیں جاتی جبکہ ریٹ کیے جانے کی اطلاع موصول ہوتی ہے، بشرطیکہ ریٹنگ زدہ لوگوں نے ریٹنگ کی اطلاع کو بند نہ کر رکھا ہو۔ :) :) :) :) :)
 
محمد امین

لائبریرین
امین بھیا ۔۔۔ ۔! آپ نے جب روداد کا پہلا حصہ پوسٹ کیا تھا تب ہی ہم نے زبردست کی ریٹنگ پاس کردی تھیں۔ لیکن جب آپ نے بار بار اسی پوسٹ میں اضافہ شروع کیا تو ہم تو بہت سٹپٹائے کہ زبردست کی ریٹنگ تو ہم پہلے ہی کر چکے ہیں اور اب جو نئی ریٹنگز ہمارے ذہن (@نیلم توجہ فرمائیں) میں کلبلا رہی ہیں اُن کا کیا کریں۔

بہت ہی خوب لکھ رہے ہیں آپ۔ ہماری طرف سے اس طرزِ تحریر پر ابھی سے مبارکباد قبول کیجے۔

خوش رہیے۔ :)

شکریہ بھیا :) ۔۔ یہ تو جلدی جلدی میں دوستوں کے اصرار پر پوسٹ کردی پھر بعد میں ترمیم و اضافہ جاری ہے کیوں کہ میں ہر کام بہت سوچ سوچ کر کرتا ہوں۔۔۔ اس لیے ابھی بھی کچھ باتیں رہ گئی ہیں کچھ بھول گیا کچھ غلط لکھ ڈالیں۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ارے میں نے یہاں کچھ کہا ہی نہیں
کس کو مکا پڑا عثمان بھیا ؟

پڑا تو نہیں۔۔۔۔! پر امکانات ہو چلے ہیں پھر بھی ہمیں اطمینان ہیں کہ ہم سے پہلے اس فہرست میں چھ آٹھ نام موجود ہیں اور ہماری باری آتے آتے "مک مکا" ہو جائے گا۔ :D
 
مقدس

لائبریرین
پڑا تو نہیں۔۔۔ ۔! پر امکانات ہو چلے ہیں پھر بھی ہمیں اطمینان ہیں کہ ہم سے پہلے اس فہرست میں چھ آٹھ نام موجود ہیں اور ہماری باری آتے آتے "مک مکا" ہو جائے گا۔ :D

ٹینشن نہ لیں بھیا
اتنی آسانی سے مک مکا ہم نہیں ہونے دیتے
ہی ہی ہی
 
میر انیس

لائبریرین
محمداحمد اور محمد امین تم لوگوں نے ایک بہت ہی پر مزاح اور بہترین انداز میں عید ملن کا احوال تو تقریباِِ بیان کردیا ہے اب ایک کام اور کرو کہ اس پوری تقریب میں جو ہم میں جو تفصیلی گفتگو مختلف موضوعات پر ہوئی تھی اسکا بھی زکر ہونا چاہیئے۔ تم لوگ بھی کہو گہ کہ انیس بھائی ہم کو کام پر کام دیتے رہتے ہیں بات دراصل یہ ہے کہ میں بہت زیادہ بھلکڑ مشہور ہوں بہت جلدی سب بھول جاتا ہوں۔
 
شمشاد

عزیز امین کا لگتا ہے اثر ہو گیا ہے آپکو۔
 
میر انیس

لائبریرین
میں تھوڑا سا کام آسان کرنے کیلئے موضوعات بتادیتا ہوں جن پر بات ہوئی یہ باتیں تھوڑی سی خشک تو ہوں گی اور ہوسکتا ہے کہ تمہاری اس پُر مزاح تحریر کو خراب کردیں پر ہمارا ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کا جو اصل مقصد تھا یعنی اردو سے محبت کا اظہار کرنا وہ ضرور حاصل ہوگا۔
1-خطِ نستعلیق پر گفتگو
2- ترکی ،انڈونیشیا، ملیشیااور ایران میں نسخ و نستعلیق سے متعلق گفتگو
3- نیٹ کے ذریعے آن لائن درسی کتب کا مطالعہ پاکستان میں ممکن نہیں پر گفتگو
4- اصطلاح سازی پر گفتگو
5-علاقائی زبان کو ذریعہ تعلیم بنانا ضروری ہے یا نہیں اور اسطرح کے بہت سے موضوعات پر گفتگو ہوئی جو یقیناََ لوگ سننا چاہیں گے
خاص کر @فہیم کی کچھ لوگوں کے بارے میں گفتگو ;)
 
Top